محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے مسائل سے متعلق آپ کو خط لکھا تو آپ نے 90 روحانی محافل سننے کا مشورہ دیا۔اس کے علاوہ آپ نے جو غذائی چارٹ بھیجا تھا اس سے بھی بہت نفع ہوا۔روزانہ کی بنیاد پر شب جمعہ کی روحانی محافل عبقری یوٹیوب چینل کے ذریعے سننا شروع کیںجس سے صرف جسمانی ہی نہیں بلکہ روحانی بیماریاں بھی ختم ہونا شروع ہو گئیں۔بیماریوں میں جکڑا جسم صحت مند ہو گیا۔روحانیت میں ترقی نصیب ہوئی۔ دوسروں کے لئے خیر خواہی اور رواداری کا جذبہ پیدا ہوا۔ پہلے دوسروں کے عیب ڈھونڈتا تھا اب خوبیوں اور اپنے عیبوں پر نظر ہوتی ہے۔حقوق العباد کا احساس اور زندگی گزارنے کا سلیقہ روحانی محافل سننے سے نصیب ہوا ہے۔ ایمانی‘روحانی اور جسمانی قوتیں وہم و گمان سے بڑھ کر مل رہی ہیں‘زندگی سنور گئی ہے۔(شائستہ پروین‘ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں