Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چراغ والے مظلوم جن کی دردناک کہانی

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محتر م شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم ! کچھ حاسدین ہماری جان و مال کے دشمن بنے تھےتقریباََ پانچ سال سے وہ دشمن جادو ٹونے کے ذریعے ہمارے پیچھے لگے ہوئے تھے‘ سارے گھر والوں پر جادو جنات کا بسیرا تھا۔
شریر جِن کی حاضری
میری ایک بہن پر کچھ عرصہ پہلے جن حاضر ہوا‘اس نے بہن کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔وہ باقاعدہ ہمارے ساتھ گفتگو کرتا ‘ہم نے اس سے درخواست کی کہ بہن کوتنگ کرنا چھوڑ دے اور ہمارے گھر سے نکل جائے تواس جن نے کہا میں خود نہیں آیا بلکہ مجھے بھیجا گیا ہے‘ لہٰذامیں نہیں جاسکتا۔ہم اس کی منت سماجت کرتے ‘ذکر تسبیحات کرتے جس کے بعد وہ کچھ دیر کے بعدچلا جاتا مگر دوبارہ پھر حاضر ہو جاتا۔اس جن کی شرارتوں کی وجہ سے ہم حد سے ذیادہ تنگ آچکے تھے ۔ الحمداللہ میرے والد صاحب عالم ِ دین ہیں اور روحانی عملیات سے بھی واقف ہیں‘ ان اعمال کے ذریعے انہوں نے اس جن کو جلا دیا۔اس واقعہ کے بعد جس جادوگر نے ہم پر جن مسلط کیا تھا اس سےہمارے گھر والوں کی جنگ چھڑ گئی اور اس نے ہم تمام گھر والوں پر بہت سارے جنات اورچڑیلیں تنگ کرنے کیلئے بھیجے‘ حتیٰ تک کہ ہمارے گھر میں دن رات بڑی بڑی جناتی شیطانی چیزیں یکے بعد دیگرے آتیں‘ہمیں للکارتیں اور ہم اللہ تعالیٰ کی مدد سے ان تمام چیزوں کو ختم کرتے رہتے۔
لڑتے لڑتے زندگی گزر گئی
ہمارا گھر جادو گر حاسدین کے گھر سے اونچا ہے ‘ اس لئے ہم ان کو باقاعدہ چھت پر ‘ بیت الخلاء میں دیا جلاتے اور گندے گندے عملیات کرتے ہوئے دیکھتے۔پہلے وہ تمام عملیات چھپ کر کرتے تھے مگر اب وہ لوگ ہمارے سامنے کھلے عام کرتے ہیں۔ والد صاحب ان تمام عملیات کو بخوبی سمجھتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے والد صاحب کی بھی زندگی جادوگروں سے لڑتے لڑے گزری ہے۔اس کے علاوہ والد صاحب اور تمام گھر والے عبقری رسالہ بھی پڑھتے ہیں۔اس رسالہ میں شائع ہونے والے بالخصوص ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کالم میں بتائے گئےروحانی وظائف کرتے ہیں۔سورئہ آل عمران کی پہلی تین آیات اور اس کے علاوہ بھی کچھ روحانی اعمال یقین‘ توجہ و دھیان کے ساتھ مسلسل کثرت کے ساتھ پڑھتے رہے۔
’’مجبور ہوں خود نہیں آیا‘بھیجا گیا ہوں‘‘
جادو گر نے ایک جن مستقل بہن پر مسلط کر دیا۔وہ بھی بہن کو سخت پریشان کرتا اور باقی گھر والوں کو بھی تنگ کرتا اور ہمیں مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا۔مگر ہمارے پاس عبقری میں بتائے روحانی اعمال تھے جن کی طاقت پر بھر پورا یقین تھا کہ اللہ کے کلام کی برکت سے یہ شیطانی جنات اور جادو گر ہمارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ہم عبقری والوں کا کس طرح شکریہ ادا کریں اس کے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔اس جن کو بھی ہم نے چلے جانے کا کہا تو اس نے بھی بتایا کہ میں مجبور ہوں‘ خود نہیں آیا بلکہ مجھے بھی بھیجا گیا ہے۔ہم نے جب اس جادو گر کے بارے میں استفسار کیا تو جن نے بتایا کہ وہ جادوگر بہت ظالم اور چلاک ہے مگر آپ کی وجہ سے سخت پریشان ہے کہ آپ نے بغیر کسی عامل کی مدد کے اس کی ناک میں دم کر رکھا ہے ۔ہم نے اسے بتایا کہ اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں‘اصل میں یہ اللہ کے کلام کی طاقت ہے۔
آخر وہ جِن مجبور ہوگیا
اس کلام کی طاقت تھی کہ آخر اس جادو گر کی طاقت ختم ہو گئی اور وہ جن بھی واپس پلٹنے پر مجبور ہو گیا۔کلام الٰہی کی برکت سے وہ جن بھی مجبور ہو گیا اور واپس جس جادو گر نے بھیجا تھا اسی پر پلٹ گیا۔جو مسائل اور مشکلات ہمارے ساتھ تھیں وہ اس جادو گر کے ساتھ ہو گئیں‘ اللہ کے فضل و کرم سے جادو کا غرور خاک میں مل گیا۔اس کے علاوہ میں بتانا چاہوں گی کہ عبقری رسالہ میں جو لاہوتی کوپن شائع ہوتا ہے اسے پُر کر عبقری کے دفتر بھیجنے سے جو لاہوتی اعمال دئیے ہیں جاتے ہیں اس سے بہت نفع ہوتا ہے ‘مسائل حل اور پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 116 reviews.