اگر کمر درد یا جسم میں کسی بھی جگہ درد ہورہا ہو اور علاج کروانے کے بعد بھی اس کی صحت بحال نہیں ہورہی ہے۔ صحت کے ساتھ ساتھ پیسے کا ضیاع بھی ہورہا ہے اس کے لیے آسان سا علاج ہے صحت بھی ان شاء اللہ بحال ہوجائے گی اور پریشانی بھی ختم ہوجائے گی۔
درود کی برکت سے نکاح میں رکاوٹ کا حل
اگر لڑکے یا لڑکی کی شادی میں کسی قسم کی رکاوٹ ہو تو والدین یا والدہ کو چاہیے کہ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد پانچ تسبیح درود ابراہیمی پڑھ کر دعا کریں تو اس عمل کی بدولت اللہ پاک بہت جلد نیک اور اچھے رشتہ کا انتظام فرمادیتے ہیں اور رکاوٹ دور ہوجائے گی۔ اگر لڑکی یا لڑکا خود پڑھنا چاہتے ہیں تو خود بھی پڑھ سکتے ہیں۔
لڑکیوں کی شادی کیلئے مجرب عمل
جو بہن بھائی اپنی بچیوں کی شادی کے لیے پریشان رہتے ہیں اس قرآنی دعا پر عمل کریں‘ ان شاء اللہ ان کی پریشانی دور ہوجائے گی۔ سورۂ قصص کی آیت نمبر 24 کو دن میں اول و آخر درودشریف 113 مرتبہ پڑھیں۔ آیت مبارکہ یہ ہے:۔
رَبِّ اِنِّی لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ (القصص۲۴)
اس کے ساتھ ساتھ سورۂ والضحیٰ پارہ تیس کو بھی تین مرتبہ پڑھ لیں۔ یہ عمل ہر مہینہ کم از کم گیارہ دن کرلیں اور تین ماہ یہ عمل جاری رکھیں ان شاء اللہ ضرور اچھا رشتہ ہوجائے گا۔
حافظہ تیز کرنے کیلئے مجرب عمل
جو بچے قرآن پاک حفظ کررہے ہوں یا دنیاوی تعلیم میں پیچھے ہوں ان کیلئے بہترین عمل ہے۔ بچے کا ذہن کھل جائے گا اور حافظہ تیز ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:۔ ہفتہ میں صرف ایک مرتبہ کسی دن 786 مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ اور اگلے ہفتے پھر ایسا کریں‘ یہ عمل ہم نے پورے ہفتہ میں صرف ایک مرتبہ کرنا ہے‘وقت کی کوئی پابندی نہیں‘ دن میں جب بھی موقع ملے‘ پڑھ لیا کریں۔ اس عمل سے حافظہ بہت مضبوط ہوجاتا ہے۔
لاعلاج مرض کیلئے مجرب قرآنی عمل
اگر کوئی کمر درد یا جسم میں کسی بھی جگہ درد ہورہا ہو اور علاج کروانے کے بعد بھی اس کی صحت بحال نہیں ہورہی ہے۔ صحت کے ساتھ ساتھ پیسے کا ضیاع بھی ہورہا ہے اس کے لیے آسان سا علاج ہے صحت بھی ان شاء اللہ بحال ہوجائے گی اور پریشانی بھی ختم ہوجائے گی۔
اول وآخر درودابراہیمی اور درمیان میں ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر خالص آب زم زم پر دم کردیں اور دن میں تین مرتبہ اسی پانی کو پئیں۔ اگلے دن پھر ایسا کریں‘ ان شاء اللہ جلد شفاء نصیب ہوگی۔ جب تک مکمل شفاء نہ ہوجائے اس عمل کو نہ چھوڑیں۔
قرض سے چھٹکارے کا پرتاثیر عمل
جو بہن بھائی قرض کی وجہ سے پریشان ہیں‘ اس نبوی ؐمسنون طریقہ پر عمل کریں۔ ان شاء اللہ جلد قرض ادا ہوجائے گا۔ جب تک مکمل قرض ادا نہ ہوجائے عمل کو نہ چھوڑیں۔ صبح کی نماز کے بعد اول و آخر درودشریف صرف تین مرتبہ سورۂ تکاثر (پارہ 30) پڑھ لیا کریں اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرا عمل یہ کرنا ہے کہ نمازظہر کے بعد اس درودشریف کو 100 مرتبہ پڑھ لیاکریں۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ
سانپ کے زہر سے محفوظ رہنے کا عمل
اگر کبھی بدقسمتی سے سانپ کاٹ لے تو اس کیلئے یہ قرآنی عمل کریں‘ ان شاء اللہ بہترین ہوگا۔ (باقی صفحہ نمبر52 پر)ٍ
(بقیہ: رشتوں کی بندش اور نکاح میں رکاوٹ! دونوں کا حل)
اول و آخر درودابراہیمی اور درمیان میں تین مرتبہ سورۂ فاتحہ تین مرتبہ‘ آیۃ الکرسی اور تین تین مرتبہ آخری تینوں قل پڑھ کر نمک پر دم کریں اور سانپ کے کاٹے ہوئے مریض کو یہ نمک کھلائیں اور کاٹنے کی جگہ پر بھی یہی نمک ملیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ صحت حاصل ہوجائے گی کیونکہ قرآنی علاج کبھی ناکام نہیں ہوا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں