فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
ایک مسیحا نے زکوٰۃ کے ساتھ عبقری رسالہ دیا
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! جنوری 2013ء کو عبقری رسالہ سے تعارف ہوا۔ ان دنوں ہمارے حالات کیا تھا اب سوچ کر جھرجھری سی آجاتی ہے‘ نہ پہننے کو ڈھنگ کے کپڑے‘ نہ کھانے کو اچھا کھانا‘ لوگوں کو ترسی نگاہوں سے دیکھتے اور پھر للچائی ہوئی نظر آسمان کی طرف اٹھتی اور پھر جھک جاتی‘ عید یا دیگر تہواروں پر نظر دروازے پر جم جاتی کہ کب کوئی مسیحا آئے گا اور ہمیں نئے جوڑے یاجوڑوں کیلئے پیسے صدقہ‘ زکوٰۃ یا فطرانہ کے دے جائے گا اور ہم بازار سے گھر کا راشن اور کپڑے جوتے لاکر عید پر پہنیں گے۔ پھر جنوری 2013ء کو ایک مسیحا نے زکوٰۃ کے ساتھ ہمیں ماہنامہ عبقری کا اس ماہ کا شمارہ بھی تھما دیا۔ بس عبقری ملنا تھا کہ ہماری نظر دروازے سے ہٹی اور مصلے پر جمی۔ اب تسبیح خانہ سے تعلق ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا اور اس دعا کےساتھ کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور تسبیح خانہ کو قیامت تک سدا آباد رکھے آمین۔ گزشتہ چھ سال کے مشاہدات اتنے زیادہ ہیں کہ اگر میں خط کے بجائے ایک رجسٹر لے کر بیٹھ جاؤں تو وہ بھی بھرجائے مگر میرے مشاہدات و تجربات ختم نہ ہوں۔ آپ کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر بیان کرنا چاہوں گی۔امید ہے میرا مشاہدات سے بھرا خط عبقری قارئین کیلئے ضرور عبقری میں چھاپیں گے۔
دولت‘ عزت‘ شہرت ملی‘ شادیوں کی بندش ختم
پہلا مشاہدہ: حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا تیربہدف وظیفہ‘ یہ انمول موتی ہمیں عبقری رسالہ نے عطا فرمایا۔ ہمارا گھرا نہ اس وظیفہ کے ملنے سے پہلے مایوس‘ بے بس تھا اور گزشتہ چھ سالوں کے ورد نے ہمیں دولت‘ عزت‘ شہرت‘ شادیوں میں بندش کا توڑ اورایسے بند کام کھولے ہیں اور بیان سےباہر ہیں۔ اس وظیفے نے میرے بھائیوں کی بیرون ملک ملازمت اور وہاں صرف ملازمت نہیں بلکہ اب ماشاء اللہ منیجر کے عہدوں پر جاب کررہے ہیں‘ اس کے مشاہدات نے تو ہمیں خود حیران کرکے رکھ دیا ہم کیا تھے اور اب الحمدللہ کیا ہیں! اب بیچ میں دیکھا جائے تو صرف یہی وظیفہ ہے۔
علاقہ کے رئیس اور مالدار بن گئے
اس وظیفہ نے اب ہمیں علاقہ کے مالداراور رئیس لوگوں میں شامل کردیا ہے۔ علم و دولت‘ شہرت سے مالا مال‘ عزت و احترام کی دولت سے مالا مال اس سے پہلے تو جیسے پہلے بیان کیا معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے لوگ تھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں