Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری غربت کا اندازہ میری ذلت سے لگائیے

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

حالات بہت خراب تھے فاقوں تک نوبت آنے والی تھی بڑے بھائی صاحب یا وہ دکاندار جس سے ماہانہ گھر کا راشن آتا ان سے ادھار لیتے ہوئے مجھے ذلت حقارت محسوس ہوتی تھی میرے لیے مرنے کا مقام ہوتا تھا جبکہ بڑے بھائی نے کبھی منع نہیں کیا کچھ نہ کچھ دے ہی دیتے تھے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب تسبیح خانہ اورآپ سے نسبت نہ تھی اور حالات بہت خراب تھے‘ فاقوں تک نوبت آنے والی تھی بڑے بھائی یا وہ دکاندار جس سے ماہانہ گھر کا راشن آتا ان سے ادھار لیتے ہوئے مجھے ذلت حقارت محسوس ہوتی تھی میرے لیے مرنے کا مقام ہوتا تھا جبکہ بڑے بھائی نے کبھی منع نہیں کیا کچھ نہ کچھ دے ہی دیتے تھے مگر میرے لیے بہت ذلت کا مقام ہوتا تھا پھر تسبیح خانہ سے سورئہ الکوثر 129مرتبہ پڑھنے کا وظیفہ ملا۔ آپ نے دوران درس اس کے کمالات بتائے اب راشن پر‘ پیسوں پر‘ برکت والی تھیلیوں پر سب گھر والے پڑھتے ہیں وہ راشن جو 18 یا 20 تاریخ کو ختم ہو جاتا تھا اس وظیفے کی برکت سے راشن اتنی ہی مقدار میں آتا ہے مگر ایک مہینہ مکمل ہونے کے بعد بھی برکت کے ساتھ چلتا رہتا ہے اب جبکہ میں چھ ماہ سے بےروزگار ہوں اور تاحال نوکری کا کوئی سبب نہیں‘ بس سورئہ کوثر کی برکت سے گھر کا نظام اللہ رب العزت چلا رہا ہے۔رزق کی تنگی دور ہے اور مجھے وظائف پر مکمل یقین ہے ان شاء اللہ ان وظائف کی برکت سے میرے گھر کا چولہا چل چکا ہے‘ میں اب اپنے بچوں کے ساتھ کبھی بھوکا نہیں سویا‘ بس سورۂ کوثر صبح و شام 129 مرتبہ پڑھتا ہوں اور مجھے یقین ہوجاتا ہے کہ میرا گزارا ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ روزگار کیلئے بھی مکمل محنت کررہا ہوں ایک دو جگہ سے امید ہے کہ جلد برسرروزگار ہوجاؤں گا۔ سورۂ کوثر کے وظیفے کے علاوہ آپ نے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 ہرنماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھنے کا فرمایا میں وہ بھی پڑھتا ہوں ۔ اللہ رب العزت سے جو مانگتا ہوں اسی دن مل جاتا ہے۔ زندگی میں سکون آگیا ہے‘ ذلتوں اور قلتوں سے نکل رہا ہوں۔یہ آپ کے تمام وظائف کو عرشی کلام سمجھ کر مکمل یقین اور توجہ سے پڑھتا ہوں اور میرے کام ہوجاتے ہیں۔مئی میں میری سائیکل گم ہوگئی واحد آسرا تھا سواری کا وہ بھی چلا گیا ‘بچوں کو پیدل سکول سے لانے لیجانے لگا گرمیوں کی دوپہر پیدل گھر آتے ہوئے بڑا بیٹا چھوٹی بیٹی اور میں اللہ سے باتیں کرتے آتے‘ اللہ رب العزت نے اپنے خزانہ غیب سے اسباب بنائے اور یکم رمضان المبارک اللہ پاک نے نقد قیمت پر موٹرسائیکل عطا کی سب کہتے تھے قسطوںپر لے لو مگر قسطوں پر چیز لینے سے میری جان جاتی ہے خوف آتا ہے بس اللہ تعالیٰ نے ایسے اسباب بنائے کہ ایک جاننے والے نے نقد قیمت پر موٹر سائیکل دلوا دی محض یہ اللہ کا فضل ہے کہ اللہ نے اس آدمی کے دل میں بات ڈالی اور یہ اللہ کا فضل میرا اور بچوں کا اللہ سے باتیں کرنے کا صلہ ہے۔مجھےدل کا مسئلہ ہوا ڈاکٹر کہنے لگے کہ انجیوگرافی ہوگی انجیو گرافی کا وقت بھی دے دیا کارڈیالوجی سے سیدھا عبقری آیا چھوٹے حکیم صاحب کو چیک کروایا انہوں نے چند ادویات دیں میں نے کارڈیالوجی کی دوائی کوئی استعمال نہیں کی بس رات کو توجہ و دھیان سےیَابَاعِثُ یَانُوْرُ پڑھنا شروع کردیا۔ پڑھتا پہلے بھی تھا مگر توجہ اوردھیان زیادہ کرنے لگا اسکے ساتھ ہی دل کا ڈھکن کھول کے اسم ذات اللہ دل میں رکھ کر ڈھکن بند کرکے بیماریوں دکھ تکالیف غلاظت سب کا تصور کرنا شروع کردیا اللہ نے کرم کیا اور اب ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ میں انجیو گرافی کرائوں۔وقت میں برکت کے لیے آپ نےدرس میں فرمایا تھا کہ اپنی دو رکعتوں میں سورئہ الم نشرح اور سورئہ الفیل پڑھو پڑھی اور واقعی وقت میں برکت پائی بہت پائی۔سورۃ الم نشرح جہاں بھی رش ملے مجھ سمیت بچے بھی پڑھنا شروع کردیتے ہیں راستہ کیسے کہاں سے کب ملا معلوم ہی نہیں ہوتا بلکہ اردگرد کے لوگ جو نزدیک نزدیک ہوتے وہ حیرت سے دیکھتے ہیں کہ یہ کیا پڑھ رہے ہیں۔(پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 324 reviews.