Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خوشیاں اور خوشحالیاں پانے کا آزمودہ عمل!

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرا تجربہ ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ ہونے والے اسم اعظم کے دم کی برکت سے وہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
میری ایک کزن کی گزشتہ چار سال سے شادی میں رکاوٹ تھی‘ چند سال قبل اس کی شادی کی تاریخ پکی ہوئی مگر کسی رکاوٹ کی وجہ سے شادی مؤخر ہو گئی ‘ یہ سلسلہ گزشتہ چار سال سے چل رہا تھا ‘ ہر سال شادی کی تاریخ پکی ہوتی مگر جیسے ہی دن نزدیک آتےتو کوئی نہ کوئی ایسا سانحہ پیش آجاتا جس کی وجہ سے شادی مؤخر ہو جاتی ۔چند ماہ پہلے اسم اعظم کے دم میں اسے بھی اپنے ساتھ لے آئی ‘ دم کروانے کے بعد حلقہ کشف المحجوب میں شامل ہو کر اس کی شادی کی نیت سے تمام طاقتور روحانی اعمال بھی کیے‘الحمدللہ چند دنوں بعد ہی شادی کی تاریخ بھی پکی ہو گئی‘اس دوران بھی کافی رکاوٹیں اور مشکلات پیش آئیں لیکن الحمدللہ اسم اعظم کے دم کی برکت سے تمام حائل رکاوٹیں ختم ہوئیں اور پھر خیرو عافیت کے ساتھ اس کی شادی بھی ہو گئی۔
اسم اعظم کے دم کے 8 روحانی پیکج ہیںجن سے بہت نفع ہوتا ہے۔روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوارسے ڈپریشن جیسے مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے۔
روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک!اس نمک کی برکت سے زندگی کی کڑواہٹیں ختم ہوتی ہیں۔ روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس! جادو کے اثرات سے نجات کے لئے یہ عمل بہت زیادہ مجرب ہے۔
روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی! روحانی و جسمانی بیماریوں سے نجات کے لئے یہ پانی پینے سےبیماریوں کا بہت جلد خاتمہ ہوجاتاہے۔
روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی!گھر میں استعمال ہونے والی چیزوں میں مکس کر کے استعمال کرنے سے بہت برکت ہوتی ہے۔
روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے !ایسے شادی شدہ جوڑے جو اولاد کی نعمت سے محروم ہوں اگر وہ یہ عمل کر لیں تو اس کی برکت سے بے اولادی کا روگ ختم ہو جاتا ہے۔
روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ! اس عمل کی بدولت شیطانی جناتی اثرات سے مکمل نجات مل جاتی ہے۔
روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی ! گھریلو الجھنوں کے خاتمہ کیلئے اکسیر ہے۔(مریم ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 126 reviews.