محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سمجھ نہیں آرہی کہ خط کا آغاز کیسے‘ کہاں سے اور کن الفاظ سے کروں۔ اصل بات یہی ہے کہ میں دو یا تین سال پہلے آپ کے درس میں شرکت کیلئے تسبیح خانہ لاہور میں آیا‘ درس میں بہت سکون قلب محسوس ہوا‘ محسوس ہوا کہ یہاں کچھ ہے‘ تسبیح خانہ کے اندر کوئی اور ہی دنیا ہے جو میری دنیا سے الگ ہے‘ یہاں آکر محسوس ہوا کہ میری زندگی میں کہیں کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہے‘ میری زندگی میں خلا تھا جو یہاں آکر پورا ہوا۔ یوں تسبیح خانہ میری زندگی کا حصہ بن گیا۔ میری زندگی میں بہت نشیب فراز آئے ‘ میں ڈگمگا رہا تھا‘ ڈر تھا کہ میں بھی زندگی میں ناکام نہ ہوجاؤں‘ نماز پہلے بھی پڑھتا تھا مگر اس نماز کے پیچھے وجہ کچھ اور ہوتی تھی‘ امتحان میں کامیابی‘ نوکری ‘ صحت‘ دولت بعض اوقات دعامیں (اللہ مجھے معاف کرے) اللہ سے شکوہ بھی کر بیٹھتا۔ مگر جب سے تسبیح خانہ میں درس سننا شروع کیا ہے تمام راستے سیدھے ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ اب میں ایک سکول ٹیچر ہوں اور میرا گریڈ 9 ہے‘ میں اسی میں خوش ہوں۔ پریشانیاں ضرور آتی ہیں مگر ان کا حل بھی جلد نکل آتا ہے۔بس اللہ مجھے دین پر ثابت قدم رکھے۔ فرائض میں سستی سے بچائے ۔ آمین۔ (چ۔ق)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں