Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گردے اور پتھری کا روحانی آزمودہ علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

(عطاء الحق‘ کوٹ ادو)
محترم حکیم صاحب! میں قرآن پاک پڑھاتا ہوں اور ساتھ ہی میرے والد ماجد نے دم پھونک کی اجازت بھی دی ہوئی ہے اور بہت سے لوگ ٹھیک ہوئے ہیں الحمدللہ پچھلے مارچ میں ایک آدمی مجھے اپنے گھر لے گیا اور اپنے چھوٹے بھائی کو دکھایا مجھے اس کو دیکھ کر بہت رونا آیا کہ چڑھتی جوانی میں اتنا بیمار ہے اسی آدمی نے کہا یہ تقریباً سات ماہ سے بستر مرگ میں مبتلا ہے اور کافی حکیم‘ ڈاکٹروں کو دکھا چکے ہیں اور عاملوں کو بھی دکھاچکے ہیں‘ کوئی جادو کہتا ہے‘ کوئی کچھ کوئی کچھ…! میں اول و آخر درود پاک 7 مرتبہ آیۃ الکرسی 7بار‘ الحمدشریف 7بار‘ آخری تین قل 3,3بار پڑھ کر دم کیا اور یہ تعویذ بنا کر دیا۔وہ تعویذ یہ ہے:۔
یاغفور    یاغفور     یاغفور
یاغفور    یاغفور    یاغفور
یاغفور    یاغفور    یاغفور
 اللہ رب العزت نے اسے شفاء دی اب وہ خود چل کر میرے پاس آیا۔ آپ یقین کریں وہ لوگ تین بکریاں اور کچھ مرغیاں پہلے عاملوں کو دے چکے تھے اور بہت سی رقم بھی…… حالانکہ بہت ہی غریب لوگ ہیں۔ واللہ مجھے ایک روپیہ بھی کرائے کیلئے نہیں دیا مگر الحمدللہ میرے دل سے دعا ضرور نکلتی ہے کہ اللہ رب العزت نے میری لاج رکھ لی اگر میں پیسے لیتا اور اللہ شفاء نہ دیتا تو پھر میری بدنامی ضرور ہونی تھی۔
پیشاب میں رکاوٹ و پتھری کی تکلیف
پیشاب میں رکاوٹ و پتھری کیلئے روحانی عمل:٭پیشاب میں رکاوٹ اور پتھری کی تکلیف پر اصفہان کے رہنے والے شخص نے مندرجہ ذیل آیت طشتری پر لکھ کر پانی سے دھو کر پی لیا تو پیشاب ٹھیک آنے لگا اور پتھری نکل گئی۔بسم اللہ الرحمن الرحیموَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ۙo فَکَانَتْ ہَبَآءً مُّنْبَثًّا (الواقعہ 6,5)۔وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُکَّتَا دَکَّۃً وّٰحِدَۃً (الحاقۃ 14)
٭اسی طرح اس آیت شریف کو لکھ کر اس کا پانی پینا پیشاب اور پاخانہ کی تکالیف کو بھی دورکرتا ہے۔ کلام اللہ پر یقین رکھنا لازم ہے۔وَ اِذِ اسْتَسْقٰی مُوْسٰی لِقَوْمِہٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ  سے لیکر فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ۔(البقرۃ 60)
٭اس مرض کیلئے سورۂ کوثر بھی اسی طرح نفع بخش ہے۔
٭سلسل بول بیماری ہے‘ پیشاب بار بار چھوٹے وقفوں سے یا قطروں کی صورت میں آتا ہے اس کے دفعیہ کیلئے ان آیات کو لکھ کر بازو یا گلے میں باندھ لیا جائے تو بحکم ربی یہ مرض زائل ہوجائیگا۔ وَ قِیْلَ یَاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَکِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَغِیْضَ الْمَآءُ وَقُضِیَ الْاَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَی الْجُوْدِیِّ وَقِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ﴿ھود۴۴﴾
مصیبت کے وقت کیا پڑھیں؟؟؟
(ایم ایم قریشی)
جنگ خندق میں مسلمانوں پر سخت ترین وقت آگیا تھا‘ حضور نبی کریم ﷺ بھی جنگ میں اتنے مصروف تھے کہ ایک مرتبہ آپ ﷺ کی نماز تک قضاء ہوگئی۔ صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ ہمارے کلیجے منہ کو آگئے ہیں‘ دشمن کی سختی اور ہیبت بے انداز ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا اس کلام کو بار بار پڑھو۔ اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَاَمِنْ رَوْعَاتِنَاترجمہ: ’’اے اللہ ! ہماری عزت آبرو کی پردہ پوشی کرنا اور ہمیں سختی سے امن عطا کرنا‘‘اللہ نے اپنے حبیب ﷺ کی برکت سے کرم کیا اور فتح نے مسلمانوں کے قدم چوم لیے۔ آپ بھی سختی کے وقت درود شریف کی شرکت سے اس کلام کو پڑھا کریں۔
٭ ہر صبح کو تین بار اسے پڑھیں گے درودشریف کی معاونت کے ساتھ تو انشاء اللہ ہر مصیبت اور الم سے حفاظت ہوگی۔
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھَوَا لسَّمِیْعُ الْعَلِیْمِ۔
٭ فرمان نبوی ﷺ ہے کہ صبح و شام قرآن حکیم کی تین آخری سورتیں یعنی تینوں قل شریف پڑھا کریں تو دن رات امن میں گزرے گا تاہم چند شرائط کا لحاظ ضروری ہے۔ فرائض و واجبات باقاعدگی سے ادا کریں۔ ہمیں ہر طرح سے گناہ سے بچنا چاہیے۔ کسی آسمانی یا زمینی مصیبت کے وقت گھروں میں اذانیں دینا پریشانی کو دور کرتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 184 reviews.