Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مختلف پھول اور ان کے جادوئی طبی فوائد

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

کہا جاتا ہے کہ زعفران کے پھول کی خوشبو میں یہ جادو ہے کہ سونگھتے ہی ہونٹوں پر ہنسی آجاتی ہے۔ مفرح قلب و جگر ہے‘ اعصاب اور پٹھوں پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔ دماغ میں تروتازگی پیدا کرتی ہے‘ ذہنی پریشانی اور خلفشار کو دور کرتی ہے۔

ایروما تھراپی میں کام آنے والے روغنیات‘ عرقیات‘ عطریات اور خوشبوئیں مختلف قسم کے پھولوں‘ پتوں‘ پیڑوں کی چھالوں وغیرہ سے حاصل کیے جاتے ہیں جب کہ پودے کی طبعی عمر کے مطابق ہی اس سے حاصل کی جانے والی خوشبو چاہے وہ روغن کی شکل میں ہو یا عرق کی‘ اس کی تاثیر بھی ہوتی ہے۔ پودے پر جب پھول آنےوالے ہوتے ہیں اس وقت اگر روغن کشید کیا جائے تو وہ زیادہ مؤثر و مفید ثابت ہوتا ہے۔ مختلف پھولوں کی خوشبو سے بہت سارے طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ مثلاًگلاب کے طبی فوائد: گلاب کی خوشبو مفرح دل و دماغ ہے۔ مقوی ارواح ہے‘ قوت شامہ کی کمزوری کا ازالہ کرنا مقصود ہو تو گلاب کے تازہ باغیچے کو سونگھنا مفید ہے اس کی خوشبو بے خوابی کے عارضہ کو دور کرتی ہے۔ ضعف دماغ و نسیان کے لیے انتہائی مفید ہے۔ چنبیلی کے مختصر فوائد: اس کی خوشبو بے خوابی دور کرتی ہے اور سرسام کے مریض پر اچھے اثرات چھوڑتی ہے‘ خفقان اور ضعف قلب میں گلاب کے پھول کے ساتھ ساتھ چنبیلی کے پھول سونگھنا بھی مفید ہے۔ دانت میں کیڑا لگا ہو تو چنبیلی کے پتے چبانے سے کیڑا ختم ہوجاتا ہے۔موتیا کے طبی فوائد: اس کی خوشبو نیند آور ہے‘ بے خوابی اور ذہنی پریشانی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ خون کی حدت کو بھی کم کرتی ہے۔
نیلوفر کے طبی فوائد: امراض چشم میں اس پھول کا سونگھنا بہت مفید ہے‘ پیاس کو تسکین دیتا ہے اس کی خوشبو خواب آور ہے۔
زعفران کے طبی فوائد:کہا جاتا ہے کہ زعفران کے پھول کی خوشبو میں یہ جادو ہے کہ سونگھتے ہی ہونٹوں پر ہنسی آجاتی ہے۔ مفرح قلب و جگر ہے‘ اعصاب اور پٹھوں پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔ دماغ میں تروتازگی پیدا کرتی ہے‘ ذہنی پریشانی اور خلفشار کو دور کرتی ہے۔رات کی رانی کے طبی فوائد:اس کی خوشبو خواب آور ہے‘ سردرد کو دور کرتی ہے‘ اعصابی تناؤ اور ذہنی تھکاوٹ کو ختم کرتی ہے اور اختلاج قلب میں بھی مفید ہے۔ گل یاسمین کے طبی فوائد: تب محرکہ کی اسہالی کیفیت میں اس کی خوشبو کو سونگھنا مفید ہے۔مولسری کے طبی فوائد: اس کے پھول اگر بستر میں رکھے جائیں تو ان کی خوشبو سے سانپ‘بچھو بستر پر نہیں آتا اس کی خوشبو نیند آور اور ذہنی پریشانی دور کرتی ہے۔ دوران خون پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔بیلا کے طبی فوائد: اس کی خوشبو رومان پرور ہے‘ دوران خون تیز اور بے خوابی پیدا کرتی ہے۔ گرم مزاج والوں کیلئے اس کی خوشبو اچھی نہیں ہوتی۔کرنا کے پھول کے طبی فوائد: اس پھول کی خوشبو درد شقیقہ کیلئے مفید ہے۔ مفرح و مقوی قلب ہے ضعف دماغ میں بھی مفید ہے۔ دماغ کے سرد امراض میں فائدہ دیتی ہے۔نرگس کے پھول کے طبی فوائد: نرگس کے پھول کی خوشبو خواب آور ہے‘ سردرد اور زکام میں فائدہ مند ہے۔گیندے کے پھول کے طبی فوائد: اس کی خوشبو دمہ اور یرقان میں مفید ہے۔گل موگرہ کے طبی فوائد: اس کا سونگھنا دل و دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ گل چڑی کے طبی فوائد: اس پھول کو سونگھنے سے مرگی میں فائدہ ہوتاہے۔ اس کی خوشبو نظام ہضم کو تقویت دیتی ہے۔ بھوک لگاتی ہے خواب آور ہے‘ قےکو روکتی ہے‘اختلاج قلب کو دور کرتی ہے۔کیوڑہ کے پھول کے طبی فوائد: کیوڑےکے پھول کی خوشبو خواب آور ہے‘ مقوی اعضائے رئیسہ اور دل ودماغ ہے‘ سکون بخش ہے۔بنفشہ کے طبی فوائد: اس کی خوشبو آنکھوں کی سوزش اور جلن دور کرتی ہے۔ دافع بخار ہے اور کھانسی میں افاقہ کرتی ہے۔املتاس کے طبی فوائد: اس کی خوشبو معدے کی گرانی اور جلن کو دور کرتی ہے نزلہ‘ زکام‘ ناک کا بند رہنا اور کنپٹیوں کی جکڑن دور کرتی ہے۔ قبض کشا ہے بلڈپریشر کم کرتی ہے۔دھریک کے پھول کے طبی فوائد: دھریک کے پھول کی خوشبو وبائی امراض اور متعدی امراض کو پھیلنے سے روکتی ہے بند ناک اس کی خوشبو سے کھل جاتی ہے اور اس کی خوشبو جسم کے فاسد مادوں کو دور کرتی ہے۔گل داؤدی کے طبی فوائد: اس پھول کی خوشبو درد شقیقہ کیلئے مفید ہے۔ مفرح و مقوی قلب ہے‘ ضعف دماغ میں بھی مفید ہے‘ دماغ کے سرد امراض میں فائدہ دیتی ہے۔
آم کے پھول کے طبی فوائد: آم کا پھول جب خوشبو دینے لگے تو اس کو ہاتھوں پر مسل لیں‘ چار گھنٹے بعد ہاتھوں میں ایک حیرت انگیز تاثیر پیدا ہوگی‘ جس جگہ بچھو بھڑ یا شہد کی مکھی اگر کاٹ لے تو وہاں پر صرف ہاتھ رکھ دینے سے جلن اور درد میں فوراً آرام آجاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 329 reviews.