Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اب کچھ گوشت چیل کوؤں کو کھلادیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

خواب: میں بے حد پریشان ہوں۔ عرصہ دراز سے میں بیماری اور تکلیف سے دو چار ہوں۔ میں اکثر خواب میں بھول بھلیوں میں گم ہو جاتی ہوں اور بچوں کو بھی اچھے خواب نظر نہیں آتے۔ خواب میں کوئی چیز میری ٹانگ کے ساتھ چمٹتی ہے، سارے گھر والے اس چیز کے اوپر ڈنڈے برساتے ہیں، اسے کچھ اثر نہیںہوتا۔ اب میری طبیعت بہت گڑبڑ رہتی ہے۔ مختلف عامل استخارہ کرکے بتلاتے ہیں کہ کوئی چیز آپ کے جسم میں اور خون میں شامل ہوگئی ہے۔ اس کو نکالنے کے لیے وظیفہ بتلائیں تاکہ میری جان اس مصیبت سے نجات پائے ہمارے مالی حالات میں بہتری نہیں ہے۔(میمونہ امتیاز‘ شکرگڑھ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ نے جو بھی وظائف پڑھے یا تو ادھورے پڑھے یا پھر بغیر اجازت کے پڑھ لیے۔ نیز ایک وظیفہ مکمل کئے بغیر دوسرا شروع کرنا بھی عمل کی ناکامی کا باعث بن جاتا ہے۔ تاہم آپ دوبارہ سے سات مرتبہ اذان اور سات مرتبہ سورئہ مومنون کی آخری چار آیات ایک ایک گھنٹے کے بعد روزانہ پڑھ کر دم کرتی رہیں۔ انشاء اللہ چالیس دن کے عمل کے بعد بہتری آنا شروع ہو جائے گی، تاہم یہ عمل 90دن تک کرنا ہوگا، ناغہ کے دن بعد میں شمار کرلیں، عمل شروع کرنے سے پہلے کچھ گوشت بطور صدقہ کے بلی یا چیل کوئوں کو کھلادیں۔ واللہ اعلم

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 760 reviews.