Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خالی جھولی خوشیوں اور مرادوں سے بھر گئی !

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

پیر‘ فقیر اور ڈاکٹر
حیران! یہ کیسے ہوگیا؟

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں مایوسی کی زندگی گزار رہی تھی‘اولاد کا غم میرے سینے کو جلائے رکھتا‘بچوں کو ترستی تھی۔میرے اب تک چھ بچے فوت ہو چکے ہیں‘جب بھی بچہ پیدا ہوتا تو وہ ٹھیک ہوتا مگر چالیس دن کے بعد کمزور ‘ معذور اور سوکھے پن کا شکار ہو جاتا جس کے بعد اس کا جسم حرکت کرنا بند کردیتاحتیٰ کہ اس کی آواز آنا بھی بند ہو جاتی اور پھر آخر کار وہ مر جاتا۔میں نے علاج کے لئے کوئی پیر‘فقیر اور ڈاکٹر نہیں چھوڑا‘روحانی و طبی علاج کروا کر دیکھ لئے مگر مراد نہ مل سکی۔ڈاکٹروں نے بھر پور علاج کی کوشش کی مگر آخر کار انہوں نے بھی کہہ دیا کہ آپ کا یہ مسئلہ موروثی ہے اس لئے جب بھی آپ کا بچہ پیدا ہوگا تو اسی مرض کا شکار ہو کر وفات پا جائے گا‘ اس مرض کا کوئی بھی علاج موجود نہیں ہے۔میں ہر طرف سے مایوس ہو چکی تھی مگر اللہ تعالیٰ سے پھر ایک آس‘ امید تھی کہ اگررب چاہے تو ناممکن کو ممکن کر دے۔ اللہ تعالیٰ کو میرے حال پر ترس آگیا‘ عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ‘ اسی رسالہ کی وجہ سے تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والی شب جمعہ کی روحانی محافل سننا شروع کیں‘ لوگوں کے مشاہدات پڑھ کر اور سن کر اللہ کی شان کریمی پر یقین ہوگیا کہ ان شاء اللہ مجھے بھی مراد مل جائے گی۔
اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہوئی کہ مجھے کلینک میں آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا‘آپ سے اپنا مسئلہ بیان کیا ‘ آپ کی شفقت تھی کہ آپ نے مجھے مایوس کرنے کی بجائے‘ تسلی کے بول دئیے‘ کچھ روحانی اعمال کرنے کا حکم فرمایا‘ پھر مور پنکھ سے اسم اعظم کا خاص دم فرمایا اور پھر دعا دی کہ اللہ آپ کی جھولی خوشیوں اور مرادوں سے بھر دے گا‘ان شاءاللہ۔ بس آپ کی زبان مبارک سے نکلے وہ بول اللہ تعالیٰ نے قبول کر لئے‘دوبارہ اولاد کی امید لگی اور پھر اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا۔اس بار الحمدللہ بچہ ٹھیک تھا مگر اس کے ہاتھ کچھ کمزور تھے۔میری خوش قسمتی کہ اس مہینے دوبارہ آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا‘ آپ نے بچے کے لئے دعا کی‘ دم کیا اور بچے کے مرض کے لئے آپ نے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ معذور شفاء اور معجون شفایابی استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔میں نے ان ادویات کو استعمال کروایا ‘ اس کے علاوہ آپ کے مشورے کے مطابق بچہ کے وزن کے برابر چاول صدقہ کی نیت سے مچھلیوں کو ڈالے‘الحمدللہ اب میرا بیٹا ڈیڑھ سال کا ہو چکا ہے اور صحت مند ہے۔گھر میں جب روحانی محفل لگاتے ہیں تو بہت شوق اور توجہ کے ساتھ سنتا ہے‘ اکثر اللہ کا لفظ زبان سے نکالتا ہے اور جب منہ سے ’’اماں اور ابا‘‘ کہتا ہے تو آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔یقین نہیں آتا‘یہ سب آپ کی دعائوں کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔آج ہمارا بچہ چلنے کے قابل بھی ہو چکا ہے۔لوگ بھی حیران ہیں کہ کیا یہ واقعی ان کا بچہ ہے جنہیں ڈاکٹروں نے لا علاج کہہ دیا تھا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 133 reviews.