Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شراب کی محفلیں سجانے والاروحانی دنیا کا شہسوار بن گیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

قارئین! شیخ الوظائف کی محافل سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی سنیں خواہ تھوڑی سنیںلیکن روز سنیں۔

 

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کر دئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
گالیاں‘غصہ اور نفرت آمیز لہجہ
آ ج سے تقریباً دس سال پہلے کی بات ہے میری زندگی بہت سی مشکلات اور مسائل کا شکار تھی۔شوہر نے زندگی اجیرن کر رکھی تھی ‘ ہر وقت غصہ ان کی زبان پر رہتا تھا۔نماز اور نیکی کے کاموں سے دور تھے‘ ان کی زندگی بہت سی برائیوں کا شکار تھی۔ہر وقت گالیاں دیتے رہتے تھے۔اگر کبھی ان کو میرا بنایا ہوا کھانا پسند نہ آتا تو کھانا پھینک کر برتن توڑ دیتے تھے۔ہر وقت کسی نہ کسی بات پر جھگڑا شروع کر دیتے۔میں ہر وقت سہمی اور ڈری رہتی تھی۔اکثر رات کے وقت مجھے اور بچوں کو گھر سے نکال دیتے تھے۔میرے بچے بھی اپنے والد کی عیبوں بھری زندگی سے بہت پریشان تھے اور میرے پاس رونے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔گھر میں ہر وقت خوف اور ڈر کی عجیب سی کیفیت رہتی تھی۔شوہر کو اپنی گناہوں بھری زندگی کا کوئی احساس نہ تھا اور نہ ہی وہ اپنی زندگی کو بدلنے کو تیار تھے مگر ان کی وجہ سے ہم سب گھر والے تنگ تھے۔
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہےبچوں کے سکول کے لئے کتابیں خریدنے کے لئے ایک بک سٹال پر گئی۔وہاں ایک خاتون نے کافی تعداد میں رسالے لئے جس میںسے ایک رسالہ مجھے بھی دے دیا‘ وہ عبقری کا شمارہ تھا۔میں نے دکاندار سے کتابیں خریدیں اور گھر آکر رسالہ پڑھنا شروع کر دیا۔ صفحات کو پلٹتی گئی‘ ہر صفحہ پر ایک انوکھا مشاہدہ اور انوکھی تحریر تھی جو اتنی دلچسپ تھیں کہ میں نے سارا رسالہ پڑھ لیا۔ میری خوشی کی انتہاء نہ رہی اور یقین ہو گیا کہ یہ رسالہ نہیں بلکہ میرے لئے دنیا و آخرت کا خزانہ ہے۔
شرابی دوست
شوہر کا معمول تھا کہ اپنے آوارہ اور شرابی قسم کے دوستوں کےساتھ زیادہ وقت گزارتے ۔ اکثر انہیں گھر بلا لیتے ‘ رات کافی دیر تک ان کی گناہوں بھری محفل چلتی جس وجہ سے میں سخت پریشان تھی۔میں نے عبقری رسالہ میں جادو شکن پانی اور روحانی اگر بتی کے فوائد پڑھے۔پھرعبقری دواخانہ لاہور سے منگوا کر جادو شکن پانی کا چھڑکائو پورے گھر میں کیا اور شوہر کو بھی عام پانی میں مکس کر کے پلایا۔روحانی اگر بتی جلائی اور موبائل پر روزانہ روحانی محفل بھی سنتی رہی۔اس کے علاوہ میں نے ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا اور اپنے شوہر کی نیت سےحسب استطاعت تقسیم بھی کرتی رہی جس سے شوہر کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی۔گھر میں روحانی محافل سننا شروع کیں تو شروع میں شوہر نے مخالفت کی مگر اعمال کی برکت سے آہستہ آہستہ ان کا پتھر دل پگھلنا شروع ہو گیا۔وہ خود بھی روحانی محافل سننا شروع ہو گئے ۔
جادو شکن پانی ‘ روحانی اگر بتی اور عبقری رسالے تقسیم کرنے کے عمل کی برکت سے ان کے دل پر لگا گناہوں کا زنگ اترنا شروع ہو گیا۔یَا قَادِرُ یَا نَافِعُ کا وظیفہ پڑھا۔اللہ نے کرم کیا سالوں بعد میرے شوہر مسجد گئے ۔میں آج بھی اس دن کو فراموش نہیں کر سکتی جب انہوں نے عصر کی نماز ادا کی ۔ اپنے رب سے اتنا دور ہو چکے تھے نماز بھی سہی طرح یاد نہ رہی۔پھر انہوں نے نماز میں جو غلطیاں تھیں ان کی اصلاح کرنا شروع کی۔پہلے بات بات پر جھگڑتے اور گالیاں نکالتے تھے مگر الحمدللہ عبقری کی وجہ سے ان کی ایسی اصلاح ہوئی کہ اب لوگ پوچھتے ہیں کہ ایسے ضدی‘انا پرست اور عیبوں سے بھرے شخص کی زندگی کیسے بدل گئی۔پہلے انہیں کوئی نماز کا کہتا تو اسے کہتے تم خود پڑھ لو۔اگر میں نماز پڑھنے لگتی تو کھانا بنانے اور دوسرے کاموں میں الجھا دیتے مگر اب الحمدللہ پنجگانہ نمازیں باقاعدگی کے ساتھ پڑھتے ہیں‘فارغ وقت میں استغفار اور عبقری سےملے اعمال کرتے ہیں۔گھر داخل ہوتے سلام اور تین بار سورئہ اخلاص کا عمل اور عبقری سےملے دوسرے روحانی اعمال بھی کرتے ہیں۔رمضان المبارک میں مسجد ہونے والی سحری و افطاری میں بھر پور تعاون کرتے ہیں۔جن آوارہ دوستوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے انہیں عبقری رسالہ ہدیہ کرتے رہے جس سے ان کی زندگیاں بھی بدل چکی ہیں۔چند ایسے ہیں جو باز نہیںآئے جس وجہ سے ان سے ملنا جلنا چھوڑ دیا۔میرا دوسرا مسئلہ تھا کہ دو بیٹے تھے ‘ شوہر اور مجھے مزید اولاد کی خواہش تھی مگرنہ جانے کیا رکاوٹ تھی۔عبقری رسالہ میں سےایک عمل ملا‘

وہ عمل کیا جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے گیارہ سال بعد مجھے خوبصورت بیٹے سے نوازا۔الحمدللہ میرا وہ بیٹا بہت ذہین ہے۔عمل یہ ہے۔ روزانہ چاشت کے نوافل پڑھنے ہیں اور اس کے بعد ایک بار سورئہ مریم کی تلاوت کرنی ہے۔پھر عصر کی نماز کے بعد جَو کے چند دانے لے کر ان پر  گیارہ بار سورئہ اخلاص پڑھنی ہے اور پھر ان دانوں کو زمین کیاری وغیرہ یا گملے میں لگا دیں اور روزانہ عصر کے وقت انہیں پانی دیتے ہوئے گیارہ بار سورئہ اخلاص پڑھیں۔یہ عمل چالیس دن تک مسلسل کرنا ہے مگر جَو کے دانے صرف ایک بار مٹی میں دبانے ہیں اس کے بعد روزانہ انہیں پانی دینا ہے۔دن میں کسی بھی وقت ایک بار سورئہ یٰسین پڑھنی ہے۔میں نے مسلسل بیس دن یہ عمل کیا جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نےاولاد کی امید لگا دی تھی۔الحمدللہ آج ہمارا خوشحال گھرانہ ہے۔شوہر تمام گھر والوں کےساتھ بہت محبت والا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ہر ماہ حسب استطاعت اپنے علاقے اور عزیز و اقارب میں خود عبقری رسالہ تقسیم کرتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ اسے پڑھیں‘ آپ کو تمام مسائل کا حل اس رسالہ میں ہے۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں۔عبقری کی بدولت اللہ تعالیٰ نے رزق میں بہت برکت دی ہے۔پہلے چھوٹے سے موبائل پر روحانی محفل سنتی تھی مگر اب بڑے سائز کی ایل ای ڈی پر سنتی ہوں۔پہلے روحانی محفل گھر چلانے پر سب اعتراض کرتے تھے مگر الحمدللہ اب میرے بچے اور شوہر خود گھر میں روحانی محفل لگاتے ہیں۔سب سے چھوٹا بیٹا بہت شوق سے سنتا ہے اور کہتا ہے کہ حضرت جی کی روحانی محفل لگائو وہ بہت اچھی اچھی باتیں بتاتے ہیں۔آپ کا رمضان میں ہونے والا کالنگ پروگرام ’’تیس روزے تیس مرادیں‘‘ سنتے ہیں جس سے بہت نفع ہوتا ہے۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین!۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 092 reviews.