Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نوجوان قبرستان گیا‘ گھر آیا اور پاگل ہوگیا!لرزہ خیز واقعہ

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے محلے میں ایک نوجوان انتہائی خوبصورت گورا چٹا تھا۔ دور سےدیکھنے میں انگریز معلوم ہوتا تھا۔ خوشحال گھرانے سے تعلق تھا‘ اعلیٰ ترین سواری اور بہترین کپڑے پہنتا۔اکثر محلے میں کہیں نہ کہیں کھڑا دوستوں سے گپ شپ میں مشغول نظر آتا۔کافی عرصہ سے وہ مجھے نظر نہ آیا‘ایک دن ایسے ہی میں نے محلے کے کریانہ والا سے پوچھاکہ فلاں جوان کدھر ہے؟ کافی عرصہ سے نظر نہیں آیا۔ کریانہ والے بھائی نے افسردہ لہجے میں کہا کہ ’’وہ تو پاگل ہوگیا ہے‘‘ مجھے حیرت کا جھٹکا لگا اور فوراً پوچھا وہ کیسے؟کہنے لگے: اس کا اٹھنا بیٹھنا غلط لڑکوں میں ہوگیا‘ اپنے ساتھ ہر وقت پستول رکھتا‘ ایک مرتبہ قبرستان میں کسی عزیز کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے گیا‘ وہاں سے واپسی پر ایک بلی دور بیٹھی ہوئی تھی نجانے اس کے دل میں کیا خیال آیا‘ پستول نکالی اور اس کا نشانہ لیکر گولی چلا دی‘ وہ گولی سیدھی بلی کے پیٹ میں لگی بلی کی ایک چیخ نکلی جس نے سارے قبرستان کو ہلا دیااور وہ وہیں ڈھیر ہوگئی۔اُس نے ایک خاص انداز سے پستول کو گھمایا اوراپنی جیب میں ڈال لی۔ اسی دن شام کو گھر میں بیٹھےبیٹھے اچانک پاگل ہوگیا‘ دو ماہ ہوگئے ایک کمرے میں زنجیروں میں قید ہے۔پاکی ناپاکی کا اسے کچھ علم نہیں‘سارا دن چیخیں مارتا ہے‘ دیواروں سےسر پٹختا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 144 reviews.