Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خوش مزاجی سے علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

اگرچہ خوش مزاجی ایک فطرتی بات ہے پھر بھی دوسری عادات کی طرح اس کی نشوونما کی جاسکتی ہے۔ یادرکھیے! زندگی بنائی بھی جاتی ہے اور بگاڑی بھی جاتی ہے۔ اس سے لطف حاصل کیا جائے یا رنج، اس کا انحصار خود اپنے ہی اوپر ہوتا ہے۔ زندگی کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں۔ ایک روشن دوسرا تاریک۔ اس انتخاب میں انسان اپنی قوت ارادی سے کام لے سکتا ہے۔ وہ اگر خوش مزاج رہنا چاہتا ہے تو وہ اس کی بھی عادت ڈال سکتا ہے اور اگر گریہ و زاری کرنا چاہتا ہے تو پھر اس کی بھی عادت ڈال سکتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم چاہیں تو اپنی قوت ارادی کی مدد سے ہر بات کے روشن پہلو پر نظرڈالنے کی عادت ڈال سکتے ہیں۔ بجائے اس کے کہ تاریک پہلو کو ہی تلاش کرتے رہیں۔جس وقت مصیبت کے بادل چھائے ہوں تو ان کو ضرور محسوس کریں مگر دل میں امید کی کرن روشن رکھیں۔ یہ یقین رکھیں کہ کچھ عرصہ کے بعد یہ اندھیرا باقی نہ رہے گا۔ دل میں امید کی کرن جب تک روشن رہتی ہے اس سے ہر شے منور دکھائی دیتی ہے۔ اس سے آدمی کا ذہن بھی تاباں ہوجاتا ہے اور مسرت بھی محسوس ہوتی ہے اور اگر اس کے برعکس ہو تو پھر زندگی کی حرارت ختم ہوجاتی ہے۔ غنچوں کا چٹکنا بھی نظر نہیں آتا اور کائنات کی ساری نیرنگیاں بے کیف معلوم ہونے لگتی ہیں۔ خود زندگی بھی کھوکھلی اور بے جان ہوجاتی ہے۔خوش مزاجی سے زندگی کا لطف دوبالا ہوتا ہے۔ ایک ادیب سے کسی نے پوچھا کہ بتائیے حرص اور طمع سے کیسے نجات حاصل کی جائے تو اس نے جواب دیا کہ بس خوش مزاجی کو اپنا نصب العین بنالو۔ اسی کی ابتداء سمجھو اور اسی کی انتہا۔ بات نہایت معقول ہے کیونکہ اچھائی اور نیکی کی نشوونما کیلئے اس سے زیادہ زرخیز زمین اور کوئی نہیں ہوتی۔خوش مزاجی سے دل میں امنگ برقرار رہتی ہے اور نفس کی لچک قائم رہتی ہے۔ہمدردی کی یہ رفیق ہے‘ بچے کی یہ محبوب اور حکمت و دانائی کی یہ ماں ہے۔ علاوہ ازیں یہ چیز سمجھداری کیلئے ایک بہترین مقوی غذا بھی ہے۔ ایک مشہور حکیم نے اپنے مریض بتایا تھا کہ دل کیلئے سب سے بہترین علاج خوش مزاجی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 325 reviews.