Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو مسائل کا انسائیکلو پیڈیا

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

ھوالشافی: میٹھا سوڈا جو روٹیوں میں ڈالا جاتا ہے ۔ صبح، دوپہر، شام پاؤڈر کی طرح بغلوں میں لگائیں انشاء اللہ بہت جلد بدبو ختم ہوجائے گی۔ آزمودہ ہے۔
منہ سے سخت بدبو آنا: اکثر لوگوں کے منہ سے جب وہ بات کرتے ہیں تو سخت ناگوار بدبو آتی ہے جس کی وجہ سے وہ بچوں سے بھی پیار نہیں کرسکتے اور بات کرنے والے کو سخت کوفت ہوتی ہے۔ وہ اچھے سے اچھا ٹوتھ پیسٹ بھی استعمال کرتے ہیں لیکن بو ختم نہیں ہوتی۔دراصل اس کی وجہ کھانا کھانے کے فوراً بعد دانتوں کا خلال نہ کرنا ہے۔ خلال کرناسنت ہے جس کو چھوڑنے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ خلال کرنے کے بعد مسواک یا ٹوتھ برش کریں۔ ناشتہ یا کھاناکھانے سے پہلے برش نہ کریں بلکہ خلال کریں۔ اس سے بدبو، دانت سے خون آنا مستقل بند ہوجائے گا۔
جس گھر میں ہروقت جھگڑا رہتا ہوں ان کیلئے
جس گھر میں ہر وقت جھگڑا ہوتا رہتا ہو آیۃ الکرسی ‘ سورۂ بقرہ کا آخری رکوع‘ سورۂ اخلاص‘ فلق اور سورۂ ناس پر دم کرکے پئیں اور تمام گھر والوں کو بھی پلائیں۔
چاہتے ہیں اولاد نمازی ہوتو یہ پڑھیں!
اگر کوئی چاہے کہ اس کی اولاد نماز کی پابند بن جائے تو جب گھر کے افراد سو جائیں تو وضو کرکے دو رکعت نفل پڑھے اور اس کے بعد دوسو بارہ بار اَللہُ اَلْحَقُّ اَلْلَطِیْفُ پڑھے اور اللہ سے دعا مانگے انشاء اللہ بہت جلد اولاد نیک بن جائے گی۔
تنگدستی کا مجرب وظیفہ
ایک بزرگ سے اگر کوئی تنگدستی کی شکایت کرتا تو وہ بزرگ یَابَاسِطُ گیارہ سو مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھتے رہنے کیلئے فرما دیا کرتے تھے۔اول وآخر گیارہ بار درودشریف۔
(بحوالہ: ماہنامہ عبقری جلد8)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 846 reviews.