Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے معذور بچے کی تعلیمی کامیابی کا راز

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

مجھے آنکھوں پر یقین نہیں آیا وہ فرسٹ آیا۔ میرا بیٹا بہت خوش‘ میں نے کہا کہ پڑھائی جاری رکھو اور سالانہ امتحان میں بھی فرسٹ آؤ تو مانوں‘ سکول کے ساتھ اس نے اپنی پڑھائی (وظیفہ)بھی جاری رکھی اور حیرت انگیز طور پر سالانہ امتحان میں بھی اول پوزیشن لی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ایک ہی بیٹا ہے جس کی عمر سولہ سال ہے۔ وہ بچپن سے ہی پٹھوں کے کھچاؤ میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے سارے کام خود نہیںکرسکتا ٹھیک سے نہیں چل سکتا۔ بول نہیں سکتا۔ لکھ نہیں سکتا۔ وہ اسپیشل بچوں کے سکول میں چھٹی کلاس میں پڑھتا تھا۔ اسے پیپرز میں ہمیشہ رائٹر ملتا تھا جو کہ میرے بیٹے کا پیپر حل کرتا تھا۔ میرے بیٹے کا نام محمدعلی ہے اور وہ کلاس میں ہمیشہ سے دوسری پوزیشن لیتا آرہا تھا۔میری آپ سے ملاقات ہوئی‘ میرے اس اسپیشل بچے نے آپ کے کلینک میں ہی آپ کے ہاتھ پر بیعت لی۔
آپ نےہمیںحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ دیا۔ تمام گھر والوں نے اسے پڑھنا شروع کردیا۔ میرے بیٹے نے تھوڑے ہی عرصہ میں ایک نصاب پورا کرلیا۔ سیکنڈ ٹرم شروع ہوگئے اور میرے بیٹے کا جب رزلٹ آیا تو میں حیران رہ گئی۔ مجھے آنکھوں پر یقین نہیں آیا وہ فرسٹ آیا۔ میرا بیٹا بہت خوش‘ میں نے کہا کہ پڑھائی جاری رکھو اور سالانہ امتحان میں بھی فرسٹ آؤ تو مانوں‘ سکول کے ساتھ اس نے اپنی پڑھائی (وظیفہ)بھی جاری رکھی اور حیرت انگیز طور پر سالانہ امتحان میں بھی اول پوزیشن لی۔ یہ میرا مشاہدہ اور تجربہحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کے بارے میں ہے جو کہ لاجواب اور حیران کن ہے جس نے بھی کیا فیض پایا۔ (شبانہ انجم‘ لاہور)
ناممکن کام اورہر ناممکن چیز ممکن
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو خوش وآباد اور صحت و تندرستی عطا فرمائے اور آپ پر اور آپ کی نسلوں پر‘ ہم پر‘ ہماری نسلوں پر اور تمام قارئین پر اور ان کی نسلوں پر خاص نظر کرم عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین!میں تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والے ہر درس میں آتی ہوں‘ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے‘درس میں آئی تو زندگی کی حقیقت کا پتہ چلا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو زندگی دی ہے وہ اچھے اور نیک کاموں میں گزارنے کے لیے دی ہے۔ میں نے آپ کے درس میں سے کچھ وظائف سیکھے جس کی وجہ سے مجھے بہت فوائد حاصل ہوئے۔
میں انٹرپارٹ ون کی طالب علم ہوں میں نے اپنے میٹرک کے امتحان کیلئے آپ کا بتایا ہوا ایک وظیفہ پڑھا وہ وظیفہ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ہے۔ جو ہر روز میں پیپر کی رات کو پڑھ کر اور صبح پیپر دینے کے لیے جانے سے پہلے پڑھتی تھی اور جب میرا پیپر ہوجاتا تھا تو میں آخری چھ سورتیں پڑھ کر پیپر پر دم کرتی تھی جس کی وجہ سے آج میں اتنے اچھے کالج کی طالب علم ہوں۔ درس میں حاضری کی بدولت جب میں نے اپنا رزلٹ دیکھا تو میں حیران رہ گئی کہ میرے اتنے زیادہ نمبر کیسے آگئے؟ پھر مجھے یقین ہوا کہ یہ سب ان وظائف کی بدولت ہوا ہے اور بھی بہت سے ایسے وظائف ہیں جو میں پڑھتی ہوں جن میں سورۂ کوثر بھی شامل ہے جب سے میں نے وہ پڑھنا شروع کی ہوئی ہے پیسوں میں بڑی برکت ہے اور سورۂ قریش کی وجہ سے بھی ہر ناممکن کام اور ہر ناممکن چیز ممکن ہوجاتی ہے۔ایک اور مشاہدہ قارئین عبقری کو بتانا چاہتی ہوں کہ جب میرا کالج شروع ہوا تو کسی مسئلے کی وجہ سے میں کالج نہ جاسکی اور میرے والد مجھ سے ناراض تھے‘ میں نے ان سے بہت معذرت کی لیکن وہ میری معذرت تو دور میری بات ہی نہیں سن رہے تھے‘ بہت دعائیں کیں‘ نوافل پڑھے‘ عبقری رسالے میں بتائے ہوئے وظائف پڑھے او ر بہت زیادہ پڑھے‘ یقین سے پڑھا کہ میرے والد صاحب مان جائیں اور ان کی ناراضگی دور ہوجائے‘ اور پھر میں نے جب ان سے دوبارہ معذرت کی تو وہ مان گئے‘ وہ پھر سے مجھ سے پہلے کی طرح بات کرنے لگے‘ میں نے پھر دو نفل شکرانے کے پڑھے کہ اللہ پاک! تیرا شکر ہے کہ پاپا کی ناراضگی ختم ہوگئی ہے کیونکہ میں نے جو وظائف پڑھے تھے ان میں سب سے اہم پہلا کلمہ اور رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ہے۔ میرا نام پوشیدہ رکھیےگا۔ (پوشیدہ ‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 440 reviews.