گنٹھیا کا لاعلاج مریض
بندہ ایک دفعہ ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ اسٹیشن پر گاڑی رکی۔ ہر مسافر پہلے چڑھنے کے لئے کوشاں و سرگرداں تھا۔ میں نے دیکھا ایک مریض بوڑھا بہت مشکل سے چلتا ہوا ٹرین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وہ بہت ہی زیادہ تکلیف کے بعد گاڑی میں سوار ہوا بیٹھنے کی جگہ بالکل نہیں تھی۔ بندہ نے اسے بیٹھنے کیلئے جگہ دی۔ حال احوال لیا تو بابا جی فرمانے لگے کہ میں عرصہ دراز سے گٹھیا کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ بہت علاج کرائے لیکن وقتی افاقہ،درد دور کرنے والی دوا استعمال کرائیں۔ لیکن جب تک دوائیں کھاتا رہوں۔ درد ختم اور جب دوائیں چھوڑ دوں تو پھر درد ویسی میں نے انہیں کاغذ پہ یہی نسخہ لکھ کر دے دیا۔ اور تاکید کی کہ کم از کم دو ماہ یہ دوا ضرور استعمال کریں بندہ نے اپنا وزیٹینگ کارڈ انہیں دے دیا۔ اور عرض کیا کہ افاقہ ہوتے ہی مجھے خط ضرور لکھئے گا۔ چھ سات ماہ کے بعد مریض خود میرے پاس آیا۔ اور وہ تندرست تھا۔ کہنے لگا میں جب تندرست ہو گیا تو یہی نسخہ میں نے مریضوں کو استعمال کرانا شروع کر دیا۔
شفا کی پڑیا
بابا جی کہنے لگے میں نے اس کا نام شفاءکی پڑیا رکھ لیا۔ اور اتنے مریضوں کو استعمال کرایا کہ میں ان کی تعداد بیان نہیں کر سکتا۔ آک کی جڑ کا چھلکا چونکہ محنت سے ملتا ہے اور دیر سے خشک ہوتا ہے اس کی کمی بار بار مجھے پریشان کرتی رہی۔ لیکن یہ نسخہ کیا تھا۔ واقعی شفاءکی پڑیا تھی۔
کمر کا پرانا درد
ایسے مریض جو کمر کے پرانے درد میں مبتلا ہوں۔ ان کیلئے یہ نسخہ بہت مفید اور موثر ہے۔ بعض مریض ایسے جن کو ڈاکٹر نے مہروں کا آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن جب انہوں نے یہ نسخہ استعمال کیا تو بہت ہی زیادہ فائدہ ہوا۔
نماز کی پابندی
ایک صاحب نماز کے پابند۔ لیکن صورتحال یہ تھی کہ بیٹھ کر صرف اشارے سے نماز پڑھتے تھے۔ اس بیماری کی وجہ کمر کا درد تھا۔ اور اسی کمر کے درد نے اس نمازی آدمی کو رکوع اور سجدے سے بھی عاجز کر دیا۔ اس مریض کو جب یہی نسخہ استعمال کرایا گیا تو آہستہ آہستہ مرض کم ہونا شروع ہو گیا۔ اور مریض تندرست ہو گیا۔
بواسیر میں کلونجی کا استعمال
بواسیر کتنی تکلیف دہ مرض ہے۔ آپریشن تک نوبت پہنچتی ہے۔ لیکن اکثر آپریشن ناکام دیکھے گئے ہیں۔ ایسے میں اس نسخے کا استعمال کامیابی کی امید دلاتا ہے۔ چونکہ بندہ مطب کے سلسلہ میں اکثر باہر رہتا ہے۔ تو کسی نہ کسی جگہ ایسے شخص سے ملاقات ہو جاتی ہے۔ جس سے بعض اوقات گفتگو کا، تجربات و مشاہدات کا یا بعض اوقات نسخہ جات کا تبادلہ ہو جاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں