Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سرکاری نوکری پانے کا مجرب وظیفہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

حضرت جی! ایک وظیفہ امتحانات اور انٹرویو میں پاس ہونے کے لئے میرا بارہا کا آزمودہ ہے۔جس جس کو بھی بتایا ہے اسے کامیابی ملی ہے۔ اگرکسی کا پیپر اچھا نہ ہوا ہو تواس عمل کی برکت سےوہ امتحانات میں پاس ہوجاتا ہے۔میری ایک کزن پڑھائی میں کافی کمزور تھی اس نے سالانہ امتحانات دیئے ہوئے تھے۔ اس کے بارے میں تو سار ے خاندان کو پتہ تھا کہ یہ دو تین پیپروں میں فیل ہوجائے گی۔ اسے خود بھی امتحانات کے نتیجے سے ڈر لگ رہا تھا۔ میں نے انہیں رزلٹ آنے تک روزانہ کثرت کے ساتھ ’’یَاحَسِیْبُ‘‘ پڑھنے کو بتایا۔ کچھ مسائل کی وجہ سے وہ امتحانات کی تیاری ٹھیک سے نہ کرپائی تھی مگر جب وظیفہ کے بارے میں بتایا تو اس نے خوب محنت شروع کر دی۔ جب نتیجہ آیا تو وہ تمام پیپروں میں پاس تھی اور سارا خاندان حیران تھا کہ یہ کیسے پاس ہو گئی۔ انہوں نے بعد میں بتایا کہ انہوں نےدن رات پاگل ہو کر لاکھوں کی تعداد میں’’یَاحَسِیْبُ‘‘ پڑھا تھا۔
ہمارے ایک عزیز رشتہ دار جس کالج میں پڑھتے تھے وہاں ایک پروفیسر صاحبہ تھیں جن کی نوکری بطور کنٹریکٹ یعنی عارضی تھی۔ انہوں نے ایک گورنمنٹ کالج میں مستقل بنیاد پر سرکاری نوکری کیلئے درخواست دی ہوئی تھی ۔انہوں نےانٹرویو دیا مگر وہ بہت پریشان تھیں کہ کسی طرح مستقل گورنمنٹ نوکری مل جائے۔اس سلسلے میں وہ اپنی کلاس کی لڑکیوں سے پوچھ رہی تھیں کہ کوئی ایسا عمل بتائو کہ جہاں میں نے انٹرویو دیا ہے وہیں میری سلیکشن ہوجائے۔ کوئی لڑکی کچھ عمل بتاتی تودوسری کوئی اور عمل بتادیتی۔ پھرمیری کزن نے انہیں بتایا کہ آپ سارے اعمال رہنے دیں اور جب تک آپ کوسلیکشن کی کال نہیں آتی آپ سارادن لا تعداد ’’یَاحَسِیْبُ‘‘ پڑھنا شروع کردیں۔ ان پروفیسر صاحبہ نے ایسا ہی کیا اورچند دن بعد ہی ان کی مستقل بنیاد پر سلیکشن ہوگئی۔ وہ پروفیسر جب کالج آئیں تو کلاس میںساری لڑکیوںکوچھوڑ کرمیری کزن کو گلے ملیں کہ تمہارے بتائے عمل کی برکت سے میرا کام بن گیا ہے ۔
میں نے بھی 16گریڈ کی نوکری کے لئے امتحان دیا ہے اور اس دوران مسلسل یہی وظیفہ پڑھ رہا ہوں جس کی برکت سے امتحان بھی بہت اچھا ہوا ہے اور قوی امید ہے کہ ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے مجھے بھی سرکاری نوکری مل جائے گی۔جب بھی یہ عمل کیا ہے الحمدللہ مراد ملی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 082 reviews.