Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آزمودہ گھریلو ابٹن آزمائیں‘سب سے حسِین نظر آئیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

صحت مند، نرم و ملائم اور خوبصورت جلد کو ہر خاتون کا بیش بہا سر ما یہ کہا جا سکتاہے۔ صنف نازک میں اپنی جلد کی حفاظت کا ر جحان خاصا ہے بلکہ اب تو مردحضرات بھی اپنی جلد کی حفاظت کے بارے میں خاصے باشعور ہو گئے ہیں ۔ اگر آپ اپنی جلدکو سال کے بارہ مہینے نرم و ملائم رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر موسم میں اس کی حفاظت کر نے کی ضرورت ہے ۔ قدرت نے ایسی بے شمار نعمتیں ہمیںفراہم کی ہیں جن سے انسان کئی طرح کے فائدے اٹھا سکتا ہے۔غذائی اجناس میں بیسن کا شمار بھی ایسی نعمتوں میں ہوتا ہے‘بیسن کا نام سنتے ہی ذہن میں پکوڑوں کا خیال آ تا ہےلیکن بیسن صرف پکوڑے بنانے یا دوسرے کھانوں میںاستعمال نہیں ہوتا بلکہ بیسن حسن نکھارنے کا ذریعہ بھی ہے۔ عرصہ درازسےبرصغیر کی نو جوان لڑکیاں اور خواتین اس کو خوبصورتی میں اضافہ کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔
جلد کی صفائی کا بہترین نسخہ
ایک چمچ بیسن کو ایک چٹکی ہلدی ، چند قطرےلیموں کا رس ، آدھے سے کم چمچ زیتون کا تیل اورتھوڑے سے دودھ کے ساتھ یکجا کر کے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ بیس پچیس منٹ بعد دھولیں یہ جلد کی صفائی کے لئے بہترین ماسک ہے۔چہرے کی حفاظت کیلئے: 4 عدد بادام، ڈیڑھ چائے کا چمچ بیسن ، ایک چائے کا چمچ دودھ اور چار قطرے لیموں کا رس مکس کر کےچہرے پر پندرہ منٹ لگائیں اور پھر دھولیں۔ ایک لیموں کے رس کو بیسن ،بالائی اور شہد کے ساتھ ملا کر لگا نا خشک جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔کریم اور شہد کی جگہ صندل پاؤڈر اور دہی کا استعمال نارمل اورچکنی جلد کے لئے اچھا ہے ۔
چکنی جلد کی خوبصورتی کیسے بڑھائیں
گردن کی صفائی: ایک لیموں کا چھلکاتقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں ۔اب اس میں چار کھانے کے چمچ بیسن ، ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ اس سے گردن کامساج کر یں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی کریم میں چند قطرے عرق گلاب ملا کرلگالیں۔ یہ مساج ہفتہ وار کر یں ۔ اس سےگردن کی سیاہی دور ہو جائے گی ۔
چکنی جلد کی صفائی: چکنی جلد کےلئے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اور چند قطرے عرق گلاب ملا کر ماسک تیار کر لیں اور دس منٹ لگا رہنے دیں ۔ پھر دھو کر کوئی اسکن ٹا نک لگالیں ۔کیل ، مہاسے اور دانے: کیل مہاسے اور دانے دورحاضر کا اہم مسئلہ ہے اس سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک چمچ بیسن میںایک چٹکی دار چینی پاؤڈر اور چوتھائی چمچ شہد میں تھوڑا سا دودھ یا پانی ملا کر گا ڑھی پیسٹ بنا لیں اور اپنا چہرہ دھو کر خشک کرنے کے بعد لگائیں کچھ دیر بعد ہاتھوں کو گیلا کر کے چہرہ تھپتھپائیں اور آہستہ سے مساج کرتے ہوئے اتاریں پھر منہ دھو لیں ، اگر چہرہ خشک محسوس ہو تو موئسچرائزر لگا لیں۔ خشک جلد کے لئے: ایک چائے کا چمچ خشک دودھ‘ اسی کا ہم وزن بیسن اور دو چھوٹے چمچ عرق گلاب مکس کر کے پندرہ سے بیس منٹ چہرے پر لگائیں۔ جلد نرم و ملائم اور جاذب نظر ہو جائے گی ۔
نرم و ملائم چمکدار جلد
سکن گلوماسک : املی کی جڑ کو کچھ دیر پانی میں بھگو کرگرائنڈ کر لیں اس میں بیسن ملا کر چہرے ، ہاتھوں اور جسم کے دوسرے حصوں پرلگا کے دس منٹ بعد دھولیں آپ محسوس کر یں گےکہ جلد ملائم اور چمکدار ہوگئی ہے ۔چکنی جلد: دو بڑے چمچ شہد میں ایک چھوٹا چمچ لیموں کا رس ، ایک چھوٹاچمچ عرق گلاب اور ایک چمچ بیسن ملا کر چہرے پر لیپ کر یں‘ پانچ منٹ بعد دھولیں ۔کولنگ ماسک: گرمیوں کے لئے بہترین ماسک ہے کہ ایک چمچ بیسن میں دہی ملا کر آدھا گھنٹہ چہرے اور گردن پر لگا کر پندرہ منٹ بعد صاف پانی سے دھو لیں۔
کہنیوں، گردن اور ہاتھوں کا کالاپن
کہنیوں ، گردن اور ہاتھ کا کالا پن بھی اہم مسئلہ ہے اور یہ لگتا بھی برا ہے اس کو ختم کر نے کے لئےبیسن میں پانی ملا کر اس پیسٹ کو روزانہ چہرے پر لگائیں جب خشک ہونے لگے تو رگڑ تے ہوئے اتارردیںبعد میں تازہ پانی سے دھولیں ۔ اس طریقہ سے روئیں بھی کمز ورہو کے آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے۔ فیس واش: ہلدی ، بالائی ،صندل پاؤڈر اور بیسن کا ایک ایک چائےکا چمچ مکس کر کے ہر روز چہرے پر لگائیں یہ بہت اچھا فیس واش ہے۔ بیسن پیک: ایک چمچ بیسن ، ایک چٹکی ہلدی ، آدھا چمچ شہد اور آدھا چمچ زیتون کا تیل با ہم ملا کے چہرے‘ہاتھوں اور گردن پراچھی طرح لیپ کر یں اور خشک ہونے پر دھولیں ۔ملائم اور چمکدار جلد:نہانے کے بعد زیتون کا تیل اور بادام کا تیل یکجان کر کے اپنے جسم پر مالش کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 089 reviews.