Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دل کا بوجھ ہلکا اور خود کوتازہ دم کرنے کے گُر

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

روزانہ کے معمولات اور فرائض نمٹاتے ہوئے یہ یاد رکھیں کہ آپ کے دل کی بھی کچھ جائز خواہشات اور آرزوئیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا کبھی کبھی اپنے دل کی بات ماننےمیں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر آپ کا دل آ ج چائنیز کھانے کو چاہ رہا ہے لیکن آپ کے گھر والوں کو چائنیز پسند نہیں ہے تو کیا ہوا

لفظ ’’خوشی‘‘ اپنے اندر ایک مٹھاس رکھتا ہے۔ ہم زندگی میں ہمیشہ خوشی کی تلاش میں رہتے ہیں۔ کبھی کبھی چھوٹی سی بات ہمارے دل کو خوشی سے بھر دیتی ہے اور کبھی ہمارے اندر کی اداسیاں ہمیں خوش نہیں ہونے دیتیں۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ نفسیاتی و ذہنی دبائو کا شکار ہوتی ہیں۔ خواتین پر امور خانہ داری کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس کو انجام دیتے ہوئے وہ اکثر تھکاوٹ و جھنجھلاہٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔ اپنے گھر اور بچوں کو پرسکون رکھنے کی کوشش میں اپنے آپ کو نظرانداز کردیتی ہیں اور کبھی کبھی انہیں اس بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ہماری کوئی اہمیت نہیں ہے یا ہماری زندگی میں کوئی خلاہے۔ لہٰذا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خواتین کس طرح اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کو بھی خوشگوار اور پرسکون بناسکیں۔ انہی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو پرکشش زندگی گزارنے کے چند اصول بتائے رہے ہیں۔
آپ کیا چاہتی ہیں؟
آپ ان حالات و واقعات کا جائزہ لیں جن کا آپ کو تجربہ ہوچکا ہے اور ان کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ یہ جانیں کہ آپ اپنی کن باتوں اور عادتوں پر فخر کرتی ہیں؟ آپ زندگی میں کیا کرسکتی ہیں؟ اپنی اہلیت کا اندازہ لگائیں پھر یہ طے کریں کہ آپ اپنی زندگی کو کس روپ میں دیکھنا چاہتی ہیں؟ تھوڑی سی کوشش سے آپ اپنی موجودہ زندگی میں اپنی مرضی اور پسند کی تبدیلی لاسکتی ہیں۔ بالکل اسی طرح کہ جب ایک بچہ نیا نیا چلنا سیکھتا ہے تو شروع میں وہ ڈرتا ہے گرتا بھی ہے لیکن آہستہ آہستہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو جاتا ہے آپ بھی اپنی زندگی کو اپنے خوابوں اور تصورات کے مطابق پرکشش بناسکتی ہیں۔
معمولات میں تبدیلی لائیں
روزانہ ایک ہی طرح کے کام انجام دینے سے آپ اکتاسکتی ہیں لہٰذا کبھی کبھی اپنے معمولات میں تبدیلی لانا اچھا ثابت ہوتا ہے۔ ہر وقت ذمہ داریوں اور فکروں کو سر پر سوار کرنے سے جھنجھلاہٹ بڑھ جاتی ہے آپ کو چاہئے کہ آپ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ سیر و تفریح پر جائیں، کوئی فلم دیکھ لیں، بچوں کے ساتھ کھیلیں، شوہر سے مختلف موضوع پر تبادلہ خیال کریں، ضروری نہیں ہے کہ مہمانوں کے آنے پر ہی کھانے پر اہتمام ہو یا اچھے کپڑے پہنے جائیں یا کبھی کبھی صرف اپنے اور گھروالوں کے لئے بھی تقریب منعقد کریں تاکہ گھر کا ماحول بدلے۔
دل کی بات ماننے میں کوئی حرج نہیں
روزانہ کے معمولات اور فرائض نمٹاتے ہوئے یہ یاد رکھیں کہ آپ کے دل کی بھی کچھ جائز خواہشات اور آرزوئیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا کبھی کبھی اپنے دل کی بات ماننےمیں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر آپ کا دل آ ج چائنیز کھانے کو چاہ رہا ہے لیکن آپ کے گھر والوں کو چائنیز پسند نہیں ہے تو کیا ہوا کبھی کبھی صرف اس لئے بھی خاص اہتمام کرنا چاہئے، اگر آپ عموماً ہلکے رنگ کے کپڑے پہنتی ہیں لیکن خلاف معمول آپ گہرے سرخ رنگ کا جوڑا بنانا چاہ رہی ہیں تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے یا کسی دوست سے آپ کا پرانا جھگڑا ہو اور بات چیت بند ہو لیکن وہ آپ کو یاد آرہی ہو اور ملنے کا دل چاہ رہا ہوتو غصہ اور انا بالائے طاق رکھ کر اپنے دل کی مانیں پھر دیکھئے آپ کو ضرور مسرت حاصل ہوگی۔
ڈائری لکھنے کی عادت اپنائیں
ڈائری لکھنے کی عادت زندگی کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس کے ذریعے اپنے بہترین دن خوشگوار تجربات اور کامیابیاں محفوظ کر سکتی ہیں۔ اسی طرح ایسے دن جب آپ اپنے آپ سے لڑ رہی ہوں، کوئی فیصلہ نہ کرپا رہی ہوں یا بغیر کسی وجہ کے بوجھل پن محسوس کررہی ہوں تو ان کیفیات کو بھی ڈائری میں رقم کردیں۔ کہتے ہیں کہ قلم اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ جب کبھی آپ پریشان ہوں، اپنے جذبات و خیالات کو زبان دینا چاہتی ہوں تو صرف ایک قلم اور کاغذ کی مدد سے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرکے اپنے آپ کو تازہ دم کرسکتی ہیں۔
منظم رہیں! آپ بہت سے مسائل حل کرسکتی ہیں
بہت سے حالات ایسے ہوتے ہیں جن پر ہمارا بس نہیں چلتا لیکن جن امور پر ہماری گرفت ہو ان کے بارے میں منصوبہ بندی ضرور کرنی چاہیے۔ منظم زندگی بہت سے مسائل حل کرسکتی ہے۔ نظام الاوقات بنانا چاہئے۔ کھانے، پینے اور سونے کے اوقات مقرر ہونے چاہئیں مثال کے طور پر کام اگر وقت پر کرلیا جائے، ہر چیز صحیح جگہ پر رکھی جائے تو یقیناً آپ خود کو زیادہ چست اور پرسکون محسوس کرسکیں گی۔ اپنے بالوں کو صاف رکھیں، دو تین دن کے کپڑوں کا انتخاب اور استری پہلے سے کرکے رکھیں اور رات کو سونے سے پہلے تمام چیزیں سمیٹ کر کمرے کو ترتیب دیں تاکہ صبح خوشگوار تاثر لے کر بیدار ہوں۔ زندگی میں بے ڈھنگاپن یا بے ترتیبی آپ کے دل و دماغ پر اچھا تاثر نہیں ڈالتی اور آپ بوجھل پن کا شکار رہتی ہیں۔
اپنی انفرادیت کو برقرار رکھیں
ہم میں سے ہر ایک کی اپنی دلچسپیاں اور خوبیاں ہوتی ہیں، ہر فرد ایک انفرادی شخصیت رکھتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دو جڑواں پیدا ہونے والے بچے بھی محض شکلاً ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن ان کی شخصیت، پسند اور مفادات مختلف ہوسکتے ہیں لہٰذا آپ کی بھی ایک انفرادی شخصیت ہے جو دوسروں سے آپ کو الگ کرتی ہے، آپ کی بعض خوبیاں اور عادات ایسی ہوسکتی ہیں جو آپ کو دوسروں میں ممتاز اور منفرد بناتی ہیں۔ اگر آپ محسوس کرتی ہیں کہ آپ نے اپنی انفرادیت ماضی میں کہیں چھوڑ دی ہے تو اس کے لئے آپ ماضی کا سفر کریں اور سوچیں کہ آپ کیا بننا چاہتی تھیں، آپ کے کیا خواب تھے، آپ میں کونسی ایسی اہلیت تھی جو زندگی کے جھمیلوں میں کہیں کھو گئی ہیں اس طرح آپ یقیناً اپنی انفرادیت کو تلاش کرسکتی ہیں۔
اپنا خیال رکھیں
گھر کے جھمیلوں میں اپنے آپ کو کبھی فراموش نہ کریں، یاد رکھیں کہ اگر آپ خود صحت مند اور تازہ دم نہیں ہوں گی تو اپنے گھر کا بھی مناسب خیال نہیں رکھ پائیں گی لہٰذا اپنے لئے بھی کچھ وقت مخصوص کریں، مناسب غذا کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش بھی جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ اپنے عزیز و اقارب اور سہیلیوں کے لئے بھی وقت نکالیں، اپنے جذبات کا اظہار کریں۔ کتابیں پڑھیں تاکہ ذہنی طور پر بھی سکون رہیں۔
طبیعت میں نرمی پیدا کریں: جہاں تک ممکن ہو دوسروں سے پیار و محبت اور رحمدلی سے پیش آئیں۔ ناپسندیدہ حالات و باتوں کو درگزر کریں۔ اکثر لوگ صرف اپنے آپ کو بہترین سمجھتے ہیں، دوسروں کو اہمیت نہیں دیتے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کرنے لگتے ہیں۔ یہ سب باتیں طبیعت و مزاج میں چڑچڑاپن پیدا کردیتی ہیں۔ دوسروں کو کمتر نہ سمجھیں، ہر شخص اپنی جگہ بہترین ہوتا ہے آپ جتنا صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں گی اتنا ہی پرسکون رہیں گی۔
پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کریں: غیر ضروری سوچیں اور پریشانیاں ہماری صحت پر برا اثر ڈالتی ہیں۔ زیادہ حساس ہونا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ زندگی کے مسائل پر صرف سوچنے اور پریشان ہونے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا لہٰذا حائق کا سامنا دلیری سے کریں۔ تصویر کے روشن پہلو پر نظر رکھیں اور اچھے اور برے نتائج کے لیے خود کو تیار رکھیں۔ فضول سوچوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کوئی دلچسپ کتاب پڑھیں دوستوں سے ہنسی مذاق کریں۔ مسکرائیں ایک بھرپور امسکراہٹ آدھی پریشانیاں دھو ڈالتی ہے۔
اپنے حال پر شکر ادا کریں:ہم میں سے بیشتر اپنے خوابوں کا تعاقب کرتے رہتے ہیں۔ دنیا کی آسائشیں حاصل کرنے کے چکر میں یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم ابھی بھی دوسروں سے لاکھ درجے بہتر ہیں۔ اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھ کر اپنے حال پر شکر ادا کرنے کی بجائے ہمیشہ اپنی کم مائیگی کا رونا روتے رہتے ہیں۔ اگر آپ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا جائزہ لیں اور شکر ادا کریں تو یقیناً آپ پرسکون اور خوشگوار زندگی گزاریں گی۔ اس کے لئے آپ ایک تجربہ کرسکتی ہیں اور وہ یہ کہ آپ اپنی زندگی کے ہر شعبے کا جائزہ لیں اور ان کے جو پہلو آپ کو بہترین لگتے ہیں ان کو ایک جگہ نوٹ کرلیں۔ مثال کے طور پر اپنے گھر اور گھر والوں کے بارے میں پسندیدہ بات، اپنی صحت، ذہانت، مشغلے، مالی حیثیت وغیرہ کے بارے میں اچھے خیالات اور مثبت پہلو کی ایک فہرست بنائیں اور پھر اس کا جائزہ لیں تو آپ کو ضرور احساس ہوگا کہ اللہ نے آپ کو کتنی اچھی حالت میں رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موسم سے مطابقت رکھیں
موسم ماہ و سال کے مختلف مزاج ہوتے ہیں جن کا اثر انسانی زندگی پر بھی پڑتا ہے۔ موسم میں تبدیلی ہمارے مزاج و انداز میں تبدیلی کا باعث بنتی ہیں۔ ایک اچھی زندگی وہ ہوتی ہے جو موسم سے مطابقت رکھتی ہو لہٰذا موسم کی مناسبت سے اپنے لباس، گھر کی آرائش اور کھانے پینے میں تبدیلی لائیں۔
بجٹ بنائیں
پریشانیوں سے بچنے اور پرسکون زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے مہینے کا بجٹ بنائیں اور اس پر سختی سے عمل کریں، فضول خرچی سے گریز کریں، بجلی، گیس وغیرہ کے بل وقت پر ادا کرنے کی کوشش کریں، مہنگے کپڑے بنانے کے بجائے درمیانی قیمت کے کپڑے خریدیں اور اگر آپ کو سلائی آتی ہے تو بہتر ہے اپنے ہاتھ سے سلائی کریں۔ مہمانوں کی تواضع کے لئے بازار سے چیزیں منگوانے کے بجائے گھر پر نت نئے اسنیکس تیار کریں جو کم قیمت، لذیذ اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوں گے۔ ویسے بھی آج کل بازار میں کھانے پکانے کی ترکیبوں کی بے شمار کتابیں دستیاب ہیں۔ ہر مہینے کچھ پیسوں کی بچت کرنے کی کوشش کریں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکیں اور علاج و معالجے اور تحائف دینے کے مواقع پر پریشان نہ ہونا پڑے اگر کسی مہینے آپ سے فضول خرچی ہوگئی ہے تو اگلے مہینے اپنا بجٹ سخت کرکے اس کو متوازن کریں۔ غریبوں کی مدد کریں اس سے بھی آپ کو خوشی اور اطمینان کا احساس ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 811 reviews.