Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنازہ کا وزن ہلکا !منافقین کا سوال اور نبی کریمؐ کا جواب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

صحابہ کرامؓ کے جنازوں کو ملائکہ کا گھیر لینا
حضرت جابررضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ جب ان کے والد شہید کردیئے گئے یہ چہرہ پر سے کپڑا ہٹاتے اور روتے تو ان کو لوگوں نے (رونے سے) منع کیا حضورﷺ نے فرمایا تم اپنے والد کو رئوو یا نہ رئوو فرشتے برابر ان پر سایہ کئے رہے یہاں تک کہ تم نے ان کو اٹھایا۔ ایک روایت میں ہے کہ فرشتے برابر اپنے پروں سے سایہ کئے رہے اس وقت تک جب تک کہ تم نے ان کے جنازہ کو اٹھایا۔
سلمہ بن اسلم سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا اور ہم دروازہ پر تھے، ہم ارادہ کررہے تھے کہ آپﷺ کے پیچھے ہی ہم داخل ہوں ، رسول اللہﷺ گھر میں داخل ہوئے اس گھر میں کوئی نہ تھا سوائے حضرت سعدرضی اللہ عنہٗ کے اور انہیں کپڑے سے ڈھانک دیا گیا تھا۔ سلمہؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ آہستہ آہستہ قدم رکھ رہے ہیں جب میں نے آپﷺ سے ایسا دیکھا تو میں کھڑا ہوگیا اور آپﷺ نے بھی میری طرف اشارہ کیا کہ ٹھہر جا تو میں کھڑا ہوگیا اور اپنی پشت کی جانب واپس آگیا۔ آپﷺ ذرا دیر بیٹھے اس کے بعد باہر تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہﷺ! میں نے کسی کو نہیں دیکھا اور میں نے آپﷺ کو دیکھا کہ آپﷺ قدم سنبھال کر رکھ رہے ہیں۔ تو آپﷺ نے فرمایا۔ مجھے اس مجلس میں بیٹھنے کا موقع نہ ملا جب تک کہ میرے لیے ایک فرشتہ نے اپنا بازو نہیں سمیٹ لیا تو میں بیٹھ گیا اور حضورﷺ فرما رہے تھے۔ اے ابوعمر! تیرے لیے مبارک ہو اے ابوعمر! تیرے لیے مبارک ہو۔ اے ابوعمر! تیرے لیے مبارک ہو۔ (ابو عمر حضرت سعدرضی اللہ عنہٗ کی کنیت ہے)حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :سعد بن معاذؓ کے لیے ایسے ستر ہزار فرشتے اترے ہیں جو اس سے پہلے زمین پر کبھی نہیں چلے اور جس وقت حضرت سعد بن معاذؓ دفن کئے گئے تو حضورﷺ نے فرمایا سبحان اللہ۔ اگر قبر کے ضغظہ یعنی بھچَن سے کوئی نجات پاتا تو اس سے سعدؓ ضرور نجات پاتے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ سعد بن ابراہیم نے باین کیا کہ جب حضرت کی چارپائی نکالی گئی تو منافقین میں سے کچھ لوگوں نے کہا کہ سعدؓ کا جنازہ کس قدر ہلکا ہے یا یوں کہا کہ سعد کی چارپائی کس قدر ہلکی ہے تو حضورﷺ نے فرمایا سعد کے جنازہ پر حاضر ہونے کے لیے یا یوں فرمایا کہ سعد کی چارپائی کو کندھا دینے کے لیے ایسے ستر ہزار فرشتے حاضر ہوئے ہیں جو آج کے دن سے پہلے زمین پر نہیں چلے تھے۔حضرت حسنؓ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سعد بن معاذؓ کی وفات ہوگئی اور یہ بھاری بھرکم آدمی تھے منافقین ان کے جنازہ کے پیچھے چل رہے تھے اور انہوں نے کہنا شروع کیا کہ ہم نے آج کے دن سے ہلکا جنازہ نہیں دیکھا اور یہ بھی کہا کہ کیا تم جانتے ہو ایسا کیوں ہے؟ یہ ان کے بنی قریظہ کے معاملہ میں فیصلہ دینے کی وجہ سے ہے تو اس بات کا تذکرہ حضورﷺ سے کیا گیا۔ آپﷺ نے فرمایا۔ قسم اس ذات کی کہ میری جان اس کے ہاتھ میں ہے جنازہ اس وجہ سے ہلکا تھا کہ ان کی چار پائی کو فرشتے اٹھائے ہوئے تھے۔(بحوالہ: حیاۃ الصحابہ جلد سوئم‘ حصہ دہم‘ صفحہ نمبر 614تا 617)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 508 reviews.