Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیٹی لاعلاج مرض میں مبتلا!سکون کا لمحہ بھی میسر نہیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے اپنی بیمار بیٹی کے حوالے سے کافی پریشان تھا۔وہ اکثر بیمار رہتی تھی جب ٹیسٹ وغیرہ کروائے تو معلوم ہوا کہ اس کے دل میں سوراخ ہے۔یہ خبر ہمارے لئے بہت بڑی آزمائش تھی۔وہ ہر وقت کسی نہ کسی جسمانی بیماری میں مبتلا رہتی‘کبھی بخار ہو جاتا‘الٹیاں آنا شروع ہو جاتیں‘موشن کا مسئلہ ہو جاتا یا سارا دن کھانسی کا مسئلہ رہتا تھا۔اس کی ذہنی طور پر حالت بھی خراب تھی۔اس کی عمر کے بچے تھوڑا بہت بولنا شروع کر دیتے ہیں مگر اسے تو گھر والوں کی پہچان بھی نہ ہو سکی‘کمزوری بہت زیادہ ہو چکی تھی۔ہم ساری ساری رات اس کے لئے پریشان اور فکر مند رہتے ۔میں نے بیٹی کے بہت جگہ سے علاج کروانے کی کوشش کی مگر کہیں سے بھی کوئی افاقہ نہ ہوا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت کافی خراب ہے‘اسے مکمل صحتیاب ہونے میں وقت درکار ہے اور اس کے لئے بہت احتیاط اور محنت کرنا پڑے گی۔چند ماہ پہلےہماری ٹوکن پر آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی‘اپنی بیٹی کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں بتایا تو آپ نے تسلی دی اور پھر مور پھنک کے ساتھ بیٹی کو اور مجھے دم بھی فرمایا۔جب سے آپ نے دم کیا ہے اس دن کے بعد الحمدللہ کافی افاقہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔پہلے وہ ساری رات روتی تھی‘خود بھی جاگتی اور گھر والوں کو بھی جگاتی تھی مگر الحمدللہ اب اسے چین اور سکون کی نیند میسر آئی ہے جس کے بعد ہم بھی کافی عرصہ کے بعد چین و سکون کی نیند سو رہے ہیں۔ہر وقت جو کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا رہتی تھی الحمدللہ اس میں بھی کافی کمی آئی ہے۔اللہ کا شکر ہے اس کی صحت دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ان شاءاللہ بہت جلد اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائے گی۔جو بڑے بڑے ڈاکٹر نہ کر پائے اللہ پاک نے آپ کی برکت سے وہ کر دیا۔اللہ آپ کی عمر میں خیر و برکت عطا فرمائے‘ آمین!(محمد اکرام‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 067 reviews.