Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قبر کی مٹی کی بھی سنیے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہٗ ایک جنازے میں شامل ہوئے‘ جنازہ پڑھنے کے بعد میت کو دفن کردیا گیا اور آپ دوستوں کی قبروں کی طرف چلے گئے‘ وہاں ان کو ایصال ثواب کرکے رونے لگے کہ اچانک مٹی سے آواز آئی: ’’اے عمر! یہ نہ پوچھو کہ میں دوستوں سے کیا سلوک کرتی ہوں؟ آپ نے فرمایا: کیا کرتی ہو؟ مٹی نے عرض کیا: ’’ میں کفن کے چیتھڑے بنادیتی ہوں‘ گوشت کھاجاتی ہوں‘ آنکھیں نوچ لیتی ہوں‘ آنکھوں کا پانی خشک کردیتی ہوں‘ کلائیوں کو بازوؤں سے دور کردیتی ہوں‘ مونڈھوں کو پیٹھ سے الگ کردیتی ہوں‘ دونوں قدموں سے پنڈلیوں کو دور کردیتی ہوں‘ پنڈلیوں کو رانوں سے جدا کرتی ہوں‘ رانوں کو کولہے سے جدا کرتی ہوں اور کولہا پیٹھ سے جدا کردیتی ہوں۔‘‘عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہٗ سن کر روتے رہے‘ اٹھنے لگے تو پھرمٹی بولی: ’’اے عمر! میں تمہیں ایسے کفن نہ دکھاؤں جو بوسیدہ نہیں ہوتے؟۔ فرمایا: وہ کونسے ہیں؟ مٹی بولی:’’اللہ سے ڈرنا اور نیک عمل کرنا‘‘ (اگر کسی کو یہ کفن مل جائیں تو وہ بوسیدہ نہ ہوں گے) (احوال القبور از علامہ زین الدین بن عبدالرحمن بن احمد‘ ص 230)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 835 reviews.