Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گڑ کی ڈلی سے گھریلو جھگڑوں اور نفرتوں کا خاتمہ!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

مرادیں پانا چاہتے ہیں
تو بھکاری بن کر یہ عمل کر لیں!

آپ پریشان ہیں‘ سالہا سال سے بیمار ہیں‘ یا آپ کا کوئی عزیز زندگی سے عاجز اور خودکشی کرنے پر مجبور ہے!کاروبار کی بندش ہے یا گھریلو الجھنیں‘ جھگڑے‘ بات طلاق تک پہنچ چکی ہے ۔ گھبرائیے مت! اس ماہ کی یہ مقبول گھڑیاں آپ کیلئے خوشیوں‘ خوشحالیوں اور برکتوں کا پیغام لائی ہیں:۔
اس ماہ کی روحانی محفل
12اور19اپریل بروزجمعہ عصر تا مغرب کسی بھی وقت گڑ‘ شکر یا کسی بھی میٹھی چیز پر اول وآخر تین بار درود پاک کے ساتھ قَدْ شَغَفَھَا مُحِبَّۃً یَاوَدُوْدُ 33 مرتبہ پڑھ کر دم کر دیں۔ اب اس شیرینی کو کھانے پلانے والی کسی بھی چیز میں ملا کر تمام گھر والوںکو استعمال کروائیں۔یہ ذکر، بھکاری بن کر، خلوص دل‘ درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فیصد قبول کررہا ہے اور تصور رکھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ عمل پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ اس عمل کی برکت سےان شاء اللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہوںگی‘گھریلو جھگڑے ‘ پریشانیاں اور مسائل کا خاتمہ ہو گا۔اس عمل کے بعد70 روپے کسی مستحق کو صدقہ کردیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی روح مبارک کو ہدیہ کردیں۔
( نوٹ :)-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ (ایڈیٹر)

ماہانہ روحانی محفل تسبیح خانہ لاہور میں اجتماعی نہیں ہوتی
ہرفرد اپنے مقام پر رہتے ہوئے کرے

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 143 reviews.