Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیٹی کو یہ 2 گُر سکھائیں سسرال میں ہمیشہ خوش

ماہنامہ عبقری - اپریل 2024ء

بیٹی کی دکھوں بھری زندگی میں والدین کا کردار
زندگی کے چالیس سال میرے پاس صرف دکھیارے‘ غم کےمارے‘ پریشان‘ ناکام اور مسائل کے الجھے لوگ ہی آئے ہیں‘ خوشحال اور مطمئن فرد شاید ملاقات میں کم ہی آیا ہو۔ شادی کے بعد جھگڑے‘ پریشانیاں‘ ناچاقیاں‘ مشکلات حتیٰ کہ طلاق تک نوبت ۔اس کی وجہ کیا ہے؟ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کون ساس‘ بہو‘ شوہر‘ سسرالی‘ معاشرہ ‘آخر اس کا کون ذمہ دار ہے؟
اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو میں کہوں گا ماں باپ اس کے ذمے دار ہیں۔ پہلے دن سے ماں باپ بچے سے پوچھتے ہیں بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ اس کے ذہن میں ایک چیز اور ایک تصور شامل کرتے ہیں کہ وہ مالدار‘ دولت مند‘ بڑا عہدہ‘ لوگ اس کے غلام ہوں گے‘ کوئی گاڑی کا دروازہ کھولے گا‘ کوئی دفتر کا دروازہ کھولے گا‘ کوئی کرسی گھسیٹ کر دے گا اور اگر بیٹی ہے تو وہ گھر کی رانی ہوگی‘ اس کے سامنے سب نوکرانیاں ہوں گی‘ وہ اپنے مزاج سے اٹھے گی‘ بیٹھے گی‘ سوئے گی‘ جاگے گی‘ اس کی من مانی ہوگی‘ اس کی چاہت ہوگی بس وہی سب کچھ ہوگی۔
ایک سمجھدار خاتون کی نصیحت
1۔ ماں باپ بیٹی کو گھر کا کام۔ 2۔ سہنا اور برداشت کرنا۔ یہ دو چیزیں نہیں سکھاتے‘ یہی سے شادی کے آغاز سے ہی سسرالی ٹکراؤ شروع ہوتا ہے‘ پھر ایسا ٹکڑاؤ کہ جو ساری زندگی یا پھر طلاق کی شکل میں ختم ہوتا ہے۔ آخر یہ ٹکراؤ کیوں ہے؟ کیا ہر چیز جادو‘ جنات‘ نظربد ہے؟
میں اس کا انکار نہیں کررہا‘ لیکن کچھ انسانی رویے لہجے اور زندگی کا اتار چڑھاؤ بھی ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے اور سب سے زیادہ جو چیز اثر انداز ہوتی ہے بیٹی کو گھر کاکام نہیں کروایا جاتا۔ ایک سمجھدار خاتون کے یہ الفاظ میرے کانوں میں پہنچے کہ’’ بیٹی کوگھر کا اتنا کام کراؤ اتنا کام کراؤ‘‘ جو نہیں کروانا وہ بھی کراؤ‘ اس کے دو فوائد ہوں گے:۔
1۔ جب بستر پر سر رکھے گی اس کےذہن میں منفی اور غلط خیالات نہیں آئیں گے‘ وہیں سوجائے گی۔ 2۔سسرال میں جاکر خدمت کےنام پر رانی بنے گی‘ دلوں پر‘ جذبوں پر حکمرانی کرے گی‘ ورنہ اگر گھر کاکام نہ آیا اوربہت اچھی یونیورسٹیوں اور بیرون ممالک کی ڈگریاں لے کر گئی تو ساری زندگی طعنے سنتے اور مشکلات میں کٹ جائے گی۔
اب طلاق کے علاوہ کوئی راستہ نہیں!
ایک خاندان والوں نےبہو کی ڈگریاں نکالیں‘ ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہنڈیا میں ڈالیں‘ ہنڈیا میں پانی ڈالا اور اس کو پکایا اور وہ ہنڈیا ساری اس کے گھر والوں کو بھجوادی اور کہا کہ بیٹی نے سالن پکایا ہے آپ بھی کھائیں اور بیٹی کو بھی کھلائیں۔ ہمیں خودآپ کی بیٹی کو پکا کر کھلانا پڑتا ہے‘ دھو کر پہنانا پڑتا ہے‘ اس کو اٹھانا پڑتا ہے۔ آپ نے ہمیں بہو کیا دی‘ ایک وبال ‘ مصیبت اور ایک پریشانی دی ہے۔ یہ مصیبت ہمارے اوپر ایسی پڑی ہے کہ اب سوائے طلاق کے کوئی راستہ نہیں یا پھر آپ کی بیٹی بدل جائے مگر وہ بدل نہیں سکتی۔ زندگی کے اٹھارہ سے بائیس سال کہاں گزارے؟ کن جذبات اور کن سوچوں اور کس مزاج کے ساتھ گزارے۔ اب صورتحال کیا ہے؟ کیا کیا جائے؟ کیسے کیا جائے؟
آئیں !اپنی نسلوں کو یہ چیز سکھائیں!
الغرض طلاقیں‘ بڑھتے ہوئے جھگڑے اور الجھتے ہوئے مسائل کی بنیادی وجہ تربیت کی کمی اور برداشت کی کمی ہے۔ اگر آپ اپنے خاندان کے یا اردگرد کے جتنے بھی لوگ دیکھیں گے جن کے گھروں میں جھگڑے‘ لڑائیاں‘ پریشانیاں اور ناچاقیاں ہوں تو آپ کو میری بات یقیناً سوفیصد محسوس ہوگی۔ ان طلاقوں اور جھگڑوں کے پس پردہ دراصل تربیت کی کمی اور برداشت کی کمی ہے۔ آئیں! اپنی نسلوں کو یہ چیز سکھائیں۔ روز سکھائیں لیکن محبت ‘پیار‘ نرمی سے‘ سختی سے ہرگزنہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 132 reviews.