Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں لاجواب نسخہ! لکڑ ‘پتھر سب ہضم

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ رمضان المبارک میں عبقری سوشل میڈیا پر ہاضمہ اور معدہ کے مسائل سے متعلق ایک پوسٹ پڑھی۔ان دنوں ہمارے ایک عزیز ہاضمہ کے مسائل کا شکار تھے‘ گیس کا بہت زیادہ مسئلہ اور کمر درد کی بھی شکایت تھی۔پوسٹ میں جن اجزاء کا بتایا گیا وہ تمام چیزیں گھر میں موجود تھیں‘ لہٰذا میں نے یہ نسخہ بنا کر استعمال کروایا جس سے انہیں کچھ دیر بعد ہی افاقہ ہو گیا۔ واقعی لاجواب نسخہ ہے بلکہ بے مثال ہے۔ اتنی سستی دوائی ہے اور اتنے فوائد ہیں کہ بیان سے بالا تر ہیں۔
جس کو بھی معدے ، گیس، بادی، تبخیر ، غرض کہ اگر پیٹ میں درد وغیرہ ہورہی ہو تو ایک چمچ استعمال کرلے، دوسری خوراک کی ضرورت پیش نہیں آتی ۔ایک بار بھائی کو پیٹ میں درد شروع ہوا، گیس بادی کا بھی مسئلہ تھا، درد اتنا زیادہ تھاکہ اٹھ نہیں سکتا تھا، میں نے انہیں بھی جلدی سے یہ نسخہ پانی کے ہمراہ استعمال کروایا تو کچھ ہی دیر میں بھائی بالکل ٹھیک ہوگیا۔یہ نسخہ گھر میں ہر وقت تیار رکھا ہوتا ہےجس کو ضرورت ہو کھالیتے ہیں بلکہ جنہیں گیس کا مسئلہ ہوتا ہے وہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد چند دن مسلسل ایک چمچ اس نسخہ کا کھا لیتے ہیں جس سے انہیںشفاء مل جاتی ہے۔ہم نے اس نسخہ کورمضان میں بھی آخری روزہ تک استعمال کیا ہے کیونکہ افطاری میں سموسے ، پکوڑے، چاول ، اچار، چٹنی غرض کہ ہر چیز تلی ہوئی ، گیس والی اور گرم سردی، سب مکس کھاتے ہیں، کوئی پرہیز یا حتیاط نہیں ہوتی تو اس وجہ سے گیس‘قبض اور معدے کے مسائل ضرور ہوتے ہیں۔ پھر افطاری کےکچھ دیر بعد جب یہ دوائی ایک چمچ کھاتے تھے تو سب کچھ فوراً ہی ہاضم ہوجاتھا‘ ایسے جیسے کچھ کھایا ہی نہیں۔ بندہ بالکل تروتازہ‘ تازہ دم ہوجاتا تھا۔ یہ بڑا پر تاثیر نسخہ ہے بلکہ ایسے افراد جنہیں بھوک نہ لگتی ہو تو یہ نسخہ ایک چٹکی کھالینے سے بھوک لگتی ہے۔ اگر پیٹ میں مروڑ ہو یا قبض ہو تو بھی یہ دوائی اپنا اثر دکھاتی ہے اور بندہ بالکل ٹھیک ہوتا ہے ۔مجھے کافی عرصہ سے قبض کی شکایت ہے اور میں کبھی کبھار یہ نسخہ کھالیتی ہوں جس سے ڈاکٹروں کے پاس نہیں جانا پڑتا اور گھر میں ہی ٹھیک ہو جاتی ہوں‘ اس لیے مجھے زیادہ تجربہ ہے۔گرمیوں میں بھوک اور معدے کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں اس لیے یہ نسخہ ہر وقت تیار ہوتا ہے جومختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔قارئین یہ نسخہ آپ بھی نوٹ فرمالیں اور بنا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ اس رمضان آپ کو ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کےچکر نہیں لگانے پڑیں گے۔نسخہ: کالی مرچ، کالا نمک ، کلونجی، میتھرے ہم وزن لیں اوران کو اچھی طرح پیس کر کسی ڈبیا میں محفوظ کر لیں ۔ آدھا چمچ چائے والا کھانا کھانے کےبعد کھالیں۔ (رخسانہ اورنگزیب ‘ پشاور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 122 reviews.