Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میرے اور میری والدہ کے آزمودہ چٹکلے

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند ٹوٹکے اور چٹکلے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔نمونیہ سے بچاؤ: یہ نسخہ میری والدہ محترمہ کا ہے‘ ان کا کہنا ہے کہ سردیوںکے موسم میں رات کے وقت سونے سے پہلے بچوں‘ بڑوں سب کی پسلیوں پر گلیسرین کا مساج کریں تو بچے ‘ بڑے نمونیہ سے بچیں رہیں گے بلکہ اگر خدانخواستہ کسی کو نمونیہ ہو بھی جائے تو ٹھیک ہوجائے گا۔ مگر مساج ہر تین گھنٹے بعد کریں۔ سب آزمائیں اور ہمیں دعا دیں۔چوہوں سے چھٹکارا: یہ ٹوٹکہ میرا خود کا آزمودہ ہے جس گھر میں چوہے آجائیں وہاں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ الماریوں ‘ چارپائیوں یا بیڈز کے نیچے کوئی چیز نہ رکھیں تاکہ چوہوں کو چھپنے کی جگہ نہ ملے اگر چوہے ٹھکانہ بنالیں تو روزانہ لیکویڈ فینائل سپرے کریں‘ دن میں دو تین بار بالخصوص رات سونے سے پہلے‘ رات کو تمام سیوریج کے پائپ میں فلش میں بھی ڈالیں (بعد میں پانی نہ بہائیں)۔
ایسی چند تدابیر سے ان شاء اللہ چوہے بھاگ جائیں گے اور دوبارہ نہیں آئیں گے ایسا کرتے رہیں‘ نہ صرف چوہے بلکہ دوسرے کیڑے بھی پیدا نہیں ہوں گے۔آئیں چھپکلیاں بھگائیں: اکثر گھر کے باورچی خانے میں چھپکلی گھس جاتی ہے اور برتنوں میں پھرتی ہے جس سے بہت کراہت محسوس ہوتی ہے جس جگہ سے چھپکلی کو بھگانا ہو وہاں سلور کے ورق (جو سگریٹ اور چائے کی پتی وغیرہ سے نکلتے ہیں) کاٹ کر دیوار پر چپکادیں تو چھپکلی بھاگ جائے گی۔ آپ ورق کی مختلف اشکال کاٹ لیں جیسے پھول‘ ستارہ وغیرہ وہ لگے ہوئے خوبصورت بھی لگیں گے دوسرا چھپکلی کے آنے جانے کے مقام پر حقہ کا پانی چھڑک دیں تو چھپکلی بھاگ جائے گی یہ نسخہ یا ٹوٹکہ میری ساس صاحبہ مرحومہ مغفورہ کا ہے آزمائیں اور ان کے جنت میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کریں۔ (محمد نوید‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 867 reviews.