Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

استخارے سے زندگی کی راہیں آسان

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے دئیے ہوئے اعمال اور ادویات کا اب توپورا خاندان ہی اسیر ہوچکا ہے‘ والدین‘ بہن‘ ماموں‘ کزن وغیرہ سبھی کسی نہ کسی انداز میں مستفید ہورہے ہیں۔محترم حکیم صاحب! ایک استخارہ بہت عرصے سے میں کررہا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اس استخارے سے اب قارئین عبقری بھی مستفید ہوں۔ استخارہ یہ ہے کہ باوضو ہوکر بیٹھ جائیں اور مسلسل اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ پڑھتے جائیں‘ پڑھتے پڑھتے اگر گردن دائیں جانب گھومے تو ہاں ورنہ نہ۔۔۔! اس طریقے سے میرے لیے بہت سے راستے کھلے۔ اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں رہنمائی ملی۔ الحمدللہ آپ سے بیعت بھی اسی طرح ہوا۔ دو انمول خزانے بھی اسی استخارہ کے بعد شروع کیے۔ میں جو بھی عمل ‘ وظیفہ یا کام کرتا ہوں پہلے درج بالا طریقے سے استخارہ کرلیتا ہوں الحمدللہ جو بھی فیصلہ آتا ہے میں اسی کے مطابق کرتا ہوں اور ہر کام میں خیر ہی خیر ہوتی ہے۔ کبھی کبھی اس استخارہ کے رزلٹ میں شیطان کی مداخلت کا احساس ہوتا ہے اس کیلئے صبح و شام کے نبوی ﷺاعمال‘دعائیں مع 100 مرتبہ چوتھا کلمہ صبح میں اور گیارہ مرتبہ سورۂ بقرہ کی آخری تین آیات شام میں پڑھ لینے کے بعد افاقہ ہوتا ہے۔ (یاسراحسان‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 492 reviews.