ہمارے معاشرے میں حاملہ عورت کی دیکھ بھال کرنے والی بزرگ خواتین جہاں ان کو وزن اٹھانے اور اٹھنے بیٹھنے میں احتیاط کا مشورہ دیتی ہیں وہیں پر ان کو اچھی غذا کھانے کی بھی ترغیب دیتی ہیں‘ ان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ جو عورت حمل کے دوران اچھی غذا لیتی ہے‘گھر کے کام کاج اور اپنی صحت کا خیال رکھتی ہے اس کا بچہ نہ صرف پیدائش کے وقت صحت مند ہوتا ہے بلکہ آنے والی زندگی کے مشکل ترین حالات کا مقابلہ بھی زیادہ بہتر طریقے سےکر سکتا ہے۔ اب غذائيت کے ماہرین نے اپنی تمام تر تحقیق کے بعد اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ ماں کی غذا کا اثر نہ صرف بچے کی جسمانی صحت پر پڑتا ہے بلکہ اس کا براہ راست اثر بچے کی ذہنی نشوونما پر بھی ہوتا ہے اور کچھ خاص غذائيں ایسی ہیں جن کے استعمال سے بچہ ذہین پیدا ہوتا ہے۔ ایسی ہی چند غذاؤں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
نشاستہ دار غذائیں
چاول، پاستا، دلیا، روٹی اور آلو جیسی نشاستے دار غذائوں سے جسم کو توانائی ملتی ہے جس کی حمل کے دوران میں بہت ضرورت رہتی ہے۔ اگر چاول غیر مصفیٰ اور روٹی چوکر والی ہو تو اس سے جسم کو ریشہ بھی خوب ملے گا۔
بچے کی نشوونما میں مفید
پھلوں اور سبزیوں میں حیاتین اور معدنیات کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں‘ لہٰذا مناسب مقدار میں روزانہ کم از کم پانچ بار یہ غذائیں کھائیں۔ دوران حمل پروٹین بہت اہم ہے، یہ بچے کے عضلات، ہڈیوں‘ اعضاء کی تشکیل اور نشوونما میں بڑا نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ لہٰذا اس دوران حاملہ عورت گوشت، مچھلی(حسب موسم)، دالیں، انڈے، مرغی کا گوشت وغیرہ استعمال کرے‘یہ وہ غذائیں ہیں جن میں پروٹین کثیر تعدادمیںپایا جاتا ہے۔دودھ اور دودھ سے بنی غذائوں میں حیاتین (وٹامن ڈی) اور کیلشیم خوب مقدار میں پایا جاتا ہےجو بچے کے جسمانی ڈھانچے اور دانتوں کی تشکیل کے لئے بہت ضروری ہے، لہٰذا روزانہ تھوڑا سا کم بالائی والا دودھ یا اس سے بنی ہوئی چیزیں، دہی، پنیر وغیرہ ضرور کھانا چاہیے۔
خون کی کمی کا علاج
جب ایک لڑکی ماں بنتی ہے اس میں خون کی کمی واقع ہوتی ہے،ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں بچے پیداکرنے والی عورت میں اکثر آئرن کی کمی ہوتی ہے۔اس لئے بہت ضروری ہے کہ آئرن سے بھرپور غذا استعمال کی جائے۔ کیونکہ آئرن کی کمی کی وجہ سے بچے کی صحیح طریقے سے نشوونما نہیں ہوپاتی۔آئرن اور خون کی کمی کی وجہ سے کم وزن والے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اس لئے آئرن سے بھرپور غذا جیسے سبز پتوں والی سبزی کا استعمال کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ گری دار میوں کااستعمال کرنا چاہیے۔ٹماٹر آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔کشمش،خشک خوبانی ،شہتوت، انار، تربوز،پالک،چنے، گوشت اور کلیجی آئرن حاصل کرنے کےبہترین ذرائع ہیں۔
حاملہ خواتین یہ غلطی ہرگز نہ کریں
حاملہ عورت کو مشروبات اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کرنا چایئے۔حمل کر دوران حاملہ عورت کومصالحےدار کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ سینے پر جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔ کھانے کے بعد چہل قدمی کرنی چاہیے تاکہ بدہضمی سے بچا جا سکے۔ چائے اورکافی کا بھی کم استعمال کرنا چایئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں