محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بھائی کی نظر بہت زیادہ کمزور ہوگئی‘ جب ٹیسٹ کروایا تو نظر 2نمبر تک خراب تھی اور دو نمبر کے شیشوں کی عینک بھائی نے استعمال کرنا شروع کردی۔ میری والدہ کو کسی نے یہ عمل بتایا کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں محمد مجتبیٰﷺ، محمد مصطفیٰ ﷺ پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں۔ میری والدہ نے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھ کر بھائی کی آنکھوں پر د م کرتی رہیں۔ ایک ہفتہ کے بعد میرے بھائی نے کہا کہ میری آنکھوں میں تکلیف بڑھ گئی ہے‘ عینک لگاتا ہوں تو بہت دھندلا نظر آتا ہے‘ ڈرائیونگ بھی اب نہیں کرسکتا‘ ہم نےراولپنڈی جاکر ڈاکٹر کو دکھایا‘ تو انہوں نے کہا آپ کی نظر ٹھیک ہے‘ آپ کی گزشتہ رپورٹ غلط ہے۔ الحمدللہ! یہ سب اس عمل کی برکت ہے۔ (نایاب‘ مردان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں