Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بھائیوں کے گھر میں غربت کے ڈیرے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بیوہ ہوں‘اپنے بھائیوں کے گھر میں رہتی ہوں‘ بھائیوں کے گھر میں بہت غربت ہے۔ مالی حالات بہت خراب ہیں۔ ایک بھتیجا ہے وہ بھی مزدوری کرتا ہے‘ دعا فرمائیں اللہ ان کو اپنا کاروبا ر دے اور رزق میں برکت فرمائے‘ چند بھینسیں ہیں ان کا دودھ بھی بہت کم نکلتا ہے وہ فروخت کرتے ہیں اور گزارا کرتے ہیں۔ بچے بھی ان حالات کی وجہ سے پڑھ نہیں سکے۔ ہر وقت قرض سر پہ رہتا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ ایک چھوٹا بھائی ہے اس کے بھی حالات خراب ہیں۔ میرے بھائیوں اور ان کی اولاد کو اچھا رزق مل جائے اور ہم سب بہن بھائیوں کی نسل کو اللہ تسبیح خانہ سے جوڑے دے ۔ آمین (ہادیہ مبین، ملتان )
جواب: ایک مسنون دعا آپ کو ہدیہ کر رہا ہوں تمام گھر والے پڑھیں ‘ بھائی خود بھی پڑھیں اتنا رزق مال و دولت ملے گا کہ سنبھالنا مشکل ہو گا اور اولاد میں صفات صلاحیتیں تقویٰ نیکی ہو گی۔ یہ وہ دعا ہے جو نبی کریم ﷺ نے حضرت انسؓ کو عطا فرمائی تھی۔اللہ پاک نے اس دعا کی برکت سے حضرت انسؓ کو دنیا آخرت کی نعمتیں عطا فرمائیں۔اس دعا میں رزق کی فراوانی، اولاد میں برکت اور بے شمار نعمتیں ہیں ۔ اَللّٰھُمَّ اَکْثِرْ مَالِیْ وَوَلَدِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیتَنِیْ

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 085 reviews.