Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

کاروباری انتظام ہماری کئی دکانیں ہیں لیکن بہت سے مسائل ایسے ہیں جو ختم ہونے کا نام نہیں لیتے۔ پیسے آتے ہیں لیکن نہ جانے کہاں خرچ ہو جاتے ہیں۔ گذشتہ قرضہ اتارنے کی بہت کوشش کی لیکن قرض جوں کا توں ہے۔ ہم ایمانداری سے کام کرتے ہیں لیکن پریشانیاں پھربھی درپیش ہیں۔ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں و ہ کام نہیں ہوتا ۔ ایک مسئلہ ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔ بہنوں کے رشتوں کی بات طے نہیں ہوتی۔ مہینے کے آخری دنوں میں دکان خالی ہو جاتی ہے لیکن پیسوں کا حساب نہیں ہوتا۔ کئی طرف سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ (ناصر علی) مشورہ: آپ کے خط کی بعض باتیں یہ کہنے پرمجبور کر رہی ہیں کہ آپ اپنے کاروبار کے معاملات کے اچھے انتظام اور جانچ پڑتال پر توجہ دیں۔ کسی تجربے کار شخصیت سے بھی مشورہ کر لیں۔ عملی اقدامات کے ساتھ نماز فجر کے بعد اول آخر تین‘ تین بار درود شریف کے ساتھ سورۀ شوریٰ کی آیت نمبر 19 پڑھ کر بارگاہ ایزدی میں دعا کیا کریں۔ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔ خاندان ہم چھ بہن بھائی ہیں۔ ایک بھائی اور ایک بہن کی شادی ہوچکی ہے۔ بڑے بھائی جن کی دو بیٹیاں ہیں‘ بیروزگار ہیں۔ والدین سے بھی الجھتے رہتے ہیں۔ بھابی کا مزاج بھی سخت ہے۔ ہمارے گھر کے مالی حالات بھی خراب ہیں۔ والد اور بھائی کے کام ایسے ہیں کہ جن سے نہایت قلیل آمدنی ہوتی ہے۔ معاشی تنگی کی وجہ سے ہم بہنوں کی تعلیم پر بھی برااثر پڑرہا ہے۔ (افروز۔ ڈیرہ غازیخان) مشورہ: آپ کے گھر کا کوئی بھی فرد روزانہ نماز عشاءکے بعد ایک بار سورۀ ص ٓ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کیا کرے۔ یہ عمل چالیس دن تک جاری رکھیں۔ گھر میں بہار شادی کو تین سال ہوچکے ہیں لیکن اولاد کی تمنا پوری نہیں ہوئی ہے۔ دو مرتبہ امید پیدا ہوئی لیکن بار آور نہ ہوسکی۔ (طاہرہ۔ ساہیوال) مشورہ: نماز فجر کے بعد سورۀ یٰسین چالیس روز پڑھ کر دعا کریں اور نماز عشاءکے بعد سورۀ مریم نوے دنوں تک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اولاد کی نعمت کا سوال کیا کریں۔ ظاہری اسباب کی تکمیل کا خانہ بھی پورا کریں یعنی جسمانی و طبی معائنہ کرائیں اور علاج بھی کرائیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جلد اپنا فضل و کرم فرمائیں۔ رشتہ نہیں مل رہا میری عمر تیس سال سے اوپر ہوگئی ہے۔ ملازمت پیشہ ہوں۔ میری شادی کی کئی سالوں سے بات چل رہی ہے لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوتا۔ کوئی مناسب رشتہ بھی نہیں مل رہا ہے۔ کبھی تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ رشتہ ہوگا بھی یا نہیں۔ (محمدارشد) مشورہ: نصف رات کے بعد دو رکعت نفل پڑھ کر اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک بار سورۀ فاتحہ اور تین بار سورۀ اخلاص پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اچھے رشتے کیلئے دعا کیا کریں۔ دعا کو پوری یکسوئی کے ساتھ کئی بار دہرائیں۔ یہ عمل تین ہفتے کیا جائے۔ غصے کی آگ میرے بھائیوں اور والد میں غصہ بہت ہے۔ بھائی ذرا سی بات پر ایک دوسرے سے الجھ پڑتے ہیں ہر شخص اپنی بات پر زور دیتا ہے۔ (عالیہ) مشورہ: نماز فجر کے بعد سورۀ رحمن مناسب بلند آواز سے پڑھا کریں اور پھر گھر کے افراد جس جگہ سے پانی پیتے ہیں اس پر دم کردیا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنا فضل و کرم فرمائیں۔ نامعلوم ہستی ہمیں رات کے وقت یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی دوسرے کمرے میں چل رہا ہے یا پھر لوگوں کو یوں لگتا ہے کہ کوئی برآمدے میں سے گزر کر گیا ہے۔ یہ بات میں نے نہیں گھر کے دوسرے افراد نے بھی محسوس کی ہے۔ بعض لوگ اسے شک و وہم قرار دیتے ہیں لیکن بہت سے لوگ اسے آسیب بتاتے ہیں ہم ڈرتے ہیں کہ کوئی نقصان نہ ہوجائے۔ (شمسہ‘ لاہور) مشورہ: نقصان ڈر خوف سے ہوتا ہے‘ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گھر کے سب افراد نماز کی پابندی کریں اور صبح و شام پانی پر سورہ فلق دم کرکے پی لیا کریں۔ لوبان کے ٹکڑوں پر اکیس بار سورہ فلق دم کرکے محفوظ کرلیں اور روزانہ شام کے وقت چند ٹکڑے جلا کر اس کا دھواں پورے گھر میں پھیلا دیں۔ یہ عمل ایک ہفتے تک کیا جائے۔ روزانہ تلاوت قرآن پاک کرکے اس کا ترجمہ بھی بغور پڑھا کریں۔ انشاءاللہ گھر پر قائم ہر قسم کے اثرات کا خاتمہ ہوجائے گا۔ شک کے سائے مجھے بات بات پر شک ہوتا ہے‘ نماز ادا کرتے ہوئے تعداد رکعات پر اور وضو کے ارکان پر بھی شک ہونے لگتا ہے کہ درست طور پر پورے کیے یا نہیں۔ صحیح بات پر بھی غلط ہونے کا شک ہونے لگتا ہے۔ بار بار کسی کام کو پورا کرکے بھی اطمینان نہیں ہوتا۔ ذہن شدید کشمکش کا شکار ہوجاتا ہے۔ ذہن میں مختلف خیالات گردش کرنے لگتے ہیں۔ (ماریہ حسن‘راولپنڈی) مشورہ:رات سونے سے پہلے اندھیرے میں بیٹھ کر سورہ عنکبوت کی آیت نمبر 20 تین بار پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ نماز فجر کے بعد چلتے پھرتے اسم ذات اللہ اللہ کا ورد دل ہی دل میں کیا کریں۔ دس منٹ تک۔ روزانہ کچھ دیر قرآن پاک کے ایک حصے کی تلاوت کرکے ترجمے کے ساتھ اس کے معنی پر غور کیا کریں۔ انشاءاللہ جلد شک پر مبنی خیالات کا زور ٹوٹ جائےگا۔ صحت و تندرستی میں کچھ عرصہ قبل بیمار ہوگئی۔ ہسپتال میں داخل ہوئی۔ بیماری کی بعد جسمانی حالت پہلے جیسی نہیں رہی۔ جسمانی طور پر نحیف ونزار ہوگئی ہوں۔ حافظہ کمزور ہوگیا ہے اور بال بھی کمزور ہوگئے ہیں۔(شائستہ جبیں‘ کوہاٹ) مشورہ: بیماری کے مطابق اور جسمانی حالت طبیب کے مشورے سے غذا کا خیال رکھیں۔ روزانہ عمدہ قسم کے چار چھوہاروں پر ایک بار سورہ فاتحہ‘ گیارہ بار بسم اللہ شریف دم کرکے کھالیا کریں۔ علی الصبح کھلی فضا میں آہستگی سے گہری سانس لے کر نکالا کریں دس منٹ تک۔ انشاءاللہ ہر قسم کے فوائد حاصل ہونگے۔ ہٹ دھرمی میرے شوہر کے اندر ضد اور حاکمانہ رویہ زیادہ ہے وہ میری یا گھروالوں کی بات نہیں سنتے۔ اپنی بات پر بضد رہنے کی عادت سے وہ کئی بار نقصان بھی اٹھاچکے ہیں۔ افسوس بھی کرتے ہیں لیکن پھر وہی روش اپنا لیتے ہیں۔ (زریں‘ قصور) مشورہ: رات کو جب شوہر سوجائیں تو ایک بار سورہ فاتحہ پڑھ کر گردن کے پیچھے یا سر پر دم کردیا کریں۔ کم از کم چار ماہ تک یہ عمل جاری رکھیں اور جن دنوں کسی مجبوری کی وجہ سے یہ عمل نہ کرسکیں بعد میں پورے کرلیں۔ قسمت میرے بہت سے کام بنتے بنتے بگڑ جاتے ہیں یوں لگتا ہے کہ قسمت مجھ سے ناراض ہوگئی ہے۔ مجھے کوئی دعا بتائیں کہ میرا مسئلہ حل ہوجائے۔ (اشہد۔ لاہور) مشورہ: تمام حالات کا جائزہ لیں اور اللہ پر یقین و توکل کو بڑھائیں۔ نماز کی پابندی کریں۔ ہر نماز کے بعد استغفار پڑھیں اور پھر سورۀ شوریٰ کی آیت نمبر 19 گیارہ بار پڑھ کر اللہ سے دعا کیا کریں جس قدر بھی استطاعت حاصل ہو اس کے مطابق ضرورت مند افراد کی مالی امداد کیا کریں۔ مصائب میرا گھرانہ کافی عرصے سے مصائب کا شکار ہے‘ شوہر بیروزگار ہیں جو کام شروع کرتے ہیںاس میں نقصان ہوتا ہے حالات کی خرابی کی وجہ سے بیٹا بھی بدتمیزی اور بداخلاقی کرنے لگا ہے۔ نماز‘ روزہ‘ حلال روزی کا حصول اور ایمانداری سب میں موجود ہے باہر سے ہم بڑے خوش لگتے ہیں لیکن اندر سے ناخوش ہیں۔ (شبانہ۔ کراچی) مشورہ: رات کے وقت پانچ مرتبہ درود شریف‘ چار مرتبہ استغفار اور پانچ مرتبہ سورہ آل عمران کی پہلی دو آیات پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حالات کی بہتری کی دعا کیا کریں۔ یہ عمل کم از کم تین ماہ جاری رکھیں۔ کاروبار میرے شوہر نہایت غیرذمہ دار قسم کے انسان ہیں۔ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد جو رقم انہیں ملی‘ وہ سب انہوں نے کسی کے کہنے پر کاروبار میں لگادی۔ کاروباری توجہ نہ ہونے اور مطلبی دوستوں کی غلط رہنمائی کے باعث نقصان ہوا‘ یہاں تک کہ اپنا گھر بھی بیچنا پڑا اب پھر روزگار کیلئے کوششیں کررہے ہیں لیکن میرے یا دوسرے مخلص رشتہ داروں کے مشوروں پر عمل نہیں کرتے اور اکثر مجھ سے الجھ پڑتے ہیں۔(فرخندہ‘ چارسدہ) مشورہ: نماز عشاءکے بعد سات بار سورہ فاتحہ پڑھ کر شوہر کے رویے میں بہتری کی دعا کریں۔ سورہ کوثر ایک بار پڑھ کر رات کے وقت اس تکیے پر دم کریں جو شوہر سونے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اس تکیے کو کوئی دوسرا فرد استعمال نہ کرے۔ آپ خود نماز فجر کے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کیا کریں۔ ان وظائف پر نوے دنوں تک عمل کیا جائے۔ ذہنی کمزوری میری یادداشت بہت کمزور ہے۔ اس کی وجہ سے میری تعلیم پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ امتحان کے دوران میں سب کچھ اس طرح بھول جاتا ہوں جیسے کبھی کچھ یاد ہی نہ کیا ہو۔ حالانکہ میں سال کے پہلے دن سے تیاری کررہا ہوتا ہوں۔ یہی حالت رہی تو شاید میرا کیریئر تباہ ہوجائے۔ دماغی کمزوری اتنی زیادہ ہے کہ معمول کے کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ہر چیز بھول جاتا ہوں۔ (محمد محسن‘ لاہور) مشورہ: تعلیم سے دل اچاٹ ہوجانے‘ دماغی کمزوری اور فہم وفراست میں کمی دور کرنے کیلئے صبح و شام سورہ یٰسین کی ابتدائی چار آیات اول آخر درود شریف پڑھ کر ایک چائے کا چمچہ شہد پر دم کرکے پئیں اور اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ علی الصبح افق پر نمودار ہونے والی سورج کی ہلکی روشنی کو دس منٹ تک دیکھتے ہوئے درمیان میں سات بار سورۀ اخلاص پڑھ لیا کریں۔ چالیس روز تک۔ بیٹیوں کے رشتے میری 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے‘ بڑی بیٹی کی شادی کی مگر اس کے سسرال والے بہت اذیت پسند ہیں۔ میری بیٹی کو ذہنی اذیتیں دیتے رہتے ہیں۔ اس کا میاں بھی اس کا ساتھ نہیں دیتا۔ میرا بیٹا پڑھا لکھا ہے مگر بیروزگار ہے۔ بچیوں کے رشتوں کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے کہیں بھی بات نہیں بنتی ہے۔ کئی رشتے آتے ہیں۔ پریشانی مستقل کھائے جارہی ہے۔ مالی حالات بھی کمزور ہیں۔ بہت سارے وظیفے بھی کیے مگر بے فائدہ۔ اب آپ کو خط لکھ رہی ہوں کہ میرے مسائل کا حل ضرور بتائیں۔ اس کے علاوہ چھوٹی بیٹی مستقل بیمار رہتی ہے۔ کوئی علاج فائدہ نہیں دیتا ہے۔ سر درد اور معدہ کی تکلیف ہے۔ نظر بھی بہت کمزور ہے۔ اس کیلئے کوئی علاج بتائیں آپ کی بہت شکرگزار ہوں گی۔ ( بانو‘ فیصل آباد) مشورہ: بانو بہن! پریشان نہ ہوں‘ اللہ کی نعمتوں کا شکرادا کرتی رہیں نعمتیں بڑھتی رہیں گی۔ بیٹی سے کہیں سسرال میں پیار محبت سے رہے اور ایک دعا اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِھِم وَنَعُوذُ بِکَ مِن شُرُورِ ھِم۔ہر نماز کے بعد21 بار پڑھ کر تمام لوگوں پر غائبانہ پھونک دیا کرے۔ بیٹے سے کہیں کہ وہ نماز کا اہتمام کرے اور یَاوَہَّابُ روزانہ 313 بار توجہ سے پڑھے‘ غیب سے مدد ہوگی۔ مسائل حل ہونگے۔ آپ کی بیماری موجودہ حالات کی وجہ سے ہے۔ بتائے گئے اعمال شروع کریں ٹھیک ہوجائے گی۔ دوانمول خزانے پڑھیں میں اپنے مسائل کیلئے وظیفہ جاننا چاہتی ہوں۔3 سال پیشتر پرانی بلڈنگ گرا کر اس پر دکانیں بنادیں اور کاروبار سے پیسے نکال کر اورکچھ لوگوں سے ایڈوانس اور قرض لیکر یہ کام کیا۔ سوچا تھا کہ یہ جگہ کرایہ پر چلی جائے گی اور قرضہ اور کارروبار صحیح ہوجائے گا مگر معاملہ اس کے برعکس ہوا ‘نہ تو جگہ کسی خاص کرایہ پر لگی اور نہ کوئی کاروبار اپنی جگہ واپس آیا۔ سخت پریشانی ہے آپ کے بتائے ہوئے دو انمول خزانے پڑھ رہے ہیں مگر نہ تو بچوں کی کامیابی ہورہی ہے اور نہ ہی کاروبار صحیح ہورہا ہے۔ نہ قرضہ ختم ہورہا ہے۔ گھر میں لڑائی جھگڑا ہے۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ مسائل حل ہوجائیں۔ بڑا بیٹا جو 24 سال کا ہے پڑھائی میں کامیاب نہیں ہورہا۔ آپ کا بتایا ہو وظیفہ یَاذَاالجَلَالِ وَالاِکرَامِ پڑھ رہا ہے۔ اس کیلئے بھی اور دوسرے بچوں کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں۔ (والدہ کاظم لطیف) مشورہ: بہن دو انمول خزانہ پڑھا جائے اور اثر نہ کرے ہو نہیں سکتا۔ لگتا ہے آپ لوگ بے یقینی کی کیفیت سے پڑھ رہے ہیں میرا کوئی کام ایسا نہیں جوان انمول خزانوں نے نہ کیا ہو۔ آپ تھوڑی سے توجہ اور دھیان سے پڑھیں انشاءاللہ کام ہوجائےگا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 006 reviews.