Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کشف المحجوب اور فتنہ کا رد

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

گزشتہ اقساط میں آپ نے کشف المحجوب کتاب کے باب ’’طریقت‘ ‘ کا مکمل خلاصہ پڑھا اس باب کا خلاصہ کرتے ہوئے شیخ الوظائف مزید فرماتے ہیں کہ۔جب نقل اصل کی شکل میں آ جائے اور اچھا خاصا آدمی اس کو پہچان نہ سکے کہ نقل کیا ہے اور اصل کیا ہے اسی کو دورِ فتنہ کہتے ہیں۔یہ کتاب اسی دور میں لکھی گئی اور اس میں انہوں نے ان ساری چیزوں کو بیان کیا کہ یہ وہ غلط چیزیں ہیں جو میں نے جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی میں، ان کے سلسلے میں نہیں پائیں اور جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں میں نے سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی اور ان کے سلسلے میں نہیں پائیں اوروہ فرماتے ہیں میں نے شیخ جرجانی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی میں نہیں دیکھیں، چلتے چلاتے یہ سلسلہ تبع تابعین ،تابعین اور پھرصحابہ کرام رضی اللہ عنہم تک پہنچتا ہے تو انہوں نے بھی نبی ؒﷺکے عمل میں یہ سب نہیں دیکھا۔ اگر ہم صوفیاء، اولیاء کرام رحمہم اللہ اور صالحین کے ماننے والے ہیں تو ہمیں انہی کے نقش ِقدم پہ چلنا ہے۔
صوفی کا غلط تاثر:آخر کیوں اچھا خاصابندہ لفظ ہجویری سن کربدک جاتا ہے؟ کیونکہ ہم حضرت پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات سے ہٹ گئے ہیں۔مجھے ایک بندے نے حضرت پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں بعض ناپسندیدہ الفاظ کہے، مجھے دکھ اس بند ہ پرنہیں اپنی ذات پر اور ان لوگوں پر ہوا جن لوگوں نے پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا چہرہ ایسا پیش کیا تھا کہ اس چہرے میں ساری کی ساری غفلت، نشہ، دھمال ،مئے اور مستی تھی حالانکہ کشف المحجوب میں ان تمام چیزوں کی بالکل نفی اور رد ہے۔آپ خود کتاب اٹھا کر دیکھیں آپ کو جگہ جگہ ان لوگوں کا ،ان طریقوں کا رد اورانکار نظر آئے گا جن کا اللہ اور اس کے حبیب ﷺکی زندگی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 870 reviews.