Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دنیا و آخرت کی ہر خیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2011ء

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حدیث قدسی میں اپنے رب کا ارشاد نقل کرتے ہیں ”جب میرا بندہ مجھے یادکرتا ہے اور اس کے ہونٹ میری یاد میں ہلتے رہتے ہیں تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ (ابن ماجہ) حضرت عبداللہ بن بُسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک صحابی نے عرض کیا ”یارسول اللہ! احکام تو شریعت کے بہت سے ہیں (جن پر عمل کرنا تو ضروری ہے ہی لیکن) مجھے کوئی ایسا عمل بتادیجئے جس کو میں اپنا معمول بنالوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ہر وقت تر رہے۔ (ترمذی) حضرت ابودرداءرضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم کو ایسا عمل نہ بتائوںجو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر ہو‘ تمہارے مالک کے نزدیک سب سے زیادہ پاکیزہ‘ تمہارے درجوں کو بہت زیادہ بلند کرنے والا‘ سونے چاندی کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے سے بھی بہتر اور جہاد میں تم دشمنوں کو قتل کرو وہ تم کو قتل کریں اس سے بھی بڑھا ہوا ہو؟ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا ضرور بتائیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”وہ عمل اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔“ (ترمذی) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا”چار چیزیں ایسی ہیں جس کو وہ مل گئیں اس کو دنیا و آخرت کی ہر خیر مل گئی۔ شکر کرنے والا دل‘ ذکر کرنے والی زبان‘ مشقتوں پر صبر کرنے والا بدن اور ایسی بیوی جو نہ اپنے نفس میں خیانت کرے یعنی پاک دامن رہے اور نہ شوہر کے مال میں خیانت کرے۔(طبرانی‘ مجمع الزوائد) حضرت ابودرداءرضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزانہ دن رات بندوں پر احسان اور صدقہ رہتا ہے لیکن کوئی احسان کسی بندے پر اس سے بڑھ کر نہیں کہ اس کو اللہ تعالیٰ اپنے ذکر کی توفیق نصیب فرمادیں۔ (طبرانی‘ مجمع الزوائد)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 282 reviews.