محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں انٹرنیٹ کے ذریعے ماہنامہ عبقری کے متعارف ہوئی‘میرے بھائی نے مجھے آئی پیڈ لاکر دیا تو اس میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی اور وہ خود بخود ورک کرتا تھا مگر جب میں نے ماہنامہ عبقری میگزین کھولا تو حیران کن طور پر میرا آئی پیڈ کا مسئلہ ہی حل ہوگیا۔ وہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے جس پر میں آج تک حیران ہوں۔ شوہر کے رزق میں اچانک بہت تنگی ہوگئی تھی‘ میں اور میرے شوہر دونوں بہت پریشان ہوگئے کہ یہ کیا ہوگیا؟ اب گھر کا نظام کیسے چلے گا؟ یوٹیلٹی بلز‘ بچوں کی فیس‘ کمیٹیاں سارا بجٹ ڈسٹرب ہوگیا۔ آپ کےدرس میں سورۂ نصر کا ایک عمل سنا تھا‘ میں نے وہ عمل اس مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا۔ میں نے ہر نماز کے بعد بالترتیب نماز فجر کے بعد 21 مرتبہ‘ نماز ظہر کے بعد 22 مرتبہ‘ نماز عصر کے بعد 23 مرتبہ‘ نماز مغرب کے بعد 24 مرتبہ اور نماز عشاء کے بعد 25 مرتبہ سورۂ نصر اول وآخر ایک مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھی۔ الحمدللہ چند دنوں کے بعد ہی کاروبار کے حالات دوبارہ معمول پر آنا شروع ہوگئے اور اللہ پاک نے بہت بہتری فرمائی۔ (حنا عامر‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں