Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صوفیانہ لباس یا اعمال

ماہنامہ عبقری - فروری 2019ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

قارئین!آپ حلقہ کشف المحجوب کے با ب ’’صوفی کی صحبت‘‘ کا خلاصہ گزشتہ دو ماہ سے پڑھ رہے ہیں اس باب میں مزید پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے کیا فرمایا اس کا خلاصہ ملاحظہ فرمائیں:۔کبھی بھی یہ نہ سوچنا چاہئے کہ ہمیں صوفیوں جیسا لباس پہننا ہے یہ دیکھنا کہ ہم نے صوفیوں والے اعمال اختیار کرنے ہیں اور صوفی کا ہرعمل سنت کے مطابق ہے صوفی تو یہ دیکھ کر چلتا ہے اس حال میں میرا آقا مجھ سے راضی ہے یا ناراض ہے۔ صوفی تو یہ دیکھ کر چلتا ہے کہ اس وقت میرے لیے سنت والی زندگی کون سی ہے۔ اپنا حال شریعت کے مطابق بنا کر چلتے جائیں اس حال پہ اللہ کریم خوب نوازے گا اورآپ کا شمار اپنے اولیا ء میں کر دے گا۔غم آخرت:صوفیاء کرام رحمہم اللہ کے دلوں کے اندر ایک غم بیٹھ جاتا ہے وہ غم آخرت ہے۔ مال دار بندہ بھی پریشان زندگی گزارتا ہے اور اولیاکرام رحمہم اللہ بھی متفکر زندگی گزارتے ہیں لیکن اس کی پریشانی دنیا اور مال ہوتی ہے اور ان کی پریشانی آخرت ہوتی ہے اس کی پریشانی یہ کہ وقت کا بادشاہ ناراض نہ ہو جائے وہ اگر ناراض ہو گیا تو ٹیکس لگا دے گا، جرمانہ کر دیگا یا میرامال واسباب مجھ سے چھین لے گا۔ ان کی پریشانی بھی یہ کہ وقت کا بادشاہ ناراض نہ ہو جائے اور ان کا ہروقت کا بادشاہ صرف اور صرف اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہے۔
صوفیائے کرامؒ کی زندگی کے احوال: ہم اولیا و صالحین رحمہم اللہ کی زندگی کو دیکھا کریں کہ ان کے حال کیسے گزرتے ہیں اور یاد رکھیں! بعض اولیاء کی زندگی میں آپ کو ایسی چیزیں ملیں گی جو شریعت سے ٹکرا رہی ہوں گی وہ حال ہو گا اور حال کبھی قابل اتباع نہیں ہوتا یہ باریک بات ہے سمجھا رہا ہوں بعض اوقات صو فیا ء کرام رحمہم اللہ کی زندگی کو پڑھتے ہوئے کوئی ایسی چیزبھی سامنے آ جاتی ہے۔ دو بزرگوں کی مثال میں دیتا ہوں ایک حضرت حسین بن منصورحلّاج رحمۃ اللہ علیہ انکے اوپراللہ کی محبت کا، عشق الٰہی کا بڑا حال تھاجب بندہ عشق میں کھو جاتا ہے پھر یک جان دو قالب ہو جاتے ہیں پھر اپنا وجود کھو بیٹھتا ہے دوسرے بزرگ حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ تھے جنھوں نے فرمایا کہ دیکھواگر میں حال میں ہوں اور کوئی خلاف شریعت بات کروں تو تلوار لے کر میرا سر قلم کر دینا۔
کیفیت حال ناقابل اتباع ہے
کتابوں میںبعض صوفیا کرام رحمہم اللہ کی زندگی میں کچھ خلاف شریعت چیزیںنظر آتی ہیں ہیں جو ان پر حال کی ایک کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان اپنے وجود وشعور باہر ہوتا ہے جسکو مجذوب کہتے ہیں۔اس وقت وہ اپنے حال سے باہر ہوتا ہے مگروہی لوگ ہیں جب کیفیتِ حال سے نکلتے ہیں تودن رات شریعت کو اپنے سینے سے لگائیرکھتے ہیں اور اللہ کے ہرحکم کی اتباع کرتے ہیں جس صوفی کو دیکھو گے کامل صوفی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 322 reviews.