Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبے سے علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2017

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔

Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔
ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادبِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھیں۔ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
رمضان کی آخری شب کا مراقبہ اور نورانی چہرہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔میں پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہوں اور آپ کے تمام درس بذریعہ انٹرنیٹ سنتی ہوں اور عبقری میں آنے والا مراقبہ ضرور کرتی ہوں۔ میں گزشتہ رمضان بہت زیادہ پریشان تھی‘ کچھ الجھنیں تھیں جو ختم ہونے کا نام ہی نہ لے رہی تھیں مگر آپ کے نماز فجر اور تراویح کے بعد ہونے والے درس اور درس کے بعد ہونے والے اسم اعظم کے ذکر کے بعد دعا میں شامل ہونے کی وجہ سے مجھے کامیابی حاصل ہوئی۔ رمضان المبارک ہی کی بات ہے کہ رمضان المبارک کی آخری شب میں مراقبہ میں تھی کہ مجھے گھر کے لان میں بہت زیادہ فرشتے نظر آئے‘ ان کے جسم نورانی تھے‘مراقبہ کرنے کی وجہ سے میں چہرہ دن بدن نورانی ہوتا جارہا ہے‘ہاتھ پاؤں بھی آہستہ آہستہ سفید ہوتے جارہے ہیں‘میری بہت سی پریشانیاں اور بیماریاں صرف روزانہ مراقبہ کرنے کی وجہ سے ختم ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر مجھے خوشبو محسوس ہوتی ہے اور کبھی کبھی کوئی بزرگ بھی نظر آتے ہیں۔ (ش،م، مانسہرہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 806 reviews.