21 جمعراتیں ‘ سورۂ اخلاص کا عمل اور پریشانیاں ختم
محتر حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ دس سال سے معاشی پریشانیوں کا شکار تھی‘ کاروبار چل ہی نہ رہا تھا‘ کاروبار پر سخت بندش تھی‘ ہر مہینے کسی نئے در‘ کسی نئے آستانے‘ کسی نئے بابا کی تلاش مگرصرف تھپکی‘ تعویذ‘ نقش (پینے اور جلانے والے) دے کر اور ڈھیروں رقم(جو کہ لوگوں سے ادھار پکڑ کر ان کے پاس جاتے) لے کر روزانہ کردیا جاتا۔ اسی طرح در در کی خاک چھان رہے تھےکہ میرے شوہر کو ایک شخص نے تسبیح خانہ کا بتایا کہ وہاں جاؤ وہاں کسی قسم کا چندہ‘ نذرانہ ‘ گفٹ ‘ ہدیہ نہیں لیا جاتا‘ ہر جمعرات محفل ہوتی ہے۔ وہاں اسم اعظم کے دم والی دعا ہوتی ہے‘ لاکھوں لوگ فیض پارہے ہیں۔ میرے شوہر نے مجھے بتایا‘ تو ہم نے اسی جمعرات تسبیح خانہ جانے کی ٹھان لی‘ جمعرات والے دن جب میں
اور میرے شوہر صاحب عصر کےوقت تسبیح خانہ کی گلی میں پہنچے تو وہاں رونق ہی اور تھی‘ چہل پہل‘ خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ بلڈنگ‘ پرسکون ماحول‘ میرے شوہر صاحب نے مجھے خواتین کی بلڈنگ (تسبیح خانہ قدیم) میں چھوڑا اور خود مردوں کے تسبیح خانہ میں چلے گئے۔ مغرب کی نماز کے بعد درس شروع ہوا۔ تو مجھے وہاں موجود خواتین نے بتایا کہ ان دنوں 21 جمعراتوں کا سورۂ اخلاص کا چلہ چل رہا ہے‘ میں نے اس کی وضاحت چاہی تو ایک اللہ والی نے مجھے تفصیل سے سمجھایا۔ ہم نے درس سنا‘ سورۂ اخلاص کے عمل میں شامل ہوئے اور درس کے بعد ذکرخاص اور اسم اعظم سے مزین دعا‘ رو رو کر اللہ کریم سے دعا مانگی۔ جب تسبیح خانہ سے نکلی تو میں بالکل بدل چکی تھی‘ میں بالکل پرسکون تھی‘ لگتا تھا کہ اب میں صحیح جگہ پہنچی ہوں۔ شوہر باہر ملے تو وہ بہت خوش‘ ان کے چہرے پر سکون تھا‘ اطمینان تھا۔ ہم نے تہہ کرلیا کہ ہم 21 جمعرات سورۂ اخلاص کے عمل میں ضرور شامل ہوں گے اور کوئی بھی ناغہ نہ کریں۔ ہماری ابھی گیارہ جمعراتیں بھی نہ ہوئیں تھی کہ میرے شوہر کا کاروبار سنبھلنا شروع ہوگیا‘ پرانے گاہک واپس آنا شروع ہوگئے‘ آرڈر ملنا شروع ہوگئے‘ مگر ہم نے جمعرات کو درس پر آنا نہ چھوڑا۔ آج ہم مطمئن خوش ہیں۔ کاروبار بہترین چل رہا ہے‘ رزق میں برکت ہے‘ سکون ہے‘ خوشی ہے۔ آج اس بات کو سات ماہ گزر چکے مگر درس سے آج تک ناغہ نہیں ہوا۔ (اہلیہ محمد ندیم‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں