Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جو بچے پڑھتے نہیں ان کیلئے | بالچر کا انوکھا ٹوٹکہ | بچی کا بہتا کان! آسان ٹوٹکہ | شوہر سگریٹ نوشی کرتے ہیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

جو بچے پڑھتے نہیں ان کیلئے
بالچر کا انوکھا ٹوٹکہ
بچی کا بہتا کان! آسان ٹوٹکہ
شوہر سگریٹ نوشی کرتے ہیں
حافظ قرآن اور گلے کا مسئلہ
میری بچی پر جنات ہیں! 

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

جولائی کے جوابات
آپ کا مسئلہ پڑھا ‘ آپ نے لکھا آپ بدصورت ہیں‘ گھر میں کسی کو پسند نہیں‘ کوئی آپ سے خوش نہیں‘آپ کا رشتہ بھی نہیں ہوتا۔ میں تو سب پڑھ کر اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ آپ خود خوش رہیں سب آپ سے خوش رہیں گے‘ آپ دوسروں کے کام کرکے خوش رہ سکتی ہیں‘ دوسروں کو باتوں پر دھیان نہ دے کر خوش رہ سکتی ہیں‘ سب سے بڑھ کر یہ سوچ کر خوش رہ سکتی ہیں کہ اللہ کریم نے آپ کو جیسا بنایا بہترین بنایا‘ ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں پھر دیکھیں کیسے آپ کو اندرونی خوشی ملتی ہے۔ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ کی پڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔(زویا‘ کراچی)
2۔بالچر کا آزمودہ علاج میں نے ماہنامہ عبقر ی میں پڑھا تھا کہ ایک قاری نے اپنے مشاہدات لکھتے ہوئے لکھا تھا کہ بالچر کی جگہ پر بال صفاء پاؤڈر روزانہ ملنے سے بال نکل آتے ہیں‘ میں نے اپنے کزن کو بتایا تو واقعی ہی اس کے اس جگہ بال آگئے‘ آپ بھی یہی ٹوٹکہ استعمال کیجئے ان شاء اللہ آپ کے بھی بال آجائیں گے۔(شاکر اللہ‘ راولپنڈی)
3۔میری بیٹی کو بھی کان کا یہی مسئلہ تھا۔ ماہنامہ عبقری کے ایک شمارے میں ایک نسخہ آیا تھا‘ ہم نے وہ بنایا‘ اپنی بچی کو چند ہفتے ہی استعمال کروایا اس کا سالہاسال پرانا مسئلہ حل ہوگیا۔ نسخہ یہ تھا : ایک چھٹانک سرسوں کےتیل میں ایک ٹکیہ کافور (چائنہ یا انڈیا) کی لے کر ڈال دیں۔ یاد رہے کہ تیل شیشے کی بوتل میں ڈالنا ہے۔ پھر اس تیل کو دو سے تین دن دھوپ میں رکھیں۔ پھر اس تیل کو ڈراپر میں ڈال لیں‘ صبح و شام ایک ایک قطرہ کان میں ڈالیں۔ اس کےعلاوہ یہ تیل ہر قسم کی خارش‘ زخم‘ خواتین کی مخصوص خارش اور زخموں کا بھی علاج ہے۔ (ج، شیخوپورہ)
4۔ بیٹا جب بھی پڑھائی کرنے کیلئے جائے یا آپ کے سامنے بیٹھے تو ایک مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ کر اس کو دم کردیا کریں ۔ اس کے علاوہ موبائل کی نیت کرکے ایک تسبیح یَامَانِعُ پڑھ کر بچے کیلئے موبائل سے بچنے کی دعا کیا کریں۔

 

اگست کے سوالات
1۔محترم قارئین! میرے شوہر سگریٹ نوشی کرتے ہیں‘ مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا۔ انہیں چھوڑنے کو کہا تو اب میرے سامنے نہیں پیتے مجھ سے چھپ چھپ کر کش لگاتے ہیں‘مگر مجھے پتہ چل جاتا ہے۔براہ مہربانی کوئی روحانی یا طبی حل ہے تو بتائیے جس سے ان کی سگریٹ پینے کی عادت چھوٹ جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابی ‘ کامرانی نصیب فرمائے۔ آمین! (خ، راولپنڈی)
2۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرے بھائی کے گلے میں  ٹانسلز ہیں‘ عمر 27 سال ہے‘ میرے بھائی حافظ و قاری ہیں‘ بہت علاج کروایا مگر ٹھیک نہیں ہوا۔ وہ تقریباً روزانہ 80 سے 90 بچوں کو قرآن پاک کا سبق پڑھاتے ہیں‘ وہ جب بھی قرآن پاک تلفظ کے ساتھ پڑھاتے ہیں تو اس کے گلے اور ناک میں خارش شروع ہوجاتی ہے اور گلے کی ایک سائیڈ پر گلٹی نکل آتی ہے جو باہر سے نظر آتی ہے‘ گلے میں بہت بھاری پن اور سوجن محسوس ہوتی ہے‘ پھر ایک ہفتہ تک کوئی بھی بات تلفظ کے ساتھ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ میرا بھائی بہت پریشان‘ قرآن تلفظ کے ساتھ نہیں پڑھا سکتے ہیں۔ کوئی روحانی یا طبی ٹوٹکہ ضرور بتائیے۔ (ایک بہن‘ کہوٹہ)
3۔محترم قارئین السلام علیکم!میری بچی کا نام مہرین ہے‘ اس پر جنات ہیں ہم نے اس کا بہت علاج کروایالیکن اس کو کوئی فرق نہیں پڑا ‘ گھر میں مختلف نقش لگائے‘ وظائف پڑھے مگر کچھ اثر نہیں ہورہا۔ آپ سے التجا ہے کہ ہمیں کوئی دعا‘ وظیفہ‘ نقش بتائیے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری بچی کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین ۔ (والدہ مہرین بی بی)
4۔قارئین! میری عمر 28سال ہونے والی ہے میرا سر بالکل گنجا ہوگیا ہے میرے اس سر کی وجہ سے میری شادی نہیں ہورہی میں نسخہ جات استعمال کرکر کے تھک گیا ہوں لیکن مسئلے حل ہونے کا نام نہیں لے رہے میں کیا کروں؟ مجھے خون کی کمی ہوگئی ہے چہرے پر جھریاں پڑگئی ہیں بڑھاپے کی طرف جارہا ہوں۔ (کامران مصطفیٰ‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 852 reviews.