Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حسن اور جوانی گناہوں کی نذر!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

گناہوں کی نحوست کیسے ختم ہوئی؟ اجڑی زندگی میں کیسے بہار آئی؟
یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کر دئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔

رب کائنات نے دنیا میں ہر شخص کو کوئی نہ کوئی خاص صلاحیتیں اور خوبیاں عطا کی ہوئی ہیں۔اب یہ اس شخص پر منحصر ہے کہ وہ ان کا استعمال کس طرح اور کہاں کرتا ہے۔جو لوگ ان کا مثبت استعمال کرتےہیں تو اللہ تعالیٰ کی ذات انہیں مزید نوازتا ہے مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیںجو منفی استعمال کر کےسیدھی راہ سے بھٹک کر ظلمت کے اندھیروں میں چلے جاتے ہیں۔ایسا ہی معاملہ میرے ساتھ پیش آیا جسے آج عبقری قارئین کے لئے تحریر کر رہی ہوں۔
خوبصورت ‘ذہین اور ہردلعزیز
اللہ تعالیٰ نے مجھے خوبصورتی اور اعلیٰ ذہانت سے نوازا تھا۔خاندان میں سب زیادہ حسن اور خوبصورتی کی دولت ملی ہوئی تھی ۔تعلیمی میدان میں بھی ہر بار نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیاب ہوتی۔جب میٹرک پاس کی تو رشتہ داروں میں کئی گھرانے ایسے تھے جنہوں نے والدین سے میرے رشتہ کی بات کی مگر مجھ سے بڑے بہن بھائی ابھی کنوارے تھے اس لئے گھر والوں نے حامی نہ بھری۔ میرے باقی بہن بھائیوں کی شادی کے عمر میں پہنچنے کے باوجود رشتہ نہ ہو سکا‘چنانچہ میں نے تعلیم جاری رکھی اورکالج میں ایڈمیشن لیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایک سکول میں ٹیچنگ بھی شروع کر دی۔دوران تعلیم کئی لوگوں نے شادی کی پیشکش کی اور بات کرنا چاہی مگر میں انہیں کوئی جواب نہ دیتی۔میں چاہتی تھی کہ والدین کی مرضی سے شادی ہو مگر اس بات پر زیادہ دیر استقامت نہ مل سکی اور آخر کار میں بھی دنیا کی رنگینیوں میں رنگ گئی۔
حُسن اور جوانی گناہوں کی نذر
جب میں نے اعلیٰ تعلیم مکمل کر لی تو ایک کالج میں ٹیچنگ کی نوکری مل گئی۔وہاں ایک شخص نے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور سبز باغ دکھائے‘میری بھی خواہش تھی کہ شادی کسی اونچے گھرانے میں ہو تاکہ زندگی کی ہر آسائش اور سہولت میرے پاس موجود ہو۔میں نے بھی ہاں کر دی ‘ہمارا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ فون کے ذریعہ رابطہ بھی شروع ہو گیا‘اس نے وعدہ کیا کہ جلد ہی وہ میرے گھر رشتہ بھیجے گا اور پھر والدین کی رضا مندی سے ان شاءاللہ جلد ہی شادی بھی ہو جائے گی۔وہ شخص میری خوبصورتی اورخوبیوں کے تعریفوں کے پُل باندھ دیتا جنہیں سن کر میں بھی محظوظ ہوتی۔لیکن تھوڑے عرصہ بعد ہی حقیقت کھل کر سامنے آگئی جب اس شخص نے شادی سے انکار کر کے مجھے دھوکہ دے دیا۔یہ وقت تھا کہ میں گناہوں بھری زندگی سے سچے دل کے ساتھ توبہ کر لیتی مگر اس کا مجھ پر الٹ ہی اثر ہوا اور میں گناہوں بھری زندگی میں مزید ڈوب گئی۔اپنے حُسن پر ناز تھا کہ اور کئی لوگ مجھ سے شادی کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ لیکن جیسے جیسے میں بد نظری اور دوسرے ناقابل بیان گناہوں میں ڈوبتی چلی گئی‘ میرا حسن اور جوانی بھی ڈوبتی چلی گئی۔چند سالوں میں ہی جس حُسن پر مجھے ناز تھا وہ ختم ہو گیا‘ چہرہ بے رونق اور سیاہیوں سے بھر گیا جو حقیقت میں میرے گناہوں کی نحوست تھی۔آخر وہ وقت بھی آگیا کہ جو لوگ شادی کرنے کے لئے کہتے تھے انہوں نے بھی منہ موڑ لیا۔
اُجڑی زندگی میں بہار
میں اپنے گناہوں پر سخت نادم ہوئی‘جب ہوش آئی تب سب کچھ ختم ہو چکا تھا‘جوانی کی عمر میں حُسن و خوبصورتی ختم ہو چکی تھی۔پھر ان دنوں کالج کی لائبریری میں عبقری رسالہ ملا۔جب اسے پڑھنا شروع کیا تو حیرت کا ایک انوکھا جہاں کھلا کیونکہ اس سے پہلے بھی مختلف ڈائجسٹ اور میگزین پڑھ چکی تھی مگر عبقری کی ترتیب سب سے جدا تھی۔اس میں لوگوں کے حیران کن مشاہدات‘زندگی بدل دینے والے اور عبرت ناک سچے واقعات تھے جنہیں پڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ اے کاش اگر عبقری پہلے میری زندگی میں آجاتا تو آج برباد‘ مایوس اور پریشان نہ ہوتی۔اس کے بعد میں نے ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا جس سے غیر محسوس طریقے سے زندگی میں تبدیلی آتی گئی‘پہلے دن کا زیادہ تر حصہ گناہوں اور فضول کاموں میں گزر جاتا تھا مگر اب ذکر ‘ تسبیح اور نماز زندگی کا حصہ بن گئے۔پہلے گناہوں بھری زندگی کا احساس تک نہ تھا مگر عبقری کی وجہ سےگناہوں سے سچے دل کے ساتھ توبہ کی توفیق ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے پاکیزگی عطا فرمائی ہے۔ رمضان میں ذکر‘ تسبیح اور کثرت کے ساتھ نوافل کا اہتمام کیا۔شادی کے لئے عبقری سےایک وظیفہ ’’خَلَقْنٰکُمْ اَزْوَاجَا‘‘ کا پڑھا۔میں نے شادی کی نیت سےاسی وظیفہ کو مستقل مزاجی سے پڑھنا شروع کر دیا ہے تاکہ میرا گھر بھی بس جائے۔اس کے علاوہ قرآن پاک کی تلاوت مختلف سورتیں پڑھتی ہوں‘ الحمدللہ شادی کے اسباب بننا بھی شروع ہو گئے ہیں‘شادی کے لئے ایک رشتہ آیا ہے اور امید ہے ان شاءاللہ جلد ہی معاملات طے پا جائیں گے۔میری بہت خواہش تھی کہ آپ سے ملاقات ہو مگر کوئی سبب نظر نہیں آرہا تھا‘آپ سے خواب کے ذریعہ ملاقات ہوئی تو آپ نے اعمال جاری رکھنے کا فرمایا جس سے الحمدللہ بہت سی رکاوٹیں اور مسائل ختم ہو رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ عبقری نے ظلمت کے اندھیروں سے نکال کر سچی راہوں پر لگا دیا ہے ۔گناہوں ‘ذلتوں اور علتوں بھری زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف‘ ان کی نسلوں اور عبقری کی تمام ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 154 reviews.