Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

آزمو دہ وظائف (عرفان اللہ خان) سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ جب سے ماہنا مہ عبقری کو پڑھا ۔ میری زندگی میں ایک نیا انقلا ب برپا ہو گیا ہے ۔ ماہنامہ عبقری ایک بہت اچھا رسالہ ہے ۔ اس میں اسلامک مضامین بہت شاندار ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت یہ دعا کر وں گا کہ اے اللہ تو ماہنامہ عبقری کو راتوں رات کا میا بی و کا مرانی نصیب فرما۔ اور اے اللہ تو مدیر حکیم محمد طارق محمود عبقری مجذوبی چغتائی اور ماہنامہ کے تما م اسٹاف کو لمبی عمریں عطا فرمائیں تاکہ یہ ماہنامہ عبقری مزید بہتر بنا سکے۔ اور اسمیں اور بہترین کا وشوں کا اضافہ کر سکے ۔ میں نے ماہنامہ عبقری کے جتنے بھی مضامین پڑھے ہیں سب کے سب شاندار ہے ۔ اسمیں کتابوں کا جو سرسری ذکر کیا ہے وہ بھی بہت شاندار ہے کیونکہ ان کتا بوں کے مطالعہ کرنے سے مختلف مسائل نکل آتے ہیں اور انسان کو راہنمائی کرتا ہے ۔ مجھے کتا بوں کا مختصراً تذکر ہ بھی بہت شاندار لگا ہے ۔ میں چونکہ خود بھی ایک طالب علم ہوں اور فورتھ ائیر میں پڑھتا ہوں لہذادوسرے طالب علم بھا ئیوں کے لیے چند وظائف کو بطور صدقہ پیش کر تا ہوں جو کہ طلباء و طالبات کے تعلیمی کا میا بی میں اہم کر دار ادا کریں گا۔ قوت حافظہ بڑھانے کے لیے وظائف و دعائیں (1) ہر نماز کے بعد سر پر ہا تھ رکھ کر 11 مرتبہ یا قَوِیُّ پڑھیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ حافظہ قوی ہوجائے (2) فجر کی نماز کے بعد 115 مرتبہ یا عَلِیمُ پڑھ کر دل پردم کرنا قوت حافظہ بڑھانے کے لئے بہت مفید ہے ۔ (3) جو طالب علم یا طالبہ فجر کی نماز کے بعد درج ذیل آیت کریمہ 111 مرتبہ پڑھ لے تو اس کا حافظہ بہت قوی ہو جائے گا اور اسباق آسانی سے یا د ہوں گے۔ فَمَن یردِ اللّٰہُ اَن یَّھدِیہ‘ یشرَح صَدرَہ‘ ( سورةالانعام آ یت نمبر125 ) پڑھائی میں دل لگانے کے لیے وظائف اور دعائیں (1) جن طلبا ءو طالبات کا پڑھا ئی میں دل نہ لگتا ہو وہ ہر نماز کے بعد پوری توجہ سے 7 بار یہ پڑھ لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ پڑھائی میں دل لگے گا۔ یا حَافِظُ یا عَلِیمُ یا قَادِرُ یا شَافِیُ (2) اگر کسی کا پڑھنے کو دل نہ کر تا ہو تو وہ عصر کی نماز کے بعد 11 مرتبہ یہ دعا پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ پڑھائی کا شوق پیدا ہو جائے گا۔ ذہن تیز کرنے کے لیے وظا ئف اور دعائیں (1) جن طلبا ءو طالبات کا ذہن کمزور ہو وہ روزانہ 101 مرتبہ اَلھَادِی پڑھیں انشاءاللہ تعالیٰ ذہن بہت تیز ہو جائے گا ۔ (2) 40 دن روزانہ سورة فاتحہ ایک بسکٹ پر لکھ کر کھانے سے ذہن خوب تیز ہو جاتا ہے۔ سبق یا د کرنے کے لیے آسان عمل اگر سبق مشکل سے یا د ہو تا ہو تو صرف 7 دن سورة یٰسین چینی کے کسی برتن میں لکھ کر پی لیں انشاءاللہ تعالیٰ سبق آسانی سے یا د ہو گا۔ مشکل پرچہ حل کرنے کے لیے وظائف اور دعائیں اگر پرچہ مشکل ہو تو اللہ تعالیٰ کو قادر اور اپنے آپ کو محتاج سمجھ کر پر چہ حل کرنے سے پہلے 3 مرتبہ درج ذیل دعا پڑھیں ۔ انشاءاللہ پرچہ آسانی سے حل ہو گا اَللَّھُمَّ یسر لِی ھٰذِہِ الوَرَقَةَ الصَّعبَةَ اعلیٰ پو زیشن کے لیے وظیفہ (1) امتحان میں اعلیٰ پو زیشن حاصل کرنے کے لیے خواہشمند طلباءو طالبات ہر فرض نماز کے بعد 7مرتبہ یہ دعا پڑھیں ۔ یا قَادِرُ قَدِّرلی الدَّرَجَةَ العُلیا یفضلِکَ العَظِیمِ بالوں کے مسائل اور ان کا حل ( توصیف اسلم، سیالکو ٹ) بالوں کے بارے میں اکثر خواتین پریشانی کا شکا ر رہتی ہیں بہت سی خواتین یہ شکو ہ کر تی ہوئی نظر آتی ہیں کہ شیمپو سے بال ٹوٹتے اور خراب ہوئے ہیں ۔ سب سے پہلے تو شیمپو ہفتے میں ایک بار استعمال کریں جب بھی شیمپو استعمال کریں پا نی میںمکس کر کے استعمال کر یں ۔ رف بالوں کے لیے کنڈیشنر استعمال کر یں مگر جڑوں پر استعمال نہ کریں صر ف اوپر والے بالوں پر استعمال کر یں ۔ ہو سکے تو زیادہ گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں ۔ اس سے بال ٹوٹنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ بالوں کو زیادہ دھو پ میں نہ کھو لیے اس سے ان کی چمک ماند پڑ جا تی ہے ۔ بالوں میں دن میں ایک دفعہ کنگھی ضرور کریں اس سے بالوں کی ورز ش ہوتی ہے۔ اگر بال کا لے کرنا چاہیں تو لا ل مہندی کو کافی والے پانی میں حل کریں ، اس سے مہندی کا رنگ لال کے بجا ئے کا لا آتاہے اور بالوں کو کوئی نقصان نہیں ہو تا بلکہ بال ملا ئم ہو جاتے ہیں۔ سکری کے لیے بالوں کو دھونے سے پہلے دو انڈے پھینٹ کر لگائیں اور کم از کم دو گھنٹے لگا رہنے دیں۔ اس سے نہ صرف سکری ختم ہو جا تی ہے بلکہ بالوں میں چمک آتی ہے ۔ انڈوں سے بنا شیمپو استعمال کرنا بھی مفید ہے ۔ اگر بال دھونے سے پہلے لیموں کا رس بالوں میں لگا ئیں تو اس سے چمک پیدا ہوتی ہے ۔ لیکن جن کے بالوں میں سکری ہو وہ لیموں کا رس استعمال نہ کریں۔ بال لمبے کرنا چاہیں تو اس میں روغن بادام بہت مفید ہوتا ہے گری (ناریل کا تیل ) استعمال کرنے سے بھی بال لمبے ہوتے ہیں. ناقابل فرامو ش تجر بات اور مشاہدات ( لیڈی ڈاکٹر فرحت شفیع گائنا لو جسٹ) 1- آج سے 20-25 سال پہلے جب میں ایف ۔ ایسی ۔ سی کی طالبہ تھی تو میرے داہنے طر ف کے اوپر کے جبڑے میں ایک چھوٹا سا پےپ کا دانہ مسوڑھے میں نکل آیا۔ یہ دانہ پےپ سے کبھی خالی ہو جاتا تھا اور کبھی پھر سے بھر جاتا تھا ۔ میں نے Antibiotics کھا ئیں ۔ جسکی وجہ سے پےپ آنی بند ہو گئی ۔ لیکن مسوڑھے میں بدستور دور ہوتا رہا ۔ یہاں تک کہ میں نے داہنے طر ف سے کھا نا کھا نا چھوڑ دیا۔ پھر تقریباً 25 سال بعد میں نے ایک دانت نکالا تو معدے کی تکلیف کی وجہ سے میں نے Antibiotic تو نہیں کھائی لہذا میں نے نمک کی کلیاں شروع کر دیں ۔ جس سے میرے نکلے ہوئے دانت کا زخم تو ٹھیک ہو گیا لیکن اس کے ساتھ میرے داہنے جبڑے میں جو ایف ۔ ایس۔ سی کا زخم تھا وہ بند دانہ پھر سے کھل گیا اور 20-25 سال پہلے کی پےپ پھر سے نکلنے لگی ۔ میں نے نمک کی کلیوں کی اورباقاعدگی شروع کر دی اور زیا دہ مقدار میں نمک ملا نا شروع کر دیا ۔ مجھے محسو س ہونے لگا کہ میرا جبڑا ہلکا ہونا شروع ہو گیا۔ رفتہ رفتہ ساری پےپ نکل گئی اور مزید آنا بند ہو گئی اور زخم بند ہو گیا ۔ گویا نمک کے پانی نے پےپ کو باہر چوس چوس کر کھینچ لیا ، تو میں نے داہنے طرف سے دوبارہ کھا نا کھا نا شروع کر دیا۔ 2- یہی واقعہ میری آنکھوں کے ساتھ پیش آیا ۔ مجھے ایک دفعہ بہت Severe Conjunctivitis ہوا۔ دونوں آنکھیں اتنی زیادہ سرخ تھیں کہ لگتا تھا آنکھوں میں گوشت ہے ۔ دوائیوں وغیرہ کے استعمال سے انکھیں تو ٹھیک ہو گئیںلیکن پھر بہت جلد جلد Conjunctivitics ہونے لگا اور میں دوائیاں استعمال کرتی رہتی لیکن مکمل شفا نہیں مل رہی تھی ۔ آخرکا ر جب مجھ پر نمک کی افا دیت واضح ہو گئی تو میں آنکھوں کو نمک کے پانی سے دھونا شروع کر دیا ۔ یہ روزانہ کا معمول بن گیاجسکا ایک فائدہ تو یہ ہوا کہ میر ی آنکھوں کی مسلسل خارش ختم ہو گئی اور دوبارہ پھر مجھے Conjunctivitis نہیں ہوا۔ 3- ایک واقعہ یہ بھی ہو اکہ میرا چہرہ ہمیشہ Pimples سے بھرا رہتا تھا ۔ جو Antibiotics اور با قی دوائیوں سے ٹھیکنہیں ہوتا تھا ۔ میری Skin اتنی Oily ہے کہ اب جبکہ میری عمر چھیالیس سال ہوگئی ہے۔ لیکن Pimples نکلنے بند نہ ہوئے ۔اب الحمدا للہ یہ مسئلہ بھی روزانہ نمک کے پانی سے چہرہ دھونے سے حل ہو گیا ۔ اب میر ایہ روٹین ورک بن گیا ہے کہ صبح و ضو سے پیلے ایک مگ پانی میں 2-3 چمچ نمک حل کر تی ہوں ۔ اس پانی سے پہلے مسوا ک کر کے کلیاں کرتی ہوں۔ غرارے کر تی ہوں ۔ پھر آنکھیں دھوتی ہوں آخر میں چہرہ دھولیتی ہوں ۔ اس عام سی روٹین سے میں تین بیماریوں سے بچ گئی ہوں ۔ 4- ہمارا گھر پہاڑ کی چوٹی پر ہے اور دفتر جانے کے لیے ایک فرلا نگ اترائی پر چلنا پڑتا ہے ۔ لہذا دفتر جاتے وقت تو مجھے کوئی خاص دقت پیش نہیں آتی لیکن جب واپس گھر آتی ہوں تو راستے میں مجھے سپیڈ توڑنی پڑتی ہے۔ اس لیے کہ چڑھائی چڑھتے ہوئے دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جا تی ہے اور آکسیجن کی کمی سے پھےپھڑے پھول کر پھٹنے لگتے ہیں لہذا یا تو تھوڑی دیر رک جاتی ہوں اور یا پھر بہت ہی آہستہ چلنے لگتی ہوں ۔ ہوا یہ کہ میں نے پیٹ کم کرنے کے لیے گہری گہری سانسیں لینا شروع کر دیں تو گھر میں چونکہ اتنا ٹائم نہیں ملتا۔ لہذا دفتر جا تے ہوئے اور آتے ہوئے میں نے اس ورزش کو کرنا شروع کردیا ۔ میں ایک قدم پر گہرا سانس لیتی تھی اور دوسرے قدم پر نکالتی تھی ۔ کچھ دنوں میں مجھے پتہ چلا کہ میر ی سپیڈ بھی پہلے کے مقابلے میں اچھی ہو گئی تھی اور واپسی پر چڑھائی کا راستہ بھی میرے لئے آسان ہو گیا تھا ۔ میں تیز بھی چلتی تھی اور نہ ہی میرا دل دھڑکتا تھا ور نہ ہی سانس پھو لتا تھا ۔ اس کے علا وہ میں نے جسم میں ہلکا پن ، تازگی اور چستی بھی محسوس کی۔اب مجھے تھکاوٹ دور کر نے کے لیے Vitamin کی گولی بھی نہیں لینی پڑتی تھی ۔ پس مجھے معلوم ہوا کہ میرے پیٹ کے گھٹنے کے ساتھ ساتھ میری آکسیجن کی کمی بھی پوری ہو گئی۔ اللہ عزوجل نے ہماری ہوا کو آکسیجن سے بھرا ہوا ہے اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ذرا تکلیف کرتے ہوئے گہری سانس کے ذریعے اپنی آکسیجن کی کمی پوری کریں تاکہ ہماری جسمانی کا رکردگی بہتر رہے ۔ 5- پچھلے دنوں میرا بیٹا اپنے لیے Yoko-Heights تقریباً اڑھائی ہزار روپے میں لایا اور اپنے جوگرز میں فٹ کر دیا ۔ اس کے لٹریچر میں لکھا تھا کہ انسانی پاﺅں کے تلوے کی ہڈیوں کو اگر کسی کھر دری سطح کے ساتھ دن میں وقفے وقفے سے رگڑا جائے ۔ تو اس کے نتیجے میں Pitvitary سے Growth Hormon نکلتا ہے۔ جس سے قد بڑھنے کی عمر میں قد ہی بڑھتا ہے ۔ اور اس کے علا وہ اس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے ۔ ہا ضمہ درست ہوتا ہے ۔ جسم میں خون کی گر دش صحیح ہو تی ہے ۔ پرانی بیماریوں سے نجا ت ملتی ہے ۔ تھکاوٹ سے نجا ت ملتی ہے۔ جوانی زیادہ دیر قائم رہتی ہے۔ تو میں نے سو چا کہ اللہ عزوجل نے پوری کا ئنا ت کو ہمارے لیے تسخیرکیا ہواہے ۔ ساری کا ئنا ت اور ہمارے جسم کے ہر نظام کو ہماری خدمت میں لگایا ہے۔ پھر ہمیں دین اسلام کی صورت میں وہ فارمولا بھی دے دیا ہے ۔ جس کی مدد سے ہم ان پر حکمرانی کریں ۔ ہمیں اللہ عزوجل نے بس غور وفکر (Research ) کرنے کی دعوت دی ہے ۔ کہ یہ خفیہ فارمولے تلا ش کرکے ان کو کام میں لاﺅ ۔ لیکن ریسرچ کا شعبہ ہم نے غیر مسلموں کے حوالے کر دیا ہے ۔ غیر مسلم فارمولے تلا ش کر کے ہم کو بیچتے ہیں۔ اب دیکھئے انہوں نے ہمیں جو گرز پہنا دئیے ہیں اور یو کو ۔ ہا ئٹس کی صورت میں 10 روپے کی چیز ہزاروں میں فروخت کر رہے ہیں ۔ کیا ہم ایسا نہیں کر سکتے کہ گھر کے لان میں 5 فٹ صاف بجری بچھا دیں اور ہر نماز کے بعد 10-5 منٹ بعد ننگے پاﺅں اس پر چلیں اور ذکر کریں ۔ کیا اس کے بعد بھی ہمیں یو کو Device خریدنے کی ضروت ہے ؟ امراض مخصوصہ سے بچنے کے لیے ایک مجر ب عمل (محمد صادق وفا ، لورالائی) رات کو سوتے وقت نا ف پر (عمر ) اس طر ح لکھیں کہ (عمر )کامیم ناف کے عین درمیان میں آئے ۔ ایک عجیب عمل ہے جس کے مستقل استعمال سے آپ امراض مخصو صہ (احتلام ، جریان اور قطروں وغیرہ )سے نجا ت حاصل کر سکتے ہیں ۔ بواسیر کے خاتمے کے لیے (محمد اظہر عظیم شمسی، لیا قت آبا د) السلام علیکم ! بعد سلام ودعا عرض ہے کہ میں اس سے قبل یرقان سے متعلق ایک نسخہ ارسال کر چکا ہوں یقنا ً آپکو مل چکا ہو گا اور اب جو نسخہ بھیج رہا ہوں یہ بواسیر سے متعلق ہے ۔ اندر جو کو ٹ کر چھان لیں سفوف بنال لیں دن میں پانچ گرام تین بار پانی کے ساتھ لیں ۔ تین یو م استعمال کریں انشاءاللہ شفا ہو گی ۔ آزمو دہ نسخہ قرآنی ( محمد عرفان جمیل، سول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپو) یہ سورت ہمیں ہماری امی جا ن نے بتائی تھی کہ کسی بھی گم شدہ چیز کے بارے میں پتہ چلا نے کے لیے یہ آیات پڑھیں تو گم شدہ چیز فوراً مل جاتی ہے ۔ یہ آیت ہماری امی جان کو ان کے استاد محترم مولانا خان محمد صاحب رحمتہ اللہ علیہ جو ہمارے محلہ کی مسجد کے امام بھی تھے نے بتائی تھی اور ہم نے جب بھی کسی گم شدہ چیز کے بارے میں یہ آیت پڑھی تو فوراً ہی وہ گم شدہ چیز مل گئی۔ یہ آیت قرآن مجید کے پارہ نمبر 21 سورة لقمان آیت نمبر 16 ہے ۔ آیت یہ ہے ۔ یٰبُنَیَّ اِنَّھَآ اِن تَکُ مِثقَالَ سے آخر تک اِنَّ اللّٰہَ لَطِیف خَبِیر 0 تک ہے ۔ جب تک کو ئی بھی گم شدہ چیز مل نہ جائے اسے پڑھتے رہیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کر م سے وہ گم شدہ چیز حاضر کر دیں گے ۔ اشیاءکے علا وہ کوئی بچہ بھی گم ہو جائے تو یہ آیت پڑھنے سے گم شدہ بچہ بھی مل جا تا ہے ۔ اس آیت سے اول و آخر درود شریف ضرور پڑھنا چاہیے اور جب تک گم شدہ چیز نہ مل جائے یہ آیت پڑھتے رہیں ۔ انشاءاللہ تعالیٰ گم شدہ چیز مل جائے گی ۔ امید ہے کہ مخلو ق کی بھلائی کے لئے یہ نسخہ قرآنی لازمی اپنے رسالہ” عبقری “میں شائع کر یں گے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 97 reviews.