محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے آپ کو خط لکھا تھا کہ میرا بیٹا غلط راستے پر چلنے لگا ہے اور کسی غیر لڑکی کے پیچھے پاگل ہو گیا ہے۔ کسی کی نہیں سنتا اس کے ہوش ہواس ختم ہو چکے ہیں، اسے ہر کہیں صرف وہ لڑکی نظر آتی ہے جبکہ ہم نے اس لڑکی کا پتہ کروایا تھا کہ اس کا کردار ٹھیک نہیں ہے۔ہم بہت پریشان تھے کہ بیٹے کو کس طرح اس اندھے راستے سے نکالیں۔ عبقری میں بندش لگوانے کا نیا سلسلہ شروع ہوا تھا تو میںنے بھی بیٹے کی اس علت پر بندش لگوانے کے لئے آپ سے عمل پوچھا تھا، رسالہ میں برائی پر بندش لگانے کا نورانی عمل دیا گیا جو کہ تیر بہدف ثابت ہوا اور میرے بیٹے کی اس لڑکی سے جان چھوٹ گئی ، آپ کا بے حد شکریہ کیونکہ اس مسئلہ کی وجہ سے میری نیند تک اڑ چکی تھی ، کھانا پینا بھی بہت کم ہو گیا تھا اور میں بہت تکالیف اور اذیت سے دوچار تھی۔آپ نے یہ سلسلہ شروع کرکے ہم پر احسان کیا ہے اور ہمیں معلوم ہوا کہ جیسے کالے علم سے رزق‘ صحت اور زندگی پر بندش لگتی ہے بالکل ایسے نورانی عمل سے برائیوں پر بھی بندش لگتی ہے۔ اللہ کریم آپ کو آپ کی نسلوں کو اپنی لا محدود رحمتوں اور برکتوں سے نوازے اورتسبیح خانہ کو عافیت ، برکت اور رحمت کے ساتھ تاقیامت آباد و شاد رکھے ۔(ام اسامہ، حیدر آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں