Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں درود پڑھ رہی تم تلاوت کرو! میرا آخری وقت آگیا!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

مرض کی شدت نے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنادیا رنگ جل کر سیاہ ہوگیا۔ انتقال سے دو تین گھنٹے قبل بہنوں سے کہا کہ مجھے غسل کراکر سفید جوڑا پہنا دیں بستر پر دراز ہوکر تسبیح ہاتھ میں لی والدہ اور بہنوں سے کہا کہ میں درود شریف پڑھنے لگی ہوں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے کسی شمارے میں’’ایڈیٹر کے قلم سے‘‘ میں آپ نےچند مرحومین کے آخری لمحات کی تصویر کشی نے مجھے بھی ماضی میں جھانکنے پر مجبور کیا۔ میری چند عزیز ہستیوں نے داعی اجل کا اس طرح مسکراتے ہوئے استقبال کیا
کینسر کی شکار معلمہ کا باعث رشک خاتمہ
2005ء میں میری ایک ساتھی معلمہ جو کینسر کا شکار تھیں ان کی وفات کا واقعہ ہر صاحب ایمان کے لیے باعث رشک ہوگا۔ تین سال تک وہ موت و حیات کی کشمکش میں گرفتار رہیں۔ اس موذی مرض کی وجہ سے ایک آنکھ کی بینائی جاتی رہی۔ آپریشن اور ایک سال تک کیموتھراپی کی اذیتیں کمال صبر و ضبط سے برداشت کیں پھر ہمیں پتہ چلا کہ عمرہ کے لیے سعودیہ چلی گئی ہیں۔ واپسی پر جب ہم ملاقات کے لیے گئیں تو بولیں اس مرض سے صحت یابی تو ناممکن ہے پھر مہنگے علاج پر رقم خرچ کرنے کی بجائے سوچا کہ مکہ مدینہ جاکر آنکھوں کی تشنگی بجھالوں۔ مرض کی شدت نے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنادیا رنگ جل کر سیاہ ہوگیا۔ انتقال سے دو تین گھنٹے قبل بہنوں سے کہا کہ مجھے غسل کراکر سفید جوڑا پہنا دیں بستر پر دراز ہوکر تسبیح ہاتھ میں لی والدہ اور بہنوں سے کہا کہ میں درود شریف
پڑھنے لگی ہوں آپ سب قرآن پاک کی تلاوت کریں سب اشکبار تلاوت کرتے رہے اور وہ درود شریف کا ورد کرتے ہوئے اللہ کو پیاری ہوگئیں غسل میت کے بعد اللہ گواہ ہے اتنا پیلا، پرسکون اور نورانی چہرہ شاید ہی میں نے کسی کا دیکھا ہو۔
دوسرا واقعہ راولپنڈی کے مشہور علمی و تعلیمی شخصیت قاضی صغیر الحق صاحب کا ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد باقی زندگی فیض الاسلام ادارہ کے یتیم بچوں کے لیے وقف کردی اور اللہ تعالیٰ نے اس عالم میں اپنے پاس بلایا کہ مسجد میں فجر کی نماز ادا کی قرآن پاک کھولا اور تلاوت کرتے ہوئے سرجھک گیا قریب بیٹھے ان کے بھانجے (جو داماد بھی ہیں) نے سر سیدھا کیا تو آنکھیں بند اور ہونٹوں پر مسکان۔
سورۂ رحمٰن کی تلاوت اور خاتمہ بالخیر کے آثار
تیسرا واقعہ میری مرحومہ پھوپھی زاد بہن کا ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے نقص سے بالکل کبڑی ہوگئی تھیں۔ مرنے کے بعد بالکل چت سیدھی لپٹی ہوئی کہ انہیں دیکھ کر میں نے ان کی بیٹی سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ موت کے بعد اس پوزیشن میں آگئیں پتہ چلا کہ ہر وقت سورئہ رحمن کی تلاوت نے انہیں یہ ثمردیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 663 reviews.