Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ننھی سے بچی آسیب کا شکار!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2023ء

شادی کے ایک سال بعد اللہ تعالیٰ بیٹی سے نوازا۔جب وہ تین ماہ کی ہوئی تو ہم اسے اپنے آبائی گائوں لے کر گئے۔راستے میںایک جگہ پر گاڑی خراب ہو گئی‘وہاں قریب ہی کھیت وغیرہ تھے جہاں بیٹی کو لے کر بیٹھ گئی۔تھوڑی ہی دیر بعد بیٹی نے چیخنا اور چلّانا شروع کر دیا۔گاڑی ٹھیک ہو چکی تھی اور ہم اپنی منزل پر بھی پہنچ چکے تھے مگر بیٹی چپ نہ ہوئی اور مسلسل چیخ چیخ کر روتی رہی۔ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا‘کچھ ادویات وغیرہ لیں مگر وہ ٹھیک نہ ہو سکی۔مجبوراً اسی رات ہمیں گھر واپس آنا پڑا۔تین دن گزر گئے مگر مسئلہ برقرار رہا۔ہمیںکسی نے بتایا کہ دوران سفر یہ بچی آسیب وغیرہ کا شکار ہو چکی ہے۔مختصر یہ کہ میں اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ آستانہ منت مراد(واقع شیخوپورہ روڈ‘قلعہ ستار شاہ سٹاپ سے چند کلو میٹر اندر ہجویری محل)پہنچی۔وہاں جا کر اسمائے الحسنیٰ کے جلوئوں‘اسمائے اصحاب کہف ‘اونٹ کی ہڈی‘مٹی کے کوزے‘لاہوتی دوپٹہ والے اعمال کیے۔اس کے علاوہ فیڈر کور لیا جس پر نورانی الفاظ لکھے تھے وہ فیڈر پر چڑھایا۔گھر پہنچے تو اگلے دن بیٹی کی طبیعت میں بہتری تھی۔اس کے فیڈر پر تعویذ والا کور چڑھایا تو اس نے دوبارہ سے دودھ پینا بھی شروع کردیا اور چند دن بعد بالکل ٹھیک ہو گئی۔(نسرین‘شیخو پورہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 318 reviews.