محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری بہت زبردست ہے‘ عبقری دواخانہ کی ستر شفائیں استعمال کرتی ہوں بہت اچھی ہے‘ میں جب بھی استعمال کرتی ہوں جسمانی تھکن دور ہوجاتی ہے۔ میرے پاس عبقری قارئین کیلئے گرمی دور کرنے کا ایک شربت ہے۔حبس اور گرمی میں لاجواب ہے۔ ھوالشافی: ایک چمچ اسپغول کا چھلکا (تھوڑی دیر کیلئے ایک کپ پانی میں بھگودیں) ایک چمچ تخم بالنگو‘ دو سے تین ڈلی گُڑ (کوٹ لیں جلد مکس ہوجائےگا)تخم بالنگو اور اسپغول ڈالیں اچھی طرح مکس کریں‘ برف ڈال کر پیش کریں‘ گرمیوں میں ہم بنا کر پیتے ہیں پیاس بھی نہیں لگتی اور گرمی بھی محسوس نہیں ہوئی۔ (خالدہ پروین‘ حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں