محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہر ماہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں ‘ہر ماہ شائع ہونے والا آپ کا طبی کالم بہت شوق سے پڑھتا ہوں کیونکہ اس میں بے شمار پیچیدہ اور لا علاج بیماریوں کا ایسا آسان علاج بتایا جاتا ہے ۔
میں کافی عرصہ سے معدہ کے امراض کا شکار تھا‘معدہ میں جلن اور ہاضمہ کے بھی مسائل تھے جو آہستہ آہستہ بڑھتے چلے جارہے تھے۔ادویات بھی استعمال کر کے دیکھ لیں مگر فائدہ نہ ہوسکا۔میں نے کئی علاج کروائے‘ ہر ممکن کوشش کر کے دیکھ لی مگر شفاء نہ مل سکی۔ان دنوں عبقری مئی2020ء کے شمارہ میں آپ کا ایک طبی آرٹیکل پڑھا جس کا عنوان تھا’’لاکھوں نے آزمایا اور شفاء پائی‘‘۔اس آرٹیکل میں ایک ٹوٹکہ بتایا گیا تھا جس میں لکھا تھا کہ یہ سر سے لے کر پائوں کے ناخنوں تک ہر بیماری میں فائدہ دے گا۔چناچہ میں نے اس ٹوٹکہ کو معدے کے امراض کے لئے استعمال کرنا شروع کیا اور حیرت انگیز طور پر چند بار استعمال کرنے سے ہی خاطر خواہ نفع ہوا اور چند دنوں میں ہی معدہ کی جلن اور باقی امراض ختم ہو گئے۔
میرے ایک دوست جو کئی سالوں سے ٹائیفائیڈ کے مرض میں مبتلا تھے انہوں نے بھی اس ٹوٹکہ کو استعمال کرنا شروع کیا جس سے انہیں بھی صحت یابی نصیب ہوئی اور ٹائیفائیڈ سے نجات مل گئی۔اس طبی آرٹیکل میں ایک جگہ یہ بھی لکھا تھا کہ اگر حاملہ خواتین استعمال کریں گی تو انہیں کمزوری نہیں ہو گی اور نہ ہی ڈلیوری کے بعد جسم ڈھلکے گا۔میں نے اپنی بیگم کو دوران حمل یہ ٹوٹکہ استعمال کروایا تویہ بات بھی سو فیصد درست ثابت ہوئی‘ نہ ہی بیگم کو کمزوری ہوئی اور نہ ہی ڈلیوری کے بعد جسم ڈھلکا۔قارئین اس ٹوٹکہ کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کئی لوگوں کو استعمال کروا چکا ہوں جس سے ثابت ہوا ہے کہ یہ واقعی سر کے بالوں سے لے کر پائوں کے ناخنوں تک ہر بیماری کا علاج ہے۔اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز بھی ایسی پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں تو یہ ٹوٹکہ ضرور استعمال کریں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔
ٹوٹکہ:کچور 100 گرام‘ ہلدی 50 گرام‘ خشک پودینہ‘ 100 گرام‘ست پودینہ 10 گرام‘ان چاروں اجزاء کو باریک پیس کر آپس میں مکس کر لیں۔آدھا چمچ چائے والا دن میں تین سے چار بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔چند دن یا چند ہفتے مسلسل استعمال کرنے سے بہترین نتائج ملیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں