(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔)
دل کھانے سے ہٹ گیا ہو
اگر کسی مریض کا دل کھا نے سے ہٹ گیا ہو اس کو اکتالیس مر تبہ ا س آیت شریف کا پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلا نا نہا یت مفید ہے انشاءاللہ جلد مریض دانہ پانی خود مانگے گا آیت یہ ہے ۔ قُل مَن حَرَّمَ زِینَةَ اللّٰہِ الَّتِی ٓاَخرَجَ لِعِبَادِہ وَالطَّیباتِ مِنَ الرِّزقِ قُلھِیَ لِلَّذِینَ اٰمَنُو فِی الحَیوةِ الدُّنیا خَالِصَةً یومَ القِیا مَةِ (سورہ اعراف،آیت نمبر 32 )
وطن صحیح سلامت واپس آئے گا
اگر کوئی شخص حج کرنے جائے اور گیارہ مرتبہ اس آیت کومشک سے لکھ کر اپنے با زو پر باندھ لے انشاءاللہ تعالیٰ بالیقین اپنے وطن میں صحیح سلامت واپس آئے گا ۔ آیت یہ ہے ۔
اِنَّ رَحمَتَ اللّٰہِ قَرِیب’‘ مِّنَ المُحسِنِینَ ( سورة اعراف آیت نمبر 56 )
قوم کی بے جا مخالفت کو خدا کے حکم سے دور کرنا
اگر کسی شخص کا اس کی قوم برادری یا اہل وطن سے کسی دینی معاملہ میں نزاع ہو اور قوم اس سے اختلاف کرتی ہو۔ عشاءکی نماز کے بعد سے پانچ سو مر تبہ اس آیت کا اکیس دن تک پڑھنا یک لخت قوم کی بیجا مخالفت کو خدا کے حکم سے دور کرتا ہے آیت شر یف یہ ہے ۔ وَ سِعَ رَبُّنَا کُلَّ شَیئٍ عِلمًا ط عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلنَا ط رَبَّنَا افتَح بَینَنَا وَ بَینَ قَو مِنَا بِالحَقِّ وَاَنتَ خَیرُ الفَا تِحِینَ 0 ( سورہ اعراف آیت نمبر 89 )زیادہ ضرورت کے موقع پر تین ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنا مناسب ہے ۔
خاتمہ بالخیر
اگر کوئی مسلمان نزع کی حالت میں مبتلا ہو اگر ہو سکے تو خود مریض ورنہ اس کے گھر والے اس آیت کو بکثرت تلا وت کریں ۔ انشاءاللہ بہت جلد مشکل آسان ہو جائے گی اور خاتمہ بالخیر ہو گا۔ آیت یہ ہے : رَبَّنَا اَفرِغ عَلَینَا صَبرًا وَ تَوَفَّنَا مُسلِمِینَ 0( سورہ اعراف آیت نمبر 126 )
مبارک عمل
اگر کوئی شخص جنا ب سید المرسلین خاتم النبینا و اصحابہ اجمعین کی زیا رت سے مشرف ہو نا چاہے وہ جمعرات کے دن سے دوسرے جمعہ تک تو برابر اس آیت کو عشاءکی نماز کے بعد ایک ہز ار مر تبہ روز پڑھے انشاءاللہ زیارت سے مشرف ہو گا۔ آیت شر یف یہ ہے ۔ فَالَّذِینَ اٰمَنُوابِہ وَعَذَّرُوہُ وَنَصَرُوہُ وَاتَّبَعُو النُّو رَ الَّذِی ٓ اُنزِلَ مَعَہٓ‘ اُولٰٓئِکَ ھُمُ المُفلِحُونَ ط ( سورہ اعراف آیت نمبر 157 )
ہول، اضطراب قلب اور خفقان کے لئے
ہول کے مرض، اضطراب قلب اور خفقان کے لیے مینہ کے پانی سے اس آیت کا سات مر تبہ سات روز تک لکھ کر پلانا یا مینہ کے پانی سے زعفران گھول کر سات مر تبہ آیت کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالنا بفضلہ تعالیٰ بہت مفید ہے ۔
اِذیُغَشِّیکُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنہُ وَ ینزِّلُ عَلَیکُم مِّنَ السَّمَآءِ مَآئً لِےُطَھِّرَکُم بِہ وَ یُذھِبَ عَنکُم رِجزَالشَّیطٰنِ وَلِیربِطَ عَلٰی قُلُوبِکُم وَ یثبِّتَ بِہِ الاَقدَامِ 0 ط (سورہ اعراف آیت نمبر 11 )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں