ہمارے معاشی حالات اچانک بہت خراب ہو گئے اور والد صاحب کا کاروبار خسارے میں چلا گیا۔ہمارے گھر کے ساتھ ہی ہمارا ایک مکان خالی پڑا تھا‘ والد صاحب نے وہ مکان کرائے پر دے دیا تا کہ گھر کا نظام چلتا رہے۔جن کو ہم نے مکان کرائے پر دیا وہ صحیح لوگ نہیں تھے‘کچھ عرصہ گزرا تو انہوں نے مکان پر قبضہ کر لیا۔ہمیں بعد میں پتہ چلا کہ وہ لوگ بد معاش ہیں‘ وہ بندہ بہت بار جیل بھی جا چکا تھا۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ ہمارا مکان خالی کردیں‘ وہ نہ گھر خالی کر رہے تھے اور نہ ہی کرایہ دے رہے تھے نہ ہی گھر کےبل دے رہے تھےبلکہ بہت بد تمیزی کر رہے تھے ہم نے یہاں تک سنا کہ انہوں نےہمارے گھر کے جعلی کاغذات بھی بنوا لئے تھے۔ ہم جس سے بھی مدد لیتے‘ یہ ان کو کہتا تھا کہ تم لوگ
اس کام میں میرا ساتھ دوتو میں تمہیں اتنے لاکھ دوں گا‘ وہ لوگ بھی لالچ میں ان کے ساتھ مل جاتے۔ ہماری جان اور عزت کو ان سے خطرہ تھا ۔ہم ہرطرف سے پریشان اور مایوس ہو چکے تھے ۔ہم نے عبقری رسالے میں ایک عمل پڑھا کہ نا ممکن مسائل سے نکلنے کے لئے روزانہ بارہ سودفعہ یَا بَدِیْعَ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ پڑھنا ہے۔ ہم سب
گھر والوں نے یہ عمل کرنا شروع کر دیا‘ و ظیفہ پڑھتے ہوئے ہمیں ابھی ساتواں دن تھا اور میں نے خواب دیکھا کہ یہ بندہ بہت بڑی چادر پہن کر بھاگ رہا ہے‘ والد صاحب نے اسے پکڑ کر دھڑام سے نیچےگرا دیا ‘ کافی آواز ہوئی ہے ۔ بس خواب ختم ہو گیا۔ اگلے دن سے ہمارے سارے بند راستے کھل گئے‘ اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد ہمارے ساتھ کر دی ‘ جس نے ہمارے ساتھ زیادتی کی‘ وہ بندہ خود آیا اورمعافی مانگی۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس وظیفہ کی برکت سے ہمارا گھر خالی ہوگیا جو کہ بظاہر ناممکن لگ رہا تھا۔ وہ بندہ قبضہ کرنے میں تقریباً کامیاب ہو چکا تھا۔میں حیران ہورہی تھی کہ ہم اس مسئلے سے کیسے نکلے۔اللہ کے نام کی طاقت کے سامنے دنیا کی ہر طاقت ختم ہو جاتی ہے۔(سندس احمد بھٹو۔کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں