Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رمضان میں سموسے اور پکوڑے کھانے کے شوقین متوجہ ہوں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ہر شخص کو اس بات کی فکر لگ جاتی ہے کہ سحر وافطار کے وقت کیا کھایا جائے ۔ اللہ تعالی نے ایک جانب سحری سے لے کر افطاری تک کھانے پینے پر پابندی عائد کی ہے تو دوسری جانب اس ماہ مبارکہ میں اپنے روزے داروں کے لئے انواع و اقسام کی نعمتیں عام کی ہیں۔ ہم رمضان المبارک میں وہ چیزیں بھی کھا لیتے ہیں جو روزمرہ زندگی میں نہیں کھا پاتے۔ اگر یوں کہا جائے کہ ہم دیگر مہینوں کے مقابلے میں ماہ رمضان میں کھانے پینے کی زیادہ بے قاعد گی کر بیٹھتے ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ پورے مہینے تلی ہوئی اشیاء مرچ مصالحےکھٹے میٹھے پکوانوں کی بہار آئی رہتی ہے۔
احتیاط اور اعتدال سےکام لیں
ہمارے ہاں لوگ ماہ صیام میں کھانے پینے کے معاملے میں احتیاط اور اعتدال سے کام نہیں لیتے ۔ سحری کے وقت انڈے پر اٹھے چائے اور خوب بھاری غذا ئیں کھا کر یہ سمجھا جاتا ہے کہ انہیں دن بھر بھوک نہیں لگے گی جب کہ افطاری کے وقت بھی دستر خوانوں کو انواع واقسام کی چیزوں سے بھر لیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ رمضان المبارک میں کمزوری، پیٹ اور معدے کی تکالیف کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اور اسے رمضان میں خالی پیٹ رہنے کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جبکہ اکثر اوقات اس کی وجہ بے اعتدالی ہوتی ہے۔ یہ بات ذہن میں ہونی چاہئے کہ کھانے میں طویل وقفہ معدے کو حساس بنا دیتا ہے ایسے میں تلی مرغن اور مرچ مصالحوں والی غذائیں تکلیف دہ ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ ان سے گریز نہیں کر سکتے تو کم از کم معیاری اشیاء کا انتخاب کریں کیوں کہ غیر معیاری اشیاء کا استعمال بیماریوں کودعوت دینے کے مترادف ہو سکتا ہے۔
بیمارہونے کی بنیادی وجہ
اکثر لوگوں کو سحرو افطار میں نہایت شوق سے اچار اور چٹنیاں بھی کھاتے دیکھا گیا ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں کے مختلف بازاروں میں جو کھلا اچار اور چٹنیاں بکتی ہیں وہ گلی سڑی سبزیوں اور غیر معیاری اجزاء سے تیار کی جاتی ہیں جو منہ اور زبان کے علاوہ خوراک کی نالی اور معدے کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہیں ۔ ان میں استعمال ہونے والے مصنوعی رنگ سے مختلف ظاہری و باطنی حساسیت ( Allergies ) وجود میں آتی ہیں جو ایک بار شروع ہو جائے تو بڑی مشکل سے پیچھا چھوڑتی ہیں، علاوہ ازیں یہ مصنوعی رنگ سرطان کا باعث بھی ہو سکتا ہے ۔ اس لئے خاص طور پر صرف معیاری غذائوں کا انتخاب کریں تا کہ آپ کسی بھی قسم کے نقصان سےبچے رہیں ۔
بہترین اور صحت مند غذائیں
رمضان المبارک میں سموسے ‘پکوڑےاور دیگر اشیاء کی دکانوں پر انتہائی رش ہوتا ہے۔ لوگ افطاری کے وقت سے گھنٹوں پہلے یہ چیزیں خریدنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں ۔ بازار میں فروخت کی جانے والی زیادہ تر اشیاء غیر معیاری تیل یا چربی میں تیار کی جاتی ہے جو ایک جانب صحت کے لئے خطرناک ہیں تو دوسری جانب انتہائی مہنگی پڑتی ہیں ۔ اگر تھکن اور وقت بچانے کا معاملہ ہے تو آج بازاروں میں پکوڑے اور دہی بڑے سمیت بے شمار چیزوں کے صفائی سے تیار کئے ہوئے پیکٹ دستیاب ہیں جن کی تیاری منٹوں میں ہو جاتی ہے ۔ ان اشیاء میں آپ اپنی پسند کے مطابق تیل یا گھی استعمال کر سکتے ہیں ۔مناسب یہی ہے کہ سحری اور افطاری میں پھلوں کے جوس، دہی اور دودھ کا انتخاب کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ افطاری سے لے کر سحری تک پانی کا کثرت سے استعمال کریں تا کہ روزے کے دوران جسم میں پانی کی کمی نہ ہو سحری کے وقت بھی چائے کی بجائے پانی پینا بہتر ہے۔ اگرآپ رمضان المبارک کے مہینے میں غذائی احتیاط کریں گے تو اس سے آپ کی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے آپ کی جسمانی صحت کو چار چاند لگ جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 074 reviews.