محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر سترہ سال ہے‘ اس میں خود اعتمادی نہیں ہر معاملے میں خوفزدہ رہتی ہے۔ بیٹے کی عمر چھ سال ہے لیکن اس کی طبیعت میں غصہ بہت ہے‘ جب اسے غصہ آتا ہے تو کسی بڑے چھوٹے کا لحاظ نہیں کرتا‘ مارنا شروع کر دیتا ہے‘ غصے سے بولتا ہے کہ گھر سے چلا جائوں گا‘ اس کا حافظہ بھی کمزور ہے‘ سبق یاد نہیں ہوتا‘ محنت کروانے کے باوجود بھی پڑھائی میں توجہ نہیں کرتا۔ میں بہت پریشان ہوں‘ میرے بچوں کے ساتھ کیا مسائل ہیں‘ مجھے بچوں کے مسائل اذیت دیتے ہیں آپ اپنی روحانی نظر سے مسائل دیکھ کر ان کا حل عطا فرما دیجئے۔ (صائمہ جہانگیز، ملتان)
جواب: آپ کو ایک درود پاک بتاتا ہوں‘ یہ درود پاک پڑھنے سے نسلوں میں اعلی صفات پیدا ہوں گی اور صلاحیتیں نکھریں گی۔ علم، حلم، خود اعتمادی، نیکی اور زندگی میں ترقی کے لئے اس درود پاک کو زندگی کا ساتھی بنا لیں اور اپنی بیٹی کو بھی تلقین کریں‘ دن میں ایک تسبیح یا ہر نماز کے بعد سات مرتبہ حضورﷺ کے احسانات کا استحضار کرتے ہوئے پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ
الْحَمْدُ کَمَا اَنْتَ اَھْلُهٗ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَنْتَ
اَھْلُهٗ وَافْعَلْ بِنَا مَآ اَنْتَ اَھْلُهٗ فَاِنَّکَ اَنْتَ اَھْلُ التَّقْوٰی وَ اَھْلُ الْمَغْفِرَۃِ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں